Tag: جنرل قمر جاوید باجوہ

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    بیجنگ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور کمانڈر پی ایل اے اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقاتیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی کمانڈر پی ایل اے اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے چینی عسکری قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ قراردادوں کا احترام کرے، بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی عسکری قیادت نے کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی مکمل حمایت کی۔ چینی عسکری قیادت کی جانب سے کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا طرز عمل امن کے مفاد میں ہے۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان میں فروغ امن کے لیے کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی، موجودہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز سرکاری دورے پر چین پہنچے تھے۔ آرمی چیف وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتوں میں ساتھ ہوں گے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، آرمی چیف چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، آرمی چیف وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں ساتھ ہوں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے ملاقات کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین جائیں گے، اس دوران معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین جائیں گے

    دورہ چین میں ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس دوران معیشت سے متعلق اہم فیصلے ممکن ہیں۔

    وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کے دورہ چین میں پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کےامور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔

  • مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے: آرمی چیف

    مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑ  جواب دینے کےعزم کا اعادہ کیا گیا.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مادر  وطن کے دفاع کے لئے مکمل طور  پرتیار ہے.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادر  وطن کا ہر قیمت پردفاع یقینی بنایا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیریوں کےحق خودارادیت سے متعلق سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

    کور کمانڈرز کے اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا.

    اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ یواین جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیربھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنائی گئی ہیں.

  • آرمی چیف سے اسلامک بینک کے سربراہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے اسلامک بینک کے سربراہ کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامک بینک کے سربراہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور اقتصادی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عالمی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبد اللہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامک بینک کے سربراہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور اقتصادی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے ساتھ استحکام آرہا ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں دیرپا امن کی صورتحال کو تقویت ملی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

    سربراہ اسلامک بینک نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کا کردار گراں قدر ہے، دیرپا امن سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف نے کہا تھا کہ پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بلوچستان کے طلبا مختلف شعبوں میں مواقعوں کے لیے خود کو تیار کریں۔

    آرمی چیف نے کہا تھا کہ مثبت اقدامات سے ملک میں دیرپا امن و استحکام آیا ہے۔

  • پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، آرمی چیف

    پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، آرمی چیف

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کے لیے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ساتھ نسٹ کوئٹہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان قابل ہیں، آنے والے مواقع سے فائدے کے لیے تیار رہیں۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بلوچستان کے طلبا مختلف شعبوں میں مواقعوں کے لیے خود کو تیار کریں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ مثبت اقدامات سے دیرپا امن و استحکام ایا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیج لگائے تھے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا اہم کردار ہے۔ معیاری صحت کے لیے اے ایم سی ڈاکٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

  • آرمی چیف سے سعودی عرب اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی عرب اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبير اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد الله بن زايد بن سلطان النہيان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ عادل الجبير اور عبد الله بن زايد بن سلطان النہيان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    آرمی چیف نے دونوں ممالک کے ساتھ خصوصی اسٹریٹیجک تعلقات پر فخر کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    سعودی عرب اور عرب امارات نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق پاکستان سے تعاون کریں گے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچے تھے۔

    دونوں وزرائے خارجہ، وزارت خارجہ پہنچے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ تینوں رہنماؤں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود نے 5 اگست کو بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا، بھارت کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم اور وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ فیصلے پر بات چیت ہوئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کرفیو اور بلیک آؤٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرفیو کے خاتمے اور نقل و حرکت پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے پر زور دیا۔

  • انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے: آرمی چیف

    انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے: آرمی چیف

    لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈر کی صورت حال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    انھوں نے جوانوں اور افسران سے خطاب میں کہا کہ مجھے اپنے افسرا ن اور سپاہیوں پر فخر ہے، پاک فوج ثابت قدم ہے، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف نے 3 دن میں 3 کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کیے۔

  • جوانوں اور افسروں کا بلند حوصلہ قابل قدر ہے: آرمی چیف

    جوانوں اور افسروں کا بلند حوصلہ قابل قدر ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے  جوانوں اور افسروں کابلند حوصلہ قابل قدر ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی فارمیشن کے دورے کے موقع پر کیا.

    اس موقع پر سپہ سالار نے کہا کہ اسٹرائیک کور کا جنگ میں فیصلہ کن اوراہم کردارہوتا ہے، اسٹرائیک کور کی پیشہ ورانہ تیاریاں اور تربیت کا معیارقابل تحسین ہے.

    خیال رہے کہ  21 اگست 2019 کو  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا تھا۔

    اس موقع پر انھوں نے پی او ایف ڈسپلے سینٹر میں رکھی مصنوعات دیکھیں، جب کہ ایچ آئی ٹی میں انھوں نے ٹینکوں اور دفاعی مصنوعات کی تیاری کا جائزہ لیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی او ایف اور ایچ آئی ٹی کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی او ایف اور ایچ آئی ٹی کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی او ایف اور ایچ آئی ٹی کا دورہ کیا، انھوں نے اس موقع پر واہ نوبل کیمیکلز فیکٹری میں پلانٹ کا افتتاح کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف ڈسپلے سینٹر میں رکھی مصنوعات دیکھیں، جب کہ ایچ آئی ٹی میں انھوں نے ٹینکوں اور دفاعی مصنوعات کی تیاری کا جائزہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی کہ پی او ایف مشترکہ منصوبوں کے لیے متحرک اقدامات کرے، مختلف مصنوعات کی تیاری کے لیے نجی شعبے سے مشترکہ معاہدے کیے جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  دینی مدارس قومی دھارے میں لائے جانے کی کوشش کے مثبت اثرات ہوں گے: آرمی چیف

    دریں اثنا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی اور سیکورٹی آلات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، اور کہا کہ ادارے اعلیٰ معیار کے آلات بنا کر قومی خزانے کی بچت کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے ملاقات کی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس قومی دھارے میں لانے کی کوشش کے مثبت اثرات ہوں گے۔

  • آرمی چیف سے مدارس کے طلبا کی ملاقات

    آرمی چیف سے مدارس کے طلبا کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے طلبا کی ملاقات ہوئی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس قومی دھارے میں لانے کی کوشش کے مثبت اثرات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے طلبا کی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مدارس کے 13 طلبا کے گروپ میں 4 طالبات بھی شامل تھیں، مدارس کے ان طلبا نے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی تھیں۔ آرمی چیف نے طلبا کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دینی مدارس قومی دھارے میں لانے کی کوشش کے مثبت اثرات ہوں گے، مدارس قومی دھارے میں لانے سے طلبا کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر آرمی چیف نے طلبا سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھیں، نوجوان قانون کی بالادستی اور میرٹ کو اپنائیں۔ پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، نوجوان ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک لے جانے میں کردار ادا کریں۔

    آرمی چیف نے کہا تھا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں میں بے پناہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، اللہ نے پاکستان کو متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے۔