Tag: جنرل قمر جاوید باجوہ

  • پاکستان مثبت انداز سے امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آرمی چیف

    پاکستان مثبت انداز سے امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن اورترقی کی راہ پر مثبت انداز سے گامزن ہے، دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنائیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت 222ویں کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی جس میں جیو اسٹریٹجک،علاقائی،قومی سلامتی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    کانفرنس میں بھارت،افغانستان،ایران سمیت خطےکی سیکیورٹی صورتحال پرغور جبکہ سیکیورٹی آپریشنز،کالعدم تنظیموں کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بھی زیرغورآئیں۔

    آرمی چیف نےشرکاء کو اقتصادی صورتحال بہتر بنانےکے حوالے سےحکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نےمشکل مگر ضروری معاشی اقدامات سےآگاہ کیا۔

    یاد رہے کہ  28 جون کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ملکی معیشت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آرمی چیف آف اسٹاف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اہم مسئلے پر روشنی بھی ڈالی تھی۔

    آرمی چیف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا اب وقت قومی اہمیت کےامورپرکھل کر بات چیت ضروری ہے، حکومت  اور اسٹیک ہولڈرز کی قومی اہمیت پربات چیت ضروری ہے، ملکی استحکام معاشی خود مختاری کے بغیر ممکن نہیں ہے، ہم سب کو مل کر ملک کے لیے جدوجہد کرنا چاہیے۔

  • آرمی چیف کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا، برطانوی جنرل نے ان کا استقبال کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا، برطانوی جنرل سرنک کارٹر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف اور برطانوی جنرل کی ملاقات میں وفود کی سطح پر جیو اسٹریٹجک صورت حال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ 20 جون کو سرکاری دورے پر لندن پہنچے تھے، جہاں وہ برطانوی سینئر سول اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    خیال رہے کہ انٹرنیشنل اسٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپا امن اور استحکام حاصل کرنے کے قریب ہے، دیرپا امن و استحکام میں بامقصد عالمی شراکت اور حمایت اہم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے میں بامقصد عالمی شراکت، حمایت اور عزم اہمیت کے حامل ہیں، بہتر سیکیورٹی کے نتیجے میں پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی، غیرملکی سرمای کاری علاقائی رابطوں کے لیے مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ برطانوی سینئر سول اور فوجی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچے ہیں، آرمی چیف برطانیہ کے سینئر سول اور فوجی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    آرمی چیف کے دورے میں جیواسٹریٹجک، دفاعی اور سیکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اہم شخصیات سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور جیواسٹریٹجک ماحول پر گفتگو ہوگی، اس کے علاوہ ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

     

  • عراق کے ساتھ  تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

    عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ہر شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراق کے قائم مقام سیکریٹری دفاع سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عراق کے قائم مقام سیکریٹری دفاع نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، عراق کے ساتھ سیکیورٹی اور ترقیاتی شعبوں میں بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔

    اس موقع پر عراق کے قائم مقام سیکرٹری دفاع نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

  • آرمی چیف کی 320 کلو وزنی شہری کی مدد کے لیے ہدایت

    آرمی چیف کی 320 کلو وزنی شہری کی مدد کے لیے ہدایت

    صادق آباد: ضلع رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد سے موٹاپے کے شکار ایک شہری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد کی درخواست کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے بیمار نور حسن نے آرمی چیف سے مدد کی درخواست کی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صادق آباد کے شہری کی مدد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

    صادق آباد کے شہری نور حسن کا وزن 320 کلو گرام ہے، موٹاپے کے شکار شہری نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔

    موٹاپے کی بیماری کے شکار نور حسن کو فوجی ایئر ایمبولینس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نور حسن کو خصوصی ہیلی کاپٹر پر کل صادق آباد سے لاہور منتقل کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کر دی، آئی ایس پی آر

    پاک فوج کا ہیلی کاپٹر نور حسن کو لاہور منتقل کرے گا، نور حسن انتہائی زیادہ وزن کی وجہ سے حرکت کرنے سے قاصر ہے، اور وہ دس سال سے بستر پر پڑا ہوا ہے۔ نور حسن نے ایئر ایمبولینس کے لیے درخواست کی تھی۔

    موٹاپے میں مبتلا شہری کو عام ایمبولینس پر منتقل نہیں کیا جا سکتا تھا، لاہور کے نجی اسپتال میں نور حسن کا علاج کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کی تھی، بچیوں نے سپاہی بننے کی خواہش کی تھی، جویریہ اور روبا نے فوجی وردیاں پہن کر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

  • پاکستان سے سبک دوش آسٹریلوی ہائی کمشنر کی آرمی چیف سے ملاقات

    پاکستان سے سبک دوش آسٹریلوی ہائی کمشنر کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی: پاکستان سے سبک دوش ہونے والی آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    اس ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے پاک آسٹریلیا تعلقات میں بہتری کے لیے سبک دوش ہائی کمشنر کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک فوج سی پیک کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے: آرمی چیف

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن پاکستان میں 4 سالہ سفارتی خدمات کے بعد وطن واپس جا رہی ہیں، چند دن قبل انھوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی کی شکر گزار ہیں۔

    مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے، امن و امان میں بہتری کے لیے سب پُر امید ہیں۔

    دریں اثنا، آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہین ویگیو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، چینی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردارکی تعریف کی، جب کہ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

  • آرمی چیف نے دو افسران کی سزائے موت، ایک افسر کی قید کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے دو افسران کی سزائے موت، ایک افسر کی قید کی توثیق کردی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو فوجی افسران اور ایک سول افسر کی سزاؤں کی توثیق کر دی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے 2 افسران کی سزائے موت اور ایک افسر کی قید کی سزا کی توثیق کی ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کی 14 سال قید بامشقت کی توثیق، جب کہ بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور  ایک سول افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کی سزائے موت میں توثیق کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر  کے مطابق یہ سزائیں مسلح افواج کے سخت احتساب کے نظام کامظہر ہے، افسران کودی گئی سزاؤں کا تعلق 3 مختلف کیسز سے ہے، افسران کو ان کےجرائم پرسخت ترین سزائیں دی گئیں۔

    تینوں افسران کو حساس راز افشا کرنے اور جاسوسی کے الزامات پر سزائیں سنائی گئیں، مذکورہ افسران پر  آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے کی ملاقات

    یاد رہے کہ فروری میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی تھی کہ آرمی کے دو سینئر افسران جاسوسی کے الزام میں زیر حراست ہیں

    یاد رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران  400 افسران کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں، جس میں برطرفیاں بھی شامل ہیں۔

  • آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی، ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، سب فریقین کو جنگ سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کے سفارتی سطح پر حل کا حامی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کشیدگی میں کمی کے لیے مصالحانہ کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

  • پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے: آرمی چیف

    پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے، حالیہ دور میں مختلف چیلنجز کا بھرپور انداز میں سامنا کیا۔

    تفصلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے، حالیہ دور میں مختلف چیلنجز کا بھرپور انداز میں سامنا کیا۔ امن و استحکام کی جانب سفر سست مگر مثبت انداز میں جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پرعزم رہتے ہوئے قومی مقاصد کے حصول کے لیے آگے بڑھتے رہنا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم سے بھی آرمی چیف نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملکی سیکیورٹی سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن و امان کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ افواج کے سربراہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ افواج کے سربراہ کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ فوج کے سربراہ نے ملاقات کی انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاروسلامیکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پولش مسلح افواج کے سربراہ نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی بشمول دفاعی، تربیتی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی، پولش کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پولش کمانڈر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نےخطے میں دیرپا امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف اور جارڈن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    جی ایچ کیو پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل جاروسلامیکا نے یادگار شہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔