Tag: جنرل نوید مختار

  • جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا چارج لے لیا

    جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا چارج لے لیا

    راولپنڈی : لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھال لیا۔ میجر جنرل محمد سعید کو بھی ڈی جی رینجرز سندھ کی کمان سونپ دی گئی،وزیرداخلہ چوہدری نثار نے میجر رضوان اختر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے اعزازمیں ظہرانہ دیا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

    ظہرانے میں لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیرِخزانہ اسحاق ڈار،اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ناصرجنجوعہ شریک تھے۔

    علاوہ ازیں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسندھ میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے میجر جنرل محمد سعید کو سندھ رینجرز کی کمان سونپی۔

    مزید پڑھیں : لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

    سابق ڈی جی رینجرز نے جاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے الوداعی ملاقات کی ۔ ملاقات میں نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید بھی موجود تھے۔

  • کراچی کے تاجروں کا کورکمانڈراورڈی جی رینجرزکوخراج تحسین

    کراچی کے تاجروں کا کورکمانڈراورڈی جی رینجرزکوخراج تحسین

    کراچی : کے سی سی آئی نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شخصیات کی کوششوں سے کراچی میں امن و سکون کا قیام ممکن ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے داروں نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی اور لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف بنائے جانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا کہ کراچی کا صنعتی پہیہ محفوظ کاروباری ماحول میں بلارکاوٹ گھومتا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ویسی تشو یش ناک نہیں جیسی 3 سال پہلے تھی تاہم اب بھی کراچی میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    کے سی سی آئی کے عہدے داروں نے نئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کہ شہر میں دیرپا امن کے قیام کے لیے سخت اقدامات کریں گے۔

  • کورکمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    کورکمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    کراچی : کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے، جس میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گور نر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی ۔

    انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر تیزی سے عملدر آمد کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔