Tag: جنرل ورکرز اجلاس

  • پی ایس پی نے ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس طلب کرلیا

    پی ایس پی نے ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس طلب کرلیا

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) نے ایم کیو ایم میں شمولیت کے معاملے پر آج جنرل ورکرز اجلاس طلب کرلیا۔

    پی ایس پی ذرائع کے مطابق پارٹی کا جنرل ورکرز اجلاس شام 7 بجے پاکستان ہاوس میں ہوگا۔

    اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے احتجاج میں شرکت کی دعوت اور ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت پر کارکنان سے رائے لیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم وفد کا پاکستان ہاوس آیا تھا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مصطفی کمال اور انکی پارٹی کو 9 جنوری کے احتجاج میں شرکت اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

  • کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، مصطفیٰ کمال

    کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے، شہر قائد کے لوگ خلائی مخلوق نہیں جیتے جاگتے انسان ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی والوں سے برابری کا رویہ رکھو، شہر کی گنتی پوری کرو، سترلاکھ افراد کم نہ کرو۔

    زبان کی بنیاد پرحلقہ بندی نہ کی جائے اور نہ ہی دلوں کو نہ کاٹا جائے، شہر قائد کے لوگ خلائی مخلوق نہیں جیتے جاگتے انسان ہیں، آج کے حکمران کل کے دہشت گرد بنارہے ہیں۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نوجوانوں سے اینٹی ایئرکرافٹ گن لے کر انہیں گلدستے دیئے جارہے ہیں، تھوڑی توجہ کراچی کے نوجوانوں کو بھی دے دو۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ کس کے نام پر مرتے تھے کوئی نہیں جانتا تھا، مارنے والے کو پتہ تھا نہ مرنے والے کو کچھ معلوم تھا، جس راستے کو کامیابی سمجھتا تھا میں بھی اسی راستے پر چل رہا تھا۔

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ3مارچ2016کو پہلی بار قوم سے بات کر رہا تھا، نہیں سوچا تھا کہ دو سال کے اندر ہم الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں ہوں گے یا نہیں۔

    ،مزید پڑھیں: الیکشن میں پی ایس پی تاریخی فتح حاصل کرے گی، مصطفیٰ کمال

    اللہ نے دو سال کے عرصے میں فرعونی قوتوں کو برباد کردیا ہے، ہم واپس جانے کیلئے نہیں بلکہ اپنی نسلوں کیلئے واپس آئے ہیں، پی ایس پی کا وجود میں آنا نئی جہد کا آغاز ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • تبدیلی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے آئے گی،فاروق ستار

    تبدیلی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے آئے گی،فاروق ستار

    لاہور: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کے آئندہ فیصلے بھی ایم کیوایم کرے گی، اور پاکستان میں تبدیلی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ہی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایم کیو ایم پنجاب کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ بلدیاتی ادارے غیر مؤثر رہیں تو جمہوریت بھی غیر مؤثر اور کمزور ہوگی، ہماری تحریک کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا ہے۔

    ہم لاہور کے میئر کو بھی اختیارات دلائیں گے

    انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کی پالیسی مزدور، کسان اورعوام دوست پالیسی ہے، لاہور کے میئر کو بھی ہم اختیارات دلائیں گے، الزامات اور گالیاں نہیں پروگرام لے کر آئے ہیں، پنجاب کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں حق اور اختیارات ہم دلائیں گے۔

    سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ہوگی، ملک کے آئندہ فیصلے بھی ایم کیوایم کرے گی، مطالبے کاوقت چلا گیا اب فیصلے کا وقت ہے۔ طویل عرصے بعد ایم کیو ایم پنجاب کے ورکرز کا اجلاس ہورہا ہے، کارکنوں کی یہاں موجودگی 23اگست کے فیصلے کی تائید ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہوا،  23اپریل کو کراچی میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس وقت ملک میں کوئی بڑے فیصلے کر رہا ہے تو وہ صرف عدلیہ ہے۔