Tag: جنرل ہیڈ کوارٹرز

  • وطن کے دفاع کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہیں ، جنرل راحیل شریف

    وطن کے دفاع کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہیں ، جنرل راحیل شریف

    لاہور: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری دیرینہ اور تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ عالمی امن کو استحکام مل سکے۔

    لاہور میں انفنٹری ڈویژن کے قیام کی سوسالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فن سپاہ گری کو بھرپور انداز سے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سوسال قبل پہلی جنگ عظیم کے دوران انفنٹڑی ڈویژن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

     انہوں نے کہا کہ تنازعات کے فوری حل پر عدم توجہ کی بنا پر سو سال پہلی جنگ عظیم اول ہوئی، دفاعی صلاحیت اور پیشہ ورانہ تیاریوں کا مقصد محض جنگ ہی نہیں بلکہ امن کو مستحکم کرنا بھی ہے۔

     انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا پہلی جنگ عظیم کے سوسال کے بعد اب پھر صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ دیرینہ تصفیہ طلب تنازعات کا فوری حل یقینی بنایا جائے۔

  • جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریلین چیف آف سٹاف ، ائیر چیف مارشل مارک ڈونلڈ بنسکن نے ملاقات کی۔

    جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ اور استحکام دینے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

    قبل ازیں آسٹریلین چیف آف سٹاف ، ائیر چیف مارشل مارک ڈونلڈ بنسکن جب جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی پہنچے تو پاک فوج کے ایک چاک و چوبند دستے کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    بعد ازاں جس کے بعد آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔