Tag: جنسی زیادتی

  • تین سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار باپ کی ضمانت منظور

    تین سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار باپ کی ضمانت منظور

    (28 اگست 2025): اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین سالہ کمسن بچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سگے باپ کی ضمانت منظور کرلی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ کے مطابق ملزم ضمانت کا غلط استعمال یا ٹرائل میں تاخیر کا سبب بنے تو ضمانت کا حق واپس لیا جا سکتا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت مزید انکوائری کے کیس میں ملزم کو ضمانت دی جا سکتی ہے، صرف جرم کی سنگینی عدالت سے ضمانت کا اختیار چھیننے کے لیے کافی نہیں۔

    سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ ضمانت ملزم کی مقدمے سے بریت نہیں بلکہ صرف کسٹڈی کی تبدیلی ہے، ضمانت کا مطلب حکومتی ایجنسیوں کی تحویل سے ضامن کی کسٹڈی میں جانا ہے، ضامن اس بات کی ذمہ داری لیتا ہے کہ جب ضرورت پڑی وہ ملزم کو پیش کرے گا۔

    فیصلے کے مطابق ٹرائل میں پراگریس کے بغیر پٹیشنر محمد حسیب حفیظ تین ماہ سے جیل میں ہے، پٹیشنر کی وکیل کے مطابق یہ گھریلو جھگڑے کا معاملہ ہے، ملزم کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا۔

    ریکارڈ کے مطابق کمپلیننٹ بچی کی ماں ہے جس کی یہ دوسری شادی تھی اور اس نے خلع کا دعویٰ دائر کیا، پمز کی رپورٹ کے مطابق بچی سے جنسی زیادتی کے متعلق اس کی ماں نے ڈاکٹرز کو بتایا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی کے عدم تعاون کے باعث طبی معائنہ ممکن نہیں تھا، میڈیکو لیگل ایگزامینیشن رپورٹ کے مطابق کسی رگڑ، زخم یا خون کے نشان نہیں ملے، اس بات کا کوئی معقول جواز نہیں کہ حساس ادارے کا پڑھا لکھا آدمی اپنی تین سالہ کمسن بچی سے زیادتی کرے گا، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کو نفسیاتی جائزہ بھی نہیں کرایا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pattoki-suspects-arrested-boy-rap3-case-10-august-2025/

  • گونگی بہری 7 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم آزاد

    گونگی بہری 7 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم آزاد

    بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع جے پور میں 7 سالہ گونگی بہری بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ بچی گزشتہ روز دوپہر سے لاپتہ تھی، جو شام میں اپنے گھر کے قریب سے ملی، اس کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جب بچی کو گھر لایا گیا تو وہ کانپ رہی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں پر بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اس کے والد نے نامعلوم ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ بچی نہ بول سکتی ہے اور نہ سن سکتی ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اوکاڑہ میں دھاگہ خریدنے گئی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق دکان کے قریب بچی کے رونے کی آواز پر ملزم بھاگ گیا تاہم پولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    لاہور: شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہے ملزم کو سزا دلوائی جائے گی، اس سے قبل تھانہ صدر کے علاقہ میں ایک خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسکی کمسن بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 11 سالہ بیٹی ٹیوشن سے واپس آ رہی تھی کہ ملزم حیدر اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے لیا گیا اور ویرانے میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

  • شہری پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون سے متعلق انکشاف

    شہری پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون سے متعلق انکشاف

    حافظ آباد: پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شہری پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی ایک خاتون سے متعلق پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بلیک میلنگ میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں زنا بالجبر کی جھوٹی درخواست دینے پر پولیس نے خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

    معلوم ہوا کہ خاتون جھوٹے الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرتی رہتی ہے، خاتون نے تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں شہری کے خلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا الزام عائد کیا تھا، جس پر تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ خاتون پہلے بھی مختلف تھانوں میں جعلی مقدمات درج کراتی رہی ہے۔


    بچے سے زیادتی کے ملزم بلال راجپوت کے تھانے سے فرار پر 3 اہلکار لاک اپ کر دیے گئے


    حافظ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون متاثرہ شہریوں کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم وصول کرتی ہے، جس کے خلاف پولیس نے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ڈی پی او عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    دوسری طرف اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی میں ملوث سابق پولیس رضا کار مقیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، 3 ملزمان نے شہری ابوبکر سے زمان پارک کے قریب لوٹ مار کی تھی ، واردات میں برطرف کانسٹیبل الیاس، ایک نامعلوم ساتھی بھی شامل ہے، سابق کانسٹیبل الیاس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • 13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ،  ملزمان میں  پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل

    13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ، ملزمان میں پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل

    شکارپور: 13 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، ، ملزماں میں سے ایک پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور مین صدر محلے کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، ملزماں میں سے ایک پولیس افسر کا بیٹا بھی ہے۔

    ڈاکٹرز نے ابتدائی معائنے میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے جبکہ پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان گرفتار

    اایس ایس پی شاہ زیب چاچڑ نے بتایا کہ زیادتی کرنے والوں کی شناخت تنویر جعفری اور جواد ہکڑو نام کے طور پر ہوئی ہے، دو ملزمان میں سے ایک ملزم تنویر جعفری پولیس اے ایس آئی کا بیٹا ہے۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ چیک اپ کے لئے نجی کلینک میں گئی تھی، وہاں پانی میں نشہ آور چیز ملاکر اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی، زیادتی کے بعد وڈیو بناکر بلیک میل کیا گیا اور دو ماہ تک جنسی تشدد جاری رکھا گیا۔

    متاثرہ لڑکی نے مزید بتایا کہ جب زیادتی اور بلیک میلنگ کی وارداتیں حد سے بڑھ گئیں، تو خاندان کو بتایا، جس کے بعد معاملہ منظر عام پر آیا، واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراھم کیا جائے۔

    دوسری جانب معاشرتی اور انسانی حقوق کے حلقوں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ اگر پولیس افسر کا بیٹا بھی ملوث ہے، تو تحقیقات غیر جانبدار ہونی چاہئیں اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔

    متاثرہ خاندان نے حکام سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے  جارہے ہیں۔

    اجتماعی جنسی زیادتی کا یہ واقعہ انصاف،اور تحفظ کے لیے ایک چیخ ہے، اجتماعی جنسی زیادتی یہ صرف جسمانی تشدد نہیں، بلکہ ایک گہرا نفسیاتی، جذباتی اور سماجی زخم ہے، جو برسوں، بلکہ پوری زندگی تک مندمل نہیں ہوتا۔

  • برطانوی رکن پارلیمنٹ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے شبہے میں گرفتار

    برطانوی رکن پارلیمنٹ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے شبہے میں گرفتار

    لندن: برطانیہ میں لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈین نوریس کو زیادتی اور کمسن سے جنسی جرم کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے ایم پی ڈین نوریس کو گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیا، بعض اشیا بھی تحویل میں لے لیں، لیبر پارٹی نے ان کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔

    ایون اور سمرسیٹ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ڈین نوریس کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر انھیں مشروط ضمانت پر رہا کیا گیا۔ ترجمان لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ پولیس کی تحقیقات جاری ہے، اس پر مزید بات نہیں کر سکتے۔

    بی بی سی کے مطابق ایم پی ڈین نورس کو ریپ، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، بچوں کے اغوا اور عوامی دفتر میں بدتمیزی کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ ڈین نورس ٹیچر اور چائلڈ پروٹیکشن افسر بھی رہے ہیں، ان کے خلاف دسمبر 2000 میں شکایت ملی تھی اور زیادہ تر واقعات 2000 کے عشرے میں ہوئے، تاہم پولیس 2020 سے ہونے والے مبینہ جنسی جرائم کی تحقیقات بھی کر رہی ہے۔


    اسرائیل نے پارلیمانی وفد میں شامل برطانیہ کی پارلیمنٹ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا


    65 سال کے ڈین نورس 2024 میں برطانیہ کے علاقے نارتھ ایسٹ سمرسیٹ سے ایم پی منتخب ہوئے، انھوں نے ہائی پروفائل کنزرویٹو ایم پی جیکب ریس موگ کو شکست دی تھی۔ ڈین نورس گورڈن براؤن کی کابینہ میں جونیئر وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

    پولیس کے مطابق دسمبر 2024 میں انھیں ایک اور پولیس فورس کی جانب سے ایک ریفرل موصول ہوا تھا، جس میں مبینہ طور پر ایک لڑکی کے خلاف جنسی جرم کا ارتکاب کیا گیا تھا۔

  • موبائل فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی سے دکاندار کی زیادتی

    موبائل فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی سے دکاندار کی زیادتی

    شکرگڑھ : موبائل فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کو دکاندار نے جنسی زیادتی کا نشانہ ڈالا، پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فون مرمت کروانے آئی لڑکی کو دکاندار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے بتایا کہ باچھلی کی رہائشی لڑکی کو دکاندار نے گھر بلا کر زیادتی کی اورویڈیو بنائی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دکاندار 4 ماہ تک ویڈیو وائرل کی دھمکی دیکر بلیک میل کرتا رہا، ملزم نے لڑکی کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی اور لاکھوں روپے بھی بٹورے۔

    پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    گذشتہ ماہ لاہور میں شادباغ کے علاقے میں جعلی عامل نے کارندوں کے ساتھ ملکر ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔

    متاثرہ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ جعلی عامل اور اس کے کارندوں نے علاج کے بہانے لڑکی سے زیادتی کی، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ذہنی معذور لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی۔

  • سرکاری گاڑی میں خاتون سے زیادتی، بی جے پی کے اہم رہنما کیخلاف تحقیقات

    سرکاری گاڑی میں خاتون سے زیادتی، بی جے پی کے اہم رہنما کیخلاف تحقیقات

    بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں بی جے پی رہنما اور رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) پر خاتون کی جانب سے سرکاری گاڑی میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنما منیرتھنا نائیڈو پر زیادتی کے کیس میں متاثرہ خاتون نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ بی جے پی رہنماء نے ودھان سودھا کے ہمراہ اپنی سرکاری گاڑی میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق منیرتھنا نائیڈو کو ہنی ٹریپ اور خاتون سے زیادتی کے الزام میں حراست میں لے کر تحقیقات تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔

    منیرتھنا نائیڈو کے خلاف تحقیقات سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سومیا لتھا کی سربراہی میں سینئر آئی پی ایس افسر بی کے سنگھ کی نگرانی میں جاری ہیں۔

    ملزم کو 24 ستمبر کی رات بنگلور سینٹرل جیل سے سی آئی ڈی دفتر منتقل کیا گیا تھا اور 25 ستمبر سے انہیں کئی بار پوچھ گچھ کیلیے طلب کیا جا چکا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ان کا میڈیکل بھی کروانے کا کہا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم ملزم کا موبائل تلاش کرنے میں مصروف ہے، جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کا موبائل کہیں گم ہوگیا ہے۔

    لاپتہ تین نابالغ لڑکیاں بازیاب، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    تحقیقاتی ٹیم نے ان کے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر حاصل کرلیا ہے اور اسے ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم کی جانب سے اسی موبائل فون سے متعدد مرتبہ ویڈیو کالز بھی کی گئی تھیں۔

  • دو سال کی معصوم بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

    دو سال کی معصوم بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے ساتھ اب معصوم کم عمر بچیاں بھی محفوظ نہیں رہیں، افسوسناک واقعہ میں 2 سال کی معصوم بچی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے جودھپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، دیو نگر تھانے کی حدود میں دو سال کی معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    درندہ صفت ملزم نے دو سال کی معصوم بچی کی عصمت ریزی کی اور بچی کو مندر کے پاس پھینک کر فرار ہوگیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکی کا خاندان جودھ پور میں بھیک مانگ کر اپنا گزر بسر کرتا ہے، یہ لوگ مدھیہ پردیش کے رہائشی ہیں۔

    لڑکی کے ماں باپ واقعہ کی شام مندر کے باہر بھیک مانگنے کے لیے بیٹھے تھے جب کہ وہ اپنی بیٹی کو جھونپڑی میں چھوڑ گئے تھے۔ ہوسکتا کہ ملزم بچی کو چیز دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا ہو۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح معمول کے مطابق ترکاری فروخت کرنے والی ایک خاتون جب مندر کے قریب پہنچی تو اس نے لڑکی کو وہاں خون میں لت پت پڑا ہوا دیکھا۔

    بھارت میں ایک اور نوجوان لڑکی عصمت دری کا شکار

    خاتون نے متاثرہ بچی کے ماں باپ کو اطلاع دی، موقع پر پہنچنے والے ماں باپ کا کہنا تھا کہ لڑکی رات سے لاپتہ تھی۔ وہ اسے ڈھونڈ رہے تھے مگر وہ کہیں نہیں ملی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے سفاک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • قصور: لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

    قصور: لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

    کوٹ رادھاکشن: اوباش شخص نے لیڈی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ساتھ ہی ویڈیو بھی بنائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے شہر رادھا کشن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک اوباش شخص نے لیڈی ڈاکٹر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے گھر بلا کر نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی اور ویڈیو بنائی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لیڈی ڈاکٹر کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے ہتھیا لیے، ملزم کے موبائل فون سے نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوا۔

  • کراچی میں  کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی اور اس کی ویڈیوز بنانے والا گینگ پکڑا گیا

    کراچی میں کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی اور اس کی ویڈیوز بنانے والا گینگ پکڑا گیا

    کراچی : کم عمربچوں کے ساتھ زیادتی اور اس کی ویڈیوز بنانے والے چھ رکنی گینگ کو گرفتار کرکے تین بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے اورنگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سے 14 سال کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے چھ رکنی گروہ کو پکڑلیا۔

    ایس پی اورنگی نے بتایا کہ مختلف کارروائی میں 3کم عمربچے بازیاب کراکر گینگ کے3کارندوں کو بھی گرفتار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گینگ بچوں کی ویڈیوز بناکر علاقے میں فحاشی کے لیے سپلائی کرتا تھا، علاقے کے بچوں کو 200 سے 300 روپے دیے جاتے تھے۔

    پولیس حکام نے کہا کہ 11 مئی کوایک بچہ لاپتہ ہوا، جس کے بعد کیس کی تحقیقات میں گینگ سےمتعلق انکشاف ہوا، ملزم نثار بچوں کو 100 سے 200 روپے دے کر گیم سے اپنے ساتھ لے جاتا تھا۔

    حکام کے مطابق ملزم بچوں کواپنےپاس رکھتا ،ان سےزیادتی کرتا اور آگےسپلائی کردیتاتھا،گروہ کے کارندے پولیس سے بچنے کے لیے بچوں کو ان لائن موٹر سائیکل رائڈرز بن کر ایک علاقے سے دوسرے علاقے لے جایا کرتے تھے۔

    ایس پی اورنگی نے مزید بتایا کہ اورنگی ٹاؤن، سائیٹ ایریا، بنارس، شیر شاہ کے علاقوں میں 12سے14سال عمرکےبچوں کو اس کام کے لیے استعمال کیا جاتا تھا تاہم گرفتار ملزمان کے موبائل فون سے بچوں کی کئی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برامد کی گئی ہیں۔