Tag: جنسی ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

  • خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے 2 ملزمان پکڑے گئے

    خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے 2 ملزمان پکڑے گئے

    کراچی: ایف آئی اے نے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان متاثرہ خواتین کو بلیک میل کر رہے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ اور حیدرآباد کی کارروائیاں جاری ہیں، خواتین کو جنسی ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان قابل اعتراض تصاویرسے متاثرہ خواتین کو بلیک میل کر رہے تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اشرف کو سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نےعسکری پارک سے گرفتار کیا ہے۔

    ملزم غفران علی کو سائبر کرائم سرکل حیدرآباد کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے، دوران تلاشی ملزمان سے موبائل فون اور سمز برآمد ہوئے ہیں، برآمد شدہ موبائل فونز کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔