Tag: جنم دن

  • عمران خان 70 برس کے ہو گئے

    عمران خان 70 برس کے ہو گئے

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 70 برس کے ہو گئے، پی ٹی آئی آج ملک بھر میں عمران خان کی سالگرہ منائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں، عمران خان کے لیے سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا، ’سالگرہ مبارک ہو خان صاحب‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

    پارٹی کے سوشل میڈیا سیل نے عمران خان کی سالگرہ پر بچوں میں تحائف تقسیم کیے، تحریک انصاف نے عمران خان کے فالوورز کو نرم دلی کے مظاہرے کی بھی تلقین کی۔

    ’وہ آیا ۔۔ اس نے دیکھا اور فتح کر لیا‘ عمران خان کے بارے میں ایسا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، کپتان نے زندگی کے جس بھی شعبے میں قدم رکھا، اس میں عروج پر پہنچے۔

    انھوں نے کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا تو لیجنڈ کرکٹرز میں جگہ پائی اور کپتان بنے تو پاکستان کو ورلڈ کپ کا فاتح بنا کر تاریخ رقم کر دی۔

    سماجی شعبے میں آئے تو عوام کی مدد سے کینسر کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے شوکت خانم اسپتال بنا کر مثال قائم کر دی، سیاست کے میدان میں طویل جدوجہد کی، پھر ایسے قدم جمائے کہ سیاسی میدان پر چھا گئے۔

    کپتان بڑے بڑے سیاسی برج الٹ کر وزیر اعظم پاکستان بنے، اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی آواز بن کر عالمی برادری کو جھنجھوڑ ڈالا۔

    حکومت سے اپوزیشن میں آئے تو ملکی تاریخ کے ریکارڈ بڑے جلسے سب کے سامنے ہیں، کپتان کبھی گھبرایا اور نہ مقصد سے پیچھے ہٹا، اور کارکنوں کو بھی یہی پیغام دیا۔

  • فلم شیریں فرہاد کے موسیقار رشید عطرے کا 99 واں جنم دن

    فلم شیریں فرہاد کے موسیقار رشید عطرے کا 99 واں جنم دن

    لاہور: فلم مامتا سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے برصغیر کے مایہ ناز موسیقار رشید عطرے کا آج 99 واں یوم پیدایش منایا جا رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عبد الرشید عطرے نے بمبئی میں 6 اور لاہور میں 80 سے زائد فلمی نغموں کی موسیقی ترتیب دی اور 3 نگار ایوارڈ حاصل کیے، آج ان کا ننانوے واں جنم دن ہے۔

    15 فروری 1919 کو ربابی خاندان کے بلند پایا ہارمونیم نواز خوشی محمد امرتسری کے گھر جنم لینے والے عبد الرشید نے کیرئیر کا آغاز رشید عطرے کے نام سے 1942 میں بننے والی فلم ’’مامتا‘‘ سے کیا، رشید عطرے نے شیریں فرہاد، سرفروش، وعدہ، سات لاکھ، نیند، قیدی اور مکھڑا جیسی شاہ کار فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

    انھوں نے موسیقار کے نام سے اپنی ذاتی فلم بھی بنائی، رشید عطرے کے مشہور نغمات میں آئے موسم رنگیلے سہانے، مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ، گائے گی دنیا گیت میرے اور لٹ الجھی سلجھا جا رے بالم شامل ہیں۔

    برصغیر کے یہ عظیم موسیقار پندرہ فروری انیس سو انیس کو برطانوی انڈیا کے امرتسر میں پیدا ہوئے تھے جب کہ ان کا انتقال 18 دسمبر 1967 کو پاکستان کے شہر لاہور میں ہوا۔ نوجوان رشید عطرے نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم کے اسباق اپنے والد ہی سے حاصل کیے اور پھر اپنے عہد کے عظیم گائیک استاد فیاض علی خان کے شاگرد ہو گئے، موسیقی میں ان کی ذہانت مشہور تھی۔

  • باباگرونانک کےجنم دن کی تقریبات کیلئےآئےسکھ یاتری بھارت روانہ

    باباگرونانک کےجنم دن کی تقریبات کیلئےآئےسکھ یاتری بھارت روانہ

    لاہور: سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے548 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتری بھارت روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شامل ہونے کےلیے پاکستان آئے دوہزارسات سکھ یاتری بھارت روانہ ہو گئے۔

    چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے سکھ یاتریوں کو رخصت کیااس موقع پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ۔

    یاد رہے کہ سکھ یاتریوں نے 10روز پاکستان میں قیام کیا اور بابا گرونانک کے جنم دن کی مناسبت سے مذہبی رسومات ادا کیں جس کے بعددو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے۔

    واضح رہے کہ ننکانہ صاحب میں سکھوں کےروحانی پیشوا بابا گورو نانک کے پانچ سو اڑتالیس ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات میں بھارت سمیت دنیا بھر اور اندرون ملک سے 20 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں نےشرکت کی تھی۔

  • باباگرونانک کے548ویں جنم دن کی 3روزہ تقریبات جاری

    باباگرونانک کے548ویں جنم دن کی 3روزہ تقریبات جاری

    لاہور: سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے548 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتری بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق ننکانہ صاحب میں سکھوں کےروحانی پیشوا بابا گورو نانک کے پانچ سو اڑتالیس ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں۔عرس میں بھارت سمیت دنیا بھر اور اندرون ملک سے 20 ہزار سے زائد سکھ یاتری شرکت کر رہے ہیں۔

    سکھ یاتریوں نے ننکانہ شہر میں واقع اپنے ساتوں گوردواروں کی یاترا بھی کی۔سکھ یاتری آج اپنے مقدس مذہبی مقام گوردوارہ سچا سودا کی یاترا کے بعد واپس گوردوارہ جنم استھان آ جائیں گے۔

    باباگرونانک کے جنم دن کی 3روزہ تقریبات کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے انتہائی سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں:سکھ یاتری بن کرآنے والا مشکوک بھارتی شہری ملک بدر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سکھ یاتریوں کا روپ دھار کر آنے والے بھارتی شہری کو واہگہ بارڈر پر امیگریشن حکام نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد گرفتار کر کے واپس بھارت بھیج دیاتھا،گورمیت سنگھ مشکوک سرگرمیوں کے باعث پہلے ہی بلیک لسٹ تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سے پہلی ٹرین 900 یاتریوں کو لے کر پاکستان میں داخل ہوئی تھی جس کے دوران مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے ملک بدر کردیا گیا۔

  • بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    کراچی: بالی ووڈ کے سدابہار سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں، سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے امیتابھ آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔

     بھارتی فلمی دنیا کے سپر اسٹار امیتابھ بچن گیارہ اکتوبر انیس بیالیس میں بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیدا ہوئے،انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز سن انیس سو انہتر میں فلم سات ہندوستانی سے کیا، جس میں انہیں پہلے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

     اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت لئے، امیتابھ بچن نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئر کے دوران بارہ فلم فیئر ایوارڈز حاصل کئے۔

     بھارتی فلم انڈسٹری میں ابتک بہترین اداکار کے طور پر سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز اس سپر اسٹار کو ہی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں کئی نیشنل ،معاون اور دیگر ایوارڈز بھی حاصل کئے ۔

    امیتابھ بچن نے اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر ،ٹی وی کمپیئر،پلے بیک سنگر اور انڈین پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے،ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شہنشاہ ،لاوارث،کولی ،اگنی پتھ، خدا گواہ ،ہم ،انسانیت ،کبھی خوشی کبھی غم،محبتیں، سرکار راج شامل ہیں۔

    سپراسٹار امیتابھ بچن کی  73 ویں سالگرہ کے موقع پر ان ایک مداح نے سمندر کی ریت پر ان کی تصویر بنا ڈالی۔

    Big B sand Sculpture

    بالی ووڈ لیجنڈ اور سپراسٹارامیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دینے مداحوں کا تانتا بن گیا ہے۔

    تاہم امیتابھ بچن نے سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔