Tag: جنوبی افریقا

  • جنوبی افریقا کے ڈیوالڈ بریویس نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

    جنوبی افریقا کے ڈیوالڈ بریویس نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

    آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تاہم نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے پے در پے ریکارڈز بنا کر اہم کارنامہ انجام دے دیا۔

    آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں ڈیوالڈ بریویس نے 26 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 22 گیندوں پر مکمل کی اور اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریویس نے تینوں میچوں میں مجموعی طور پر 14 چھکے لگائے اور آسٹریلیا کے خلاف ان کی سرزمین میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

    اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 10 میچوں میں 12 چھکے لگائے تھے تاہم ڈیوالڈ بریویس نے صرف 3 میچوں میں یہ ویرات کا یہ ریکارڈ چکنا چور کردیا۔

    آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا کی ہی سرزمین پر ڈیوالڈ بریویس نے کم میچوں میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا۔

    عرفان پٹھان کی ڈریسنگ روم میں کس مشہور بھارتی بلے باز کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی؟

    جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریویس نے اس سے قبل دوسرے ٹی 20 میں 56 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 125 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر اپنے کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں سنچری جڑ دی تھی۔

    اپنے ڈیبیو میچ میں بریویس متاثرکن کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے اور صرف دو رنز بنا پائے تھے تاہم دوسرے اور تیسرے میچ میں اپنے جارحانہ انداز سے مخالف ٹیم کو حیران کردیا۔

  • آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقا ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

    آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقا ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

    لارڈز: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔

    جنوبی افریقا پہلی مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا، افریقی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی، لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقا بیٹر ایڈین مارکرم کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کو جیت کے قریب کیا، مارکرم نے 136 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ میں افریقی نے ٹاسٹ جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے تھے، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں محض 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    آسٹریلیا نے 74 رنز کی لیڈ کے ساتھ دوسری اننگز کی شروعات کی، تاہم کینگروز کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی، افریقا کو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف ملا جو میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے تھے۔

    جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے 69 رنز درکار تھے پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کا ہدف کو پورا کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

    افریقی ٹیم کی جانب سے ایڈن مرکرم شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 136 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ٹیمبا باووما 66 رنز بنا سکے، دونوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

  • ٹرمپ کی جنوبی افریقا کو دھمکی

    ٹرمپ کی جنوبی افریقا کو دھمکی

    امریکا کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقا کو دی جانے والی تمام فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ثبوت فراہم کیے بغیر جنوبی افریقا پر الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی افریقا کچھ طبقے کے لوگوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور ان کی زمینوں پر قبضہ کررہا ہے۔

    ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتِ حال کی مکمل تحقیقات ہونے تک جنوبی افریقا کو دی جانے والی تمام مستقبل کی فنڈنگ روک دوں گا۔ اس معاملے میں امریکا جنوبی افریقا کے ساتھ نہیں ہے، ہم بھرپور کارروائی کریں گے۔

    واضح رہے کہ امریکی حکومت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکا 2023ء سے جنوبی افریقا کو تقریباً 440 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا پابند ہے۔

    اس سے قبل امریکی صدر کی نئی ٹیرف پالیسی پر چین اور کینیڈا کے بعد اب جاپان کی جانب سے بھی تحفظات کااظہار کیا گیا ہے۔

    جاپان کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، امریکی اقدام دنیا کیلئے خسارے کا سودا ہے۔

    جبکہ امریکا میں قائم چین کے سفارتخانے کے ترجمان نے امریکی ٹیرف پالیسی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تجارت اور محصولات کی جنگ میں کسی کی فتح نہیں ہوتی۔

    ترجمان چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ چین اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے اس اقدام کا جواب دے گا، ٹیرف پالیسی سے امریکا کے اندرونی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

    ترک صدر نے رواں سال کو ’عائلی برس‘ قرار دے دیا

    انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچے گا، امریکا کا اقدام دنیا کے لیے خسارے کا سودا ہے۔

  • جنوبی افریقا ’گلاس شیلڈ‘ توڑنے پر رنکو سنگھ کا منتظر کیوں؟

    جنوبی افریقا ’گلاس شیلڈ‘ توڑنے پر رنکو سنگھ کا منتظر کیوں؟

    جنوبی افریقا 2023 میں چھکا مار کر گلاس شیلڈ توڑنے والے بھارتی کھلاڑی رنکو سنگھ کا منتظر ہے۔

    دورہ جنوبی افریقا کے دوران دسمبر 2023 میں بھارت کے جارح مزاج بیٹر رنکو سنگھ نے 38 گیندوں پر 68 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی اور چھکا مار کر پریس باکس کا شیشہ بھی توڑ دیا تھا۔

    رنکو سنگھ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئئے اور اپنی اننگز میں نو چوکے اور دو بلند و بالا چھکے لگائے تھے۔

    سینٹ جارج پارک انتظامیہ نے کہا کہ گراؤنڈ پاور ہٹر کے مقام پر پہنچنے کا انتظار کررہا ہے تاکہ شیشے کی ٹوٹی ہوئی شیلڈ کے لیے آٹو گراف لیا جاسکے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے یہ پریس باکس مخصوص اونچائی پر واقع ہے اور اسے تبدیل کرنا مشکل کام ہوگا کسی کو کرین کی مدد سے یہ مرمت کا کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ رنکو سنگھ ٹریولنگ ریزرو کے طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔

    انہیں نومبر 2023 میں ٹی 20 سیریز کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا جہاں انہوں نے چھکا مار کر گلاس شیلڈ توڑ دی اور انتظامیہ ان کا آٹو گراف لینے سے محروم رہی تھی۔

    جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی رنکو سنگھ کی شاندار اننگز کی تعریف کی تھی۔

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پاکستان کے 3 وکٹوں پر 64 رنز

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پاکستان کے 3 وکٹوں پر 64 رنز

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پاکستان نے پہلی اننگز میں تین وکٹیں گنوا کر 64 رنز بنالیے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹیں گنوا کر 64 رنز بنالیے اور جنوبی افریقا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 551 رنز درکار ہیں۔

    بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، کامران غلام 12، شان مسعود 2، سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا نے دو اور مارکو ینسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 615 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، رائن ریکلٹن نے ریکارڈ 259 رنز کی اننگز کھیلی، ٹیمبا باووما نے 106 او رکائل ویرینا نے 100 رنز بنائے۔

    مارکو ینسن 62 اور کیشو مہاراج 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مارکرم 17، ربادا 6، ویان ملڈر اور بیڈنگھم 5، 5 رنز بناسکے، ٹرسٹن اسٹبس اور کوینا ماپھاکا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین، تین کھلاڑی آؤٹ کیے، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے ایک روزہ میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

    قوم ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی، جبکہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو میزبان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

    قومی ٹیم اگر آج دوسرا ون ڈے میچ جیت جاتی ہے تو مسلسل تیسری بار ون ڈے سیریز اپنے نام کرلے گی۔

    قومی ٹیم اس سے قبل آسٹریلیا اور زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے، آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ پہلے میچ کی پچ سلو اور اُس پر باؤنس بھی کم تھا، دوسری اننگز میں بہتر ہونے کے سبب ہمیں آسانی ہوئی۔

    نائب کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی پر خوش ہیں، آئندہ بھی اسی طرح کی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کریں گے، ٹیم میں ایڈن مارکرم، رائن ریکلٹن، کرسٹن اسٹبس، مارکو جینسن، کگیسو ربادا، ٹونی دے زورزی شامل ہیں۔

    روہت شرما جلد کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے، سابق کرکٹر کا دعویٰ

    ویان ملڈر اور کیشو مہاراج کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، واضح رہے کہ قومی ٹیم اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 دسمبر سے شروع ہوگا۔

  • ویڈیو: نسیم اور سلمان کی دلچسپ گفتگو اسٹمپ مائیک پرریکارڈ

    ویڈیو: نسیم اور سلمان کی دلچسپ گفتگو اسٹمپ مائیک پرریکارڈ

    پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے درمیان پہلے ون ڈے کے اختتامی اوور کے دوران سلمان علی آغا اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    گزشتہ روز پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا جو کہ قومی ٹیم نےآخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا تھا۔

    پروٹیز کے خلاف آخری اوور کے دوران ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کامیڈی اور مشورے سے بھرپور گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    نسیم شاہ کی اپنے نائب کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ ’’اوور میں کتنی گیندیں رہ گئیں اس پر بحث کرنے سے لے کر سنگلز پر بحث کرنے تک‘‘ کی گفتگو اسٹمپ مائیک پر ریکارڈ ہوگیا۔

    ویڈیو میں کہیں نسیم شاہ اپنے نائب کپتان آغا سلمان کو مشورے دیتے ہیں تو کبھی آغا سلمان نسیم پرغصہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ صائم ایوب کی سنچری اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی۔

  • صائم ایوب نے جنوبی افریقا کیخلاف سنچری جڑ دی

    صائم ایوب نے جنوبی افریقا کیخلاف سنچری جڑ دی

    قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون دے میچ میں شاندار سنچری جڑ دی۔

    پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں اور 54 گیندوں پر جیت کے لیے مزید 40 رنز درکار ہیں۔

    ابتدائی چار وکٹیں 60 رنز پر گرنے کے بعد صائم ایوب نے نائب کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور اپنے کیریئر کی دوسری سنچری بھی اسکور کی۔

    صائم ایوب نے 112 گیندوں پر سنچری مکمل کی ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، انہیں ربادا نے 109 رنز پر شمسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

    اس سے قبل اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان رضوان صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، کامران غلام 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے اوٹنیل بارٹمین نے دو اور مارکو جینسن، کاگیسکو ربادا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے قبل جنوبی افریقا کو دھچکا

    پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے قبل جنوبی افریقا کو دھچکا

    پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے قبل جنوبی افریقا کو دھچکا لگ گیا ہے۔

    پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے قبل جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر اینرک نورکیانے انجرڈ ہونے کے سبب ٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    31 سالہ فاسٹ بولر کے بائیں پیر کے انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی، اسکینز کے بعد فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

    نورکیانے کی جگہ آل راؤنڈر دیان گلیم کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    27 سالہ دیان گلیم نے ڈومیسٹک کے 60 میچوں میں 46 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں وہ بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔

    نورکیانے نے جون میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے بعد سے جنوبی افریقہ کی نمائندگی نہیں کی تھی، ورلڈ کپ میں انہوں نے 15وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    ان کے علاوہ فاسٹ بولر جیرالڈ کوٹیزی، گروئن، ناندرے برگر، کمر کے نچلے حصے میں اسٹریس فریکچر اور لونگی نگیدی ہپ کی انجری سے دوچار ہیں۔

    ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 کل سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

    پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر183 رنز بنائے تھے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بناسکی تھی۔

  • جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، ٹیمبا باوما کی واپسی

    جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، ٹیمبا باوما کی واپسی

    جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف مضبوط ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں ٹیمبا باوما کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔

    ٹی 20 سیریز میں آرام کے بعد اسٹار کھلاڑیوں کی ون ڈے سیریز میں واپسی ہوگی۔

    کاگیسو ربادا، مارکو جانسن، ایڈإ مارکرم ٹیم میں شامل ہیں، ہینرک کلاسن، تبریز شمسی، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملیر اور کرسٹن اسٹبس بھی ون ڈے سیریز میں ایکشن میں دکھائیں دیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کھیلی جارہی ہے اور دوسرے ٹی 20 کے لیے گرین شرٹس سنچورین پہنچ گئے ہیں۔

    میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو ڈربن میں پہلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

    سیریز کا دوسرا میچ کل سنچورین میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ سنچورین پاکستان کے لیے اب تک خوش قسمت جب کہ جنوبی افریقہ کے لیے بدقسمت میدان ثابت ہوا ہے۔

    اس میدان میں گرین شرٹس نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں اور تمام میچز جیت رکھے ہیں۔