Tag: جنوبی افریقا

  • افغانستان نے پہلی بار جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    افغانستان نے پہلی بار جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

    جنوبی افریقا نے شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم صرف 29 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    جنوبی افریقی ٹیم افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ویان ملڈر کے 52 رنز کی بدولت 34 ویں اوور میں 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    افغانستان کا آغاز بھی 107رنز کے ہدف کے جواب میں اچھا نہ تھا۔ اوپنر رحمان اللہ گرباز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ رحمت شاہ 8 رنز بناسکے۔ اس کے علاوہ ریاض حسن اور رحمت اللہ شاہدی بھی 16،16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    4 وکٹیں گرنے کے بعد گلبدین نائب 34 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی اور افغانستان نے ہدف 26 اوورز میں حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ویمنز ٹی20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

    واضح رہے کہ یہ افغانستان نے جنوبی افریقا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

  • ورلڈ کپ: آسٹریلیا کیخلاف ڈی کوک کی شاندار سنچری

    ورلڈ کپ: آسٹریلیا کیخلاف ڈی کوک کی شاندار سنچری

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دسویں میچ میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کے بیٹر ڈی کوک نے شاندار سنچری اسکور کی ہے، تاہم ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 177 رنز بنا لیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لکھنؤ میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا ٖفیصلہ کیا تھا، میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیمرون گرین کی جگہ مارکس اسٹوئنس اور ایلکس کیری کی جگہ جوش انگلس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقی کے کپتان ٹیمباباووما نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم میں جیراڈ کوٹزے کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا۔

    جنوبی افریقا کے کپتان نے کہا کہ ابتدائی اوورز میں پچ دیکھیں گے، ابھی کہنا مشکل ہے اس پچ پر کتنے رنز کافی ہوں گے۔

  • ارشدیپ کے وسیم اکرم سے موازنے پر جونٹی روڈز کا ردِ عمل

    ارشدیپ کے وسیم اکرم سے موازنے پر جونٹی روڈز کا ردِ عمل

    جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جونٹی روڈز نے ارشدیپ سنگھ کا پاکستانی لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم سے موازنہ کرنے پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔

    سابق کرکٹر جونٹی روڈز نے کہا کہ ارشدیپ سنگھ کا وسیم اکرم سے موازنہ  بھارتی بولر کے لیے نامناسب ہے، انہوں نے آخری دو سالوں میں خود کو بہت بہتر کرلیا ہے لیکن ان کا وسیم اکرم سے موازنہ ارشدیپ کو مزید پریشر میں ڈال دے گا۔

    جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر آپ جسپریت بمراہ اور ان کی پروگریس کو دیکھیں تو ارشدیپ نے بالکل ویسا ہی کیا ہے، ارشدیپ ایک نوجوان فاسٹ بولر ہیں جن میں سیکھنے اور سننے کی لگن ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کو کونسا بھارتی بولر آؤٹ کرے گا؟ حیران کن پیشگوئی

    جونٹی روڈز نے کہا کہ ارشدیپ پاور پلے کا بہترین بولر ہے اور اس کا کنٹرول بہترین ہے وہ وکٹ لینے کے لیے بالکل ویسے ہی آتے ہیں جیسے وسیم اکرم آتے تھے۔

    سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ارشدیپ ایک بہترین بولر ہے اور اس کا زبردست کیرئیر ہوگا لیکن اگر آپ کسی کو ایسے کھلاڑی کے ساتھ ملانا شروع کردیں جو اس سے پہلے کھیل چکا ہے تو وہ اس پر غیر ضروری پریشر بڑھے گا۔

  • سابق بھارتی کپتان  نے اپنی ٹیم کو نیا لیبل دیدیا

    سابق بھارتی کپتان نے اپنی ٹیم کو نیا لیبل دیدیا

    بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم پر ’ چوکرز‘ کا لیبل لگا دیا۔

    انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر بھارتی ٹیم پر چوکرز کا لیبل لگانا غلط نہیں ہوگا، ہم انہیں چوکر کہہ سکتے ہیں کیوںکہ ٹیم ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے میں آکر چوک جاتی ہے۔

    کپل دیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم پر ٹیم پر زیادہ غصہ نہ نکالیں، میں متفق ہوں کہ بھارت نے خراب کرکٹ کھیلی، تاہم ایک گیم کی بنیاد پر ہم زیادہ تنقید نہیں کرسکتے۔

    خیال رہے کہ کھیل میں چوکرز کا مطلب یہ ہے کہ ایونٹ کی فیورٹ ٹیم غیر متوقع طور پر بُرا کھیل پیش کر کے شکست سے دوچار ہوتی ہے۔

    کرکٹ میں اگر لفظ ‘چوکرز’ پکارا جائے تو سب سے پہلے  ایک ہی ٹیم کا نام ذہن میں آتا ہے وہ ہے جنوبی افریقا، کیونکہ تاریخ بتاتی ہے ۔

    جنوبی افریقا ہر بار آئی سی سی ایونٹس میں باہر ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک بھی بار ورلڈکپ کا فائنل نہیں کھیل سکی۔

    اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ کچھ سالوں میں آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی دیکھیں تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا چوکر بن گیا۔

    کیونکہ بھارتی ٹیم  نے 2013 کی چیمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد سے 8 آئی سی سی ایونٹس کھیلے اور ہر بار فیورٹ ہونے کے باوجود وہ ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔

  • کیا اومیکرون پانچ سال سے کم عمر بچوں میں بھی تیزی سے پھیلتا ہے؟

    کیا اومیکرون پانچ سال سے کم عمر بچوں میں بھی تیزی سے پھیلتا ہے؟

    کیپ ٹاؤن: کیا اومیکرون پانچ سال سے کم عمر بچوں میں بھی تیزی سے پھیلتا ہے؟ جنوبی افریقا کے ماہرین نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ماہرین نے چھوٹے بچوں میں کرونا انفیکشن کے پھیلاؤ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں بھی بہت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونی کیبل ڈیزیز (این آئی سی ڈی) کی ڈاکٹر واسیلا جاسیٹ نے جمعے کے روز وزارت صحت کی میڈیا بریفنگ میں کہا اب اس لہر کے شروع میں ہم تمام عمر کے زمروں میں کرونا انفیکشن میں تیز اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

    اومیکرون نے خود کو بدلنے کے لیے عام نزلے کے وائرس کے ساتھ کیا کیا؟

    انھوں نے کہا ماضی میں کرونا کا اثر بچوں پر بہت زیادہ نہیں پڑا اور انھیں اسپتالوں میں داخل نہیں کرانا پڑا، لیکن تیسری لہر میں ہم پانچ سال سے کم عمر کے بچوں اور 15 سے 19 سال کے نوعمروں میں انفیکشن میں تیزی دیکھ رہے ہیں۔

    ڈاکٹر واسیلا جاسیٹ کا کہنا تھا کہ بچوں میں خدشے کے مطابق کیسز کم ہیں، تاہم بالکل چھوٹے بچوں میں اب یہ انفیکشن دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، اس کے ساتھ 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں بھی وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

  • لیجنڈ کرکٹر کے بھائی کا گھر کے سامنے سفاکانہ قتل

    لیجنڈ کرکٹر کے بھائی کا گھر کے سامنے سفاکانہ قتل

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے لیجنڈ بولر کے بھائی کو گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹر ورنن فلینڈر کے چھوٹے بھائی ٹائرون کو کیپ ٹاون میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔

    ٹائرون فلینڈر کو بدھ کو ریونسمیڈ میں ان کے گھر سے چند میٹر کی دوری پر اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ایک پڑوسی کو پانی دے رہے تھے، ورنن فلینڈر کے خاندان نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس سفاکانہ قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے، ٹائرون پر گولی بدھ کے روز لنچ کے وقت چلی تھی، اور اس واقعے کو قتل کا واقعہ مان کر ہی تفتیش کی جا رہی ہے، اس کیس میں کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فلینڈر کی ماں اور گھر کے دیگر افراد قریب ہی اپنے گھر کے آنگن میں بیٹھے تھے جب انھوں نے گولی چلنے کی آواز سنی، جب انھوں نے باہر نکل کر دیکھا تو ٹائرون زمین پر خون میں لت پت پڑا تھا۔

    یاد رہے کہ سابق جنوبی افریقی فاسٹ میڈیم بولر اور آل راؤنڈر ورنن فلینڈر 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں، ورنن نے 64 ٹیسٹ میچز میں 224 وکٹیں لیں، جب کہ ون ڈے میں 30 میچز میں انھوں نے 41 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

  • افریقی محقق کا کرونا ویکسین کے حصول سے متعلق اہم اعلان

    افریقی محقق کا کرونا ویکسین کے حصول سے متعلق اہم اعلان

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقی محقق نے کہا ہے کہ افریقا اگلے برس کی پہلی سہ ماہی میں کرونا ویکسین کا حامل ہو سکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی یونی ورسٹی وِٹ واٹرز رینڈ کے پروفیسر شبیر مضی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا اگر کرونا ویکسین کے جاری انسانی آزمائش میں کامیاب ہو گیا تو اگلے برس 2021 کے پہلے تین ماہ میں افریقا کے پاس ویکسین موجود ہوگی۔

    جنوبی افریقا میں تیار کی جانے والی ویکسین ChAdOx1 nCoV-19 ان 19 ویکسینز میں سے ایک ہے، انسانوں پر جن کی آزمائش اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں جاری ہے، تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ اس دوڑ میں کون سب سے پہلے کرونا ویکسین حاصل کر لے گا۔

    مذکورہ ویکسین کو برازیل میں بھی آکسفرڈ یونی ورسٹی کے سائنس دانوں کے ذریعے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، یہ سائنس دان برطانوی دوا ساز کمپنی آسترا زینیکا کے ساتھ مل کر ویکسین کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔

    کرونا ویکسین بنانے والوں کو غیر متوقع چیلنجز کا سامنا

    جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں قائم وِٹ واٹرز رینڈ یونی ورسٹی میں ویکسینالوجی کے پروفیسر اور ویکسین کی تیاری کے منصوبے کے سربراہ شبیر مضی نے بتایا کہ افریقا میں اگلے برس کے شروع میں ایک ویکسین تجارتی سطح پر آ سکتی ہے، لیکن اس کا مکمل انحصار کلینیکل ٹرائلز کے نتائج پر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جن 19 ویکسینز کی انسانوں پر آزمائش جاری ہے، ان میں سے اگر صرف 2 بھی کامیاب رہیں تو یہ نہایت مثبت نتیجہ ہوگا۔

    شبیر مضی نے کہا کہ انسانوں پر آزمائش کا انحصار ان 18 سے 65 برس عمر کے 2 ہزار رضاکاروں پر ہے جنھیں ویکسی نیشن کے بعد 12 ماہ تک نگرانی میں رکھا جائے گا، ابتدائی نتائج رواں برس نومبر یا دسمبر میں متوقع ہیں، ویکسین کی افادیت اس وقت تسلیم کی جائے گی جب ہمارے پاس ٹیکے لگانے کے ایک ماہ بعد اندازے کے مطابق صرف 42 کو وِڈ 19 کیسز ہوں۔

    شبیر مضی کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ 25 سال سے افریقی مینوفیکچررز نے کوئی بھی ایک ویکسین تک نہیں تیار کی۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں اب تک کرونا وائرس انفیکشن سے 3,720 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2 لاکھ 38 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • جنوبی افریقا نےدورہ پاکستان سے معذرت کرلی

    جنوبی افریقا نےدورہ پاکستان سے معذرت کرلی

    لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز منسوخ ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقا نے دورہ پاکستان سےمعذرت کرلی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم کو تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے 23 مارچ سے پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ پی سی بی نے میچز کے لیے 24،25 اور 27 مارچ کی تاریخیں تجویز کیں لیکن اب مجوزہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

    کرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے فی الحال دورہ نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔ مستقبل میں دونوں ملک باہمی مشاورت کے بعدسیریز کھیلنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

    یاد رہےکہ رواں ماہ 10 فروری کو راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی نسیم شاہ نے دوسری اننگز میں تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

  • روشن فکر اور اجلے کردار والا وہ سیاہ فام آج کے دن ہم سے بچھڑ گیا تھا!

    روشن فکر اور اجلے کردار والا وہ سیاہ فام آج کے دن ہم سے بچھڑ گیا تھا!

    وہ روشن اور اجلے کردار کا مالک تھا۔ مساوات اور امن کا داعی تھا۔ دنیا کو تعصب اور نفرت سے پاک کرنے کی کوشش کی اور اس کے لیے ہر محاذ پر ڈٹ گیا۔

    اس مقصد کے لیے اس نے صعوبتیں جھیلیں، جوانی کو اسیری کی نذر کر دیا، اس امید کے ساتھ کہ دن نکلے گا اور نسل پرستی، غلامی کے بازوئے بے رحم سے قوم آزاد ہو گی۔ تنگ و تاریک کوٹھڑی میں اس نے اپنے افکار کی شمع جلائے رکھی اور وہ وقت بھی آیا جس کے لیے جدوجہد اور انتظار میں اس نے اپنی عمر گزار دی تھی۔

    یہ نیلسن منڈیلا کا تذکرہ ہے جو جنوبی افریقا کے پہلے جمہوری اور سیاہ فام صدر تھے۔ 1994 سے 1999 تک اس عہدے پر فائز رہنے والا یہ عظیم راہ نما اور مدبر پانچ دسمبر کو ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے رخصت ہو گیا تھا۔

    نیلسن منڈیلا کے لیے اقتدار اور اختیار حاصل کرنے کے باوجود اپنے خواب کی تکمیل آسان تو ثابت نہیں ہوئی۔ تاہم وہ حکومت میں رہ کر جنوبی افریقا کو نسل پرستی سے آزاد کروانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے۔ اس سے قبل نسلی امتیاز کے خلاف مہمات کے دوران کئی بار گرفتار ہوئے۔ ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش میں 27 سال قیدِ تنہائی کاٹی اور 1990 میں انھیں رہائی نصیب ہوئی۔

    طویل جدوجہد اور سختیاں برداشت کرنے کے بعد انھیں زبردست عوامی حمایت کے ساتھ اقتدار ملا تھا۔ نیلسن منڈیلا صرف جنوبی افریقا کے عوام کے مقبول ترین لیڈر نہیں تھے بلکہ انھیں دنیا بھر میں باضمیر اور کلمۂ حق بلند کرنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا نے نیلسن منڈیا کی نسلی امتیاز کے خاتمے کی کوششوں، امن اور مساوات کے لیے جدوجہد کو تسلیم کیا اور نوبیل انعام ان کے نام کیا۔

    نیلسن منڈیلا کا سنِ پیدائش 1918 ہے۔ وہ جنوبی افریقا کے ایک دیہی علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔ افریقا میں قبائل اور برادری نظام خاصا مستحکم ہے۔ نیلسن منڈیلا مديبا قبیلے کے فرد تھے۔ وہ دس سال کے تھے جب ان کے والد کی وفات ہوئی اور وہ قبیلے کے سربراہ کی نگرانی میں پلے بڑھے۔

    خوش مزاج اور نرم خُو نیلسن منڈیلا کے کردار کی خوش بُو، ان کے افکار کی روشنی آج بھی دنیا کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ ان کی شخصیت کا سحر شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے۔

    نیلسن منڈیلا کی زندگی کی کہانی، انسانوں کے لیے عظیم جدوجہد کی داستان یقیناً کئی نسلوں کے لیے راہ نما ثابت ہو گی اور دنیا کی نئی قیادت کے لیے درست سمت کا تعین کرے گی۔

  • فاتح باکسرمحمد وسیم کی وطن واپسی، کوئی استقبال کو نہ آیا

    فاتح باکسرمحمد وسیم کی وطن واپسی، کوئی استقبال کو نہ آیا

    اسلام آباد:پاکستانی باکسر محمد وسیم دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو بھرپور استقبال کےلئے کوئی حکومتی نمائندہ نہ آیا ، ٹیکسی پر روانہ ہونا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محمد وسیم جو کہ دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکےوطن لوٹے تو باکسنگ فیڈریشن، سرکاری عہدیداران اور عوام میں سے کوئی بھی ان کا استقبال کرنے نہیں پہنچا تھا۔

    انہوں نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کی تھی۔محمد وسیم کامیابی کے بعد وطن واپس آئے تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کےلئے کوئی حکومتی نمائندہ ہی نہیں پہنچا اور محمد وسیم نجی کمپنی کی ٹیکسی سروس پر روانہ ہوئے۔

    ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ میں نے وطن عزیز اور قوم کے لیے محنت کی ہے، دبئی میں مقابلے سے قبل افریقی مدمقابل سے بھی مقابلہ جیتا تھا، مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا، ٹاپ 5میں آکر ورلڈ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کروں گا، پاکستان کے لیے ورلڈ ٹائٹل میچ جیتنے کی کوشش کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ محمد وسیم ایک سال بعد رنگ میں دوبارہ اترے تھے، جیت سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔ گزشتہ سال باکسر محمد وسیم کو جنوبی افریقا کے باکسر مورتی متھالنے کے ہاتھوں ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں شکست ہوئی تھی۔