Tag: جنوبی افریقا

  • جنوبی افریقا نے اسرائیل میں سفارتی مشن کا درجہ کم کر دیا

    جنوبی افریقا نے اسرائیل میں سفارتی مشن کا درجہ کم کر دیا

    پریٹوریا : جہاں دنیا بھر کے ممالک اپنے سفارت مشن میں اضافہ کررہے تھے وہیں جنوبی افریقا نے اسرائیل میں اپنے سفارتی مشن کا درجہ کم کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر سیریل رامافوز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل میں سفارت خانے کا درجہ کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں سفارت خانے کا درجہ کم کرنے کا فیصلہ حکمراں جماعت نیشنل کانگریس کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    صدر راما فوز نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت فلسطینی قوم اور اس کے دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔ فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کا حق ہے۔ ہماری وزارت خارجہ نے اسرائیل میں قائم سفارتخانے کا درجہ کم کرنے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا نے تل ابیب میں اپنے سفات خانے کے درجے میں کمی کی وجہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالیاں اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔

    مزید پڑھیں : آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

    رومانیہ کے بعد جمہوریہ چیک نے بھی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا

    رومانیہ نے بھی یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد آسٹریلیا، رومانیہ سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک اپنے سفارت خانے یروشلم منتقل کرچکے ہیں۔

  • دوسرا ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی

    دوسرا ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، ڈیوڈ ملر کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، بابر اعظم کی 90 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    قومی ٹیم 189 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی، بابر اعظم نے 90 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ حسین طلعت نے 55 رنز اسکور کیے بعد میں آنے والے بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

    فخر زمان 14، آصف علی 2، شعیب ملک 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عماد وسیم 6، حسن علی 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے فلک کوائیو نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ہینڈرکس اور مورس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

     جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 188 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دے دیا، کپتان ڈیوڈ ملر نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    قبل ازیں شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقی اوپنرز ہینڈرکس اور ملان نے 58 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، ملان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ 90 رنز پر گری، ہینڈرکس کو 28 رنز پر شاداب خان نے رن آؤٹ کیا، ڈوسن 27 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقی کپتان ڈیوڈ ملر نے 29 گیندوں پر 65 رنز کی برق رفتار ناقابل شکست اننگز کھیلی، کلاسن 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر عماد وسیم نے 4 اوورز میں 9 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی ایک وکٹ حاصل کرسکے، فاسٹ بولر عثمان شنواری 4 اوورز میں 63 رنز دئیے۔

    قبل ازیں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم میں شعیب ملک کپتان، فخرزمان، بابراعظم، حسین طلعت، محمد رضوان، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، عثمان شنواری، شاہین آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ انجری کے سبب دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ بھی شرکت نہیں کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی آرام کی غرض سے دو ٹوینٹی میچز میں شرکت نہیں کررہے ہیں ان کی جگہ آل راؤنڈر ڈیوڈ ملر کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی تھی، ڈیوڈ ملر کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا تھا۔

  • پہلا ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

    کیپ ٹاؤن: پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی، ڈیوڈ ملر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم 193 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186  رنز بناسکی اور جنوبی افریقا نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کرلی، شعیب ملک کے 49 رنز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے، جنوبی افریقا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو 4 رنزبنا کر فخر زمان پویلین لوٹ گئے، حسین طلعت اور بابر اعظم کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی لیکن 85 رنز کے مجموعی اسکور پر حسین طلعت 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    بابر اعظم کو 38 رنز پر ڈیوڈ ملر نے رن آؤٹ کیا، آصف علی 13 رنز بنا کر مورس کا نشانہ بنے، عماد وسیم 4، فہیم اشرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وکٹ کیپر محمد رضوان 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    فاسٹ بولر حسن علی 11 رنز بنا کر ہینڈرکس کی گیند پر ملر کو کیچ دے بیٹھے، شعیب ملک کی 49 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ہینڈرکس، تبریز شمسی، کرس مورس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فلک کوائیو نے ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔

    قبل ازیں کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 192 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دے دیا۔

    شعیب ملک نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 26 رنز کے اسکور پر گری جب کلویٹی 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔

    ایک وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا، پروٹیز کپتان ڈوپلیسی نے 45 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، ڈوپلیسی کو عثمان شنواری نے آؤٹ کیا۔

    ڈوسن بغیر کوئی رن بنائے عثمان شواری کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے، ہینڈرکس کو بھی 74 رنز پر عثمان شنواری نے پویلین روانہ کیا۔

    کرس مورس ایک رن بنا کر حسن علی کا نشانہ بنانے، ڈیوڈ ملر 10 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، کلاسن 5 اور فلک کوائیو 5 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عماد وسیم ، فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قبل ازیں پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی ٹیم ڈھائی سال بعد سرفراز کی کپتانی کے بغیر میدان میں اتری ہے، محمد حفیظ انجری کے سبب پہلے ٹی ٹوینٹی سے باہر ہوگئے ہیں۔

    قومی ٹیم میں شعیب ملک کپتان، فخرزمان، بابراعظم، حسین طلعت، محمد رضوان، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، عثمان شنواری، فہیم اشرف اور حسن علی شامل ہیں۔

    شعیب ملک پر قومی ٹیم کی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان مسلسل گیارہ سیریز میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ قومی ٹیم مسلسل 9 ٹی ٹوینٹی میچز میں بھی ناقابل شکست ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرکٹر شعیب ملک کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرکٹر شعیب ملک کی ملاقات

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے آخری میچ سے قبل قومی ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے ملاقات کی۔

    [bs-quote quote=”ملاقات میں قومی ٹیم کے مینجر طلعت علی بھی موجود تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    کیپ ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں قومی ٹیم کے مینجر طلعت علی بھی موجود تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقا کے دورے پر ہے، جہاں وہ اب تک تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیل چکی ہے۔

    کیپ ٹاؤن میں آج ون ڈے سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا، جس میں پاکستان کو شکست ہوئی، یہ سیریز پاکستان ٹیم تین دو سے ہار گئی، اس سے قبل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش ہوا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا نے ون ڈے سیریز بھی جیت لی

    کل سے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز بھی شروع ہو رہی ہے، دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ تین اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ چھ فروری کو کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی نے نسل پرستانہ جملے کسنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد شعیب ملک کو قائم مقام کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

  • ’یہ سرفراز احمد کا اصل چہرہ ہے‘ ویڈیو وائرل

    ’یہ سرفراز احمد کا اصل چہرہ ہے‘ ویڈیو وائرل

    سنچورین: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی نیلسن منڈیلا اسکوائر پر مقامی بچوں کے ہمراہ ریس لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز بھی ان کے دفاع میں سامنے آگئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خوش بخت سرفراز نے ویڈیو ٹویٹ کی جس میں سرفراز بچوں کے ہمراہ ریس لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز نیلسن منڈیلا اسکوائر پر مقامی بچوں کے ہمراہ ریس لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، خوش بخت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ سرفراز کا اصل چہرہ ہے جو انتہائی سادہ لوح انسان ہیں، مقامی بچوں کے ساتھ سرفراز کے بیٹے عبداللہ بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان جنوبی افریقی کھلاڑی فلک کوائیو کے خلاف سخت جملے کسنے پر تنقید کی زد میں رہے اس معاملے پر آئی سی سی کا فیصلہ آنا باقی ہے۔

    مزید پڑھیں: سرفرازکی جنوبی افریقا کے کھلاڑی فلک کوائیو سے ملاقات، جملے کسنے پر معافی مانگ لی

    سرفراز احمد نے گزشتہ روز فلک کوائیو سے میچ سے قبل ملاقات کی اور ان سے معافی مانگی، قبل ازیں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے سرفراز احمد کی معافی قبول کرلی تھی۔

    جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ سرفراز احمد نے فلک کوائیو کے خلاف نسل پرستانہ جملے جان بوجھ نہیں کہے، سرفراز احمد اپنے الفاظ پر شرمندہ ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 13 رنز سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز میں پروٹیز کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

    پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

  • جنوبی افریقا کی ٹیم نے سرفراز احمد کومعاف کردیا

    جنوبی افریقا کی ٹیم نے سرفراز احمد کومعاف کردیا

    سینچورین: جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کے مخلصانہ جذبے کو قبول کرتے ہیں ہم سب نے انہیں معاف کردیا۔

    سینچورین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ جب ہم اسٹیڈیم میں کھیلنے جاتے ہیں تو سب کی نظریں ہماری ہی طرف ہوتی ہیں اس لیے بہت محتاط انداز سے بات کرنا پڑتی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کوئی دشمنی نہیں ہوتی البتہ کبھی کبھی ایسے جملے نکل جاتے ہیں جو ناگوار گزرتے ہیں تاہم میچ ختم ہونے کے بعد سب ایک دوسرے سے گلے شکوے دور کرلیتے ہیں۔

    فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ سرفراز نے معذرت کی، ہم سب اُن کے مخلصانہ جذبے کو قبول کرتے ہیں، پھلوکوایو سمیت تمام کھلاڑیوں نے پاکستانی کپتان کو معاف کردیا۔

    مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو نسل پرستانہ جملے کسنا مہنگا پڑ گیا، پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

    جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہمیں امید ہے سرفراز نے پھلو کے لیے جن خیالات کا اظہار کیا وہ مذاق ہی تھا کیونکہ انہوں نے میچ ختم ہونے کے فوری بعد ہی بلے باز سے معذرت کرلی تھی‘۔

    ایک سوال کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے ڈوپلیسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والے کھلاڑی اسٹیڈیم میں آنے کے بعد کوشش کر کے منہ کو بند ہی رکھیں۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا  کھلاڑی پر نسل پرستانہ جملے کسے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: سرفراز واقعے نے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر تعلیم کی اہمیت بڑھا دی ہے: پی سی بی

    سرفراز احمد نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین سے بھی معافی مانگتے ہوئے وضاحت پیش کی تھی۔

  • سرفراز واقعے نے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر تعلیم کی اہمیت بڑھا دی ہے: پی سی بی

    سرفراز واقعے نے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر تعلیم کی اہمیت بڑھا دی ہے: پی سی بی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے واقعے پر پی سی بی نے اپنا ردِ عمل ظاہر کر دیا ہے، قومی کرکٹ بورڈ نے نسلی تعصب پر مبنی تبصروں کو نا قابلِ برداشت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران سرفراز احمد نے جنوبی افریقی بلے باز پھلوکوایو پر نسل پرستانہ جملے کسے تھے۔

    [bs-quote quote=”سرفراز قابلِ اعتماد کرکٹر ہے مگر بہ طور کپتان انھوں نے جو کیا وہ درست نہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ترجمان پی سی بی”][/bs-quote]

    ڈربن واقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نسلی تعصب پی سی بی کے لیے نا قابلِ برداشت ہے، کپتان کے کلمات پر افسوس ہوا۔

    پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ سرفراز احمد کے کلمات کی کسی طور پر حمایت نہیں کی جا سکتی، واقعے نے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر تعلیم کی اہمیت بڑھا دی ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ سرفراز قابلِ اعتماد کرکٹر ہے مگر بہ طور کپتان انھوں نے جو کیا وہ درست نہیں، امید ہے سرفراز احمد سے متعلق واقعے کا سیریز پر اثر نہیں پڑے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں سے میچ نکلنے کے بعد کپتان سرفراز احمد دل بر داشتہ ہوئے اور جنوبی افریقا کے بلے باز پھلوکوایو پر نسل پرستانہ جملے کس دیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرفراز احمد کو نسل پرستانہ جملے کسنا مہنگا پڑ گیا، پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

    میچ ریفری رنجن مدھگالے نے اپنی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی ہے، جس پر سرفراز احمد کو آئی سی سی کی جانب سے تین سے پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معافی بھی مانگ لی۔

  • سرفراز احمد کو نسل پرستانہ جملے کسنا مہنگا پڑ گیا، پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

    سرفراز احمد کو نسل پرستانہ جملے کسنا مہنگا پڑ گیا، پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

    ڈربن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دوسرے ون ڈے میچ کے دوران سرفراز احمد کو جنوبی افریقی بلے باز پر نسل پرستانہ جملے کسنا مہنگا پڑ گیا ہے اور تین سے پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں سے میچ نکلنے کے بعد کپتان سرفراز احمد دلبرداشتہ ہوئے جنوبی افریقا کے بلے باز پھلوکوایو پر نسل پرستانہ جملے کس دئیے جس پر انہیں آئی سی سی کی جانب سے تین سے پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    سرفراز احمد نے جملے بول دئیے جو کہ جنوبی افریقی بلے باز کو سمجھ نہیں آئے لیکن وکٹ پر لگے اسٹمپ مائیکروفون میں الفاظ محفوظ ہوگئے اور سرفراز پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کی گئی اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد پھلوکوایو کو کہہ رہے ہیں کہ ’ابے کالے تیری اماں کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو۔‘

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے خلاف کارروائی آئی سی سی کرے گی، میچ ریفری رنجن مدھگالے نے اپنی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی ہے سرفراز احمد کو تین سے پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    کرکٹ تجزیہ کاروں اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو اس طرح کے جملے نہیں بولنے چاہئے تھے انہیں اپنے اس اقدام پر معافی مانگنی چاہئے۔

    سرفراز احمد نے مداحوں سے معافی مانگ لی

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی پھلوکوایو پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معافی مانگ لی۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا ہر گز نہیں تھا، مداحوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

    واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور پھلوکوایو کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گیا

    انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گیا

    کرائسٹ چرچ:‌پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب جہاں‌ پاکستان کی قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں‌شدید مشکلات کا سامنا ہے، وہیں‌ پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم مسلسل فتوحات اپنے نام کر رہی ہے. پاکستان نے انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں‌ جنوبی افریقا کی مضبوط ٹیم کو شسکت دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، سیمی فائنل میں پاکستان کا بھارت یا بنگلادیش سے سامنا ہوگا.

    کرائسٹ چرچ میں‌ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بالرز نے نپی تلی بالنگ کی اور جنوبی افریقی بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

    مقررہ پچاس اوورز میں جنوبی افریقی ٹیم نو وکٹوں پر 189 رنز ہی بنا سکی. پاکستان کی طرف سے محمد موسیٰ نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا کے وانڈیلے میک ویٹو 60 رنز بنا کرنمایاں رہے.

    انڈر19ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل، پاکستان کا مقابلہ کل جنوبی افریقہ سے ہوگا

    جوابی اننگز میں‌ پاکستان نے مثبت آغاز کیا. علی زریاب نے 74 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے. ایسے میں‌ جب دوسرے اینڈ سے وکٹیں گر رہی تھیں، وہ ذمے داری سے وکٹ پرڈٹے رہے. پاکستان نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان ورلڈ‌کپ کے گروپ ڈی میں‌ شامل تھا. حسان خان کی قیادت میں کھیلنے والی اس ٹیم کو پہلے میچ میں‌افغانستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، مگر پھر ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا اور آئرلینڈ کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔