Tag: جنوبی افریقہ

  • آسٹریلیا کے رنز کے پہاڑ کے سامنے پروٹیز ڈھیر، کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست

    آسٹریلیا کے رنز کے پہاڑ کے سامنے پروٹیز ڈھیر، کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست

    آسٹریلیا (24 اگست 2025): تیسرے ون ڈے میں کینگروز کے 431 رنز کے سامنے پروٹیز ایسے ڈھیر ہوئے کہ 276 رنز کے بڑے مارجن سے میچ اپنے نام کیا۔

    آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کا آخری میچ میکے میں کھیلا گیا۔ میزبان آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی بولرز کو دن میں تارے دکھا دیے اور صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ون ڈے میں اپنا دوسرا سب سے بڑا اسکور 431 رنز بنا ڈالا۔

    کینگروز بیٹرز نے آتے ہی چوکوں چھکوں کی ایسی برسات کی کہ پروٹیز بولرز اپنی لائن اور لینتھ ہی بھول گئے۔ آسٹریلوی بلے بازوں کی جانب سے تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری سامنے آئی۔ ٹریوس ہیڈ (142)، کپتان مچل مارش (100) اور کیمرون گرین نے نا قابل شکست (118) کی شاندار اننگز کھیلیں۔

     کیمرون گرین نے 47 گیندوں پر سنچری بنا کر آسٹریلیا کیجانب سے دوسری تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایلکس کیری 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

     

    آسٹریلیا کی جانب سے ملنے والے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کے ہاتھ پاؤں ایسے پھولے کہ وہ اننگ کے آدھے اوورز بھی پورے نہ کھیل سکے اور 24.5 اوورز میں پوری ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کو اس میچ میں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    آسٹریلیا نے 276 رنز سے میچ اپنے نام کیا، تاہم پروٹیز نے دو ایک کے مارجن سے سیریز کی ٹرافی پر اپنا قبضہ کیا۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹاپ اسکورر مڈل آرڈر بلے باز ڈیوالڈ بریوس رہے جنہوں ںے 28 گیندوں پر 49 رنز اسکور کیے۔ ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بنا سکے۔ تاہم یہ اسکور 432 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے ناکافی تھے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے کوپر کونولی نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور وہ کینگروز کی جانب سے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

    کوپر کونولی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ یویئر بارٹلیٹ، شان ایبٹ نے دو، دو اور ایڈم زیمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ٹریوس ہیڈ کو 103 گیندوں پر 142 رنز کی اننگ کھیل کر فتح کی بنیاد رکھنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی جب کہ جنوبی افریقی بولر کیشو مہاراج کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

    ون ڈے کرکٹ میں یہ دوسرا موقع ہے جب ابتدائی تین بلے بازوں نے سنچری اسکور کی ہو۔ جبکہ ون ڈے کی ایک اننگ میں تین سنچریز اسکور ہونے کا یہ پانچواں موقع ہے۔

    واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دونوں ابتدائی میچز جنوبی افریقہ نے بالترتیب 98 اور 84 رنز سے جیت کر سیریز میں نا قابل شکست برتری حاصل کر لی تھی۔

  • جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان کیشو مہاراج نے نئی تاریخ رقم کردی

    جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان کیشو مہاراج نے نئی تاریخ رقم کردی

    زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان کیشو مہاراج 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پروٹیز اسپنر بن گئے۔

    جنوبی افریقہ کے نئے ٹیسٹ کپتان کیشو مہاراج نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن تاریخ رقم کی، وہ جنوبی افریقہ کے پہلے اسپنر بن گئے ہیں جنھوں نے اپنے ملک کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

    لیفٹ آرم اسپنر نے اتوار 29 جون کو اپنے 59ویں ٹیسٹ میں مخالف کپتان کریگ اروائین کو آؤٹ کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔

    کیشو مہاراج نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 70 رنز دےکر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    اس ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی بورڈ نے ٹیمبا باووما اور دیگر سینئر پلیئرز کو آرام دیا ہے جبکہ باووما کی جگہ کیشو مہاراج ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/icc-new-ranking-keshav-maharaj-snatched-the-top-bowler-ranking-from-mohammad-siraj/

  • باووما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے کپتان

    باووما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے کپتان

    جنوبی افریقہ کے قائد ٹمبا باووما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے تاریخ کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

    پروٹیز نے 1998 میں آخری بار آئی سی سی ناک آؤٹ ٹرافی جیتی تھی، بالآخر جنوبی افریقہ نے مسلسل 27 سال کے انتظار اور ناک آؤٹ مقابلوں میں ایک درجن سے زائد شکستوں کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا گرز (ٹرافی) اٹھانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    جنوبی افریقہ کو چیمپئن بنانے والے کوئی اور نہیں بلکہ کپتان ٹمبا باووما ہیں جنھوں نے اپنی ٹیم کو روایتی شکستوں کے بھنور سے ناکالا اور یہ عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پہلے جنوبی افریقی کپتان بن گئے۔

    ٹیمبا باووما کی قائدانہ صلاحیتوں کو اب ہمیں مان لینا چاہیے، کمارا سنگاکارا

    صرف یہی نہیں باوما نے مزید تاریخ رقم کی ہے کیونکہ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جیتنے والے پہلے ایسے کپتان بنے جو کہ ناقابل شکست رہے۔

    ٹمبا باووما نے اس ڈبلیو ٹی سی سائیکل میں 8 میچوں میں جنوبی افریقہ کی قیادت کی اور پروٹیز نے ان میں سے سات میچ جیتے جبکہ ایک ڈرا کیا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کا گرز اٹھانے والے ٹمبا باووما ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان اب تک ناقابل شکست ہیں، ان کی کپتان میں جنوبی افریقہ نے 9 ٹیسٹ جیتے اور ایک ڈرا کیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/kevin-pietersen-how-important-south-africas-test-championship-victory-2/

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، کس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، کس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے اپنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جبکہ اب فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ رقم چیمپئن شپ کے پچھلے دو ایڈیشنز میں دی گئی انعامی رقم سے دگنی ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل چیمپئنز کو 3.6 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا، جو 2021 اور 2023 کے ایڈیشنز میں دیے گئے 1.6 ملین ڈالر سے دگنی ہے۔

    اس کے علاوہ آئی سی سی نے رنر اپ ٹیم کے لیے 2.16 ملین ڈالر  کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، آئی سی سی کے چیئرمین نے ٹوئٹر پر اس سے متعلق پوسٹ بھی کی ہے۔

    انہوں نے پوسٹ میں لکھا یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل کی فاتح ٹیم کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی، فاتح ٹیم کو 3.6 ملین ڈالرز ملیں گے جب کہ رنرز اپ کو 2.16 ملین امریکی ڈالرز ملیں گے۔

    واضح رہے کہ اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کریں گے۔

    جنوبی افریقا کی اسکواڈ

    ٹیمبا باوما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، کوربن بوش، کائل ویرین، ڈیوڈ بیڈنگھم، ٹرسٹن اسٹبس، ریان رکیلٹن، سینوران متھوسامی۔

    آسٹریلوی اسکواڈ

    پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، الیکس کیری، کیمرون گرین، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیتھن لیون، اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • ٹرمپ کا جنوبی افریقہ کیلئے فنڈنگ روکنے کا اعلان

    ٹرمپ کا جنوبی افریقہ کیلئے فنڈنگ روکنے کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کیلئے فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا، فیصلے پر فوری طور پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے لیے تمام وفاقی فنڈنگ روک رہے ہیں، جنوبی افریقہ کی فنڈنگ روکنے کا عمل فوری شروع ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق امریکا نے 2024 میں جنوبی افریقہ کو امداد کی مد میں 323.4 ملین ڈالر فراہم کیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے کوئی کسان تحفظ کیلیے نکلنا چاہے تو اسے امریکا آنے کی دعوت دی جائے گی۔

    دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ جنگ بندی اور امن معاہدہ ہونے تک روس پر پابندیاں عائد کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ناخوشگوار ملاقات کے بعد اس پر جنگ بندی معاہہ قبول کرنے کیلیے دباؤ ڈالا اور انٹیلیجنس شیئرنگ بھی روک دی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اس وقت یوکرین پر طاقتور حملے کر رہا ہے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں جنگ بندی اور امن معاہدہ ہونے تک ماسکو پر بڑے پیمانے پر بینکنگ پابندیاں اور ٹیرف لگانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔

    ٹرمپ کا خامنہ ای کو خط، ایران کا ردِ عمل سامنے آگیا

    ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کیلیے بہتر ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے اس بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ شروع کرنے کا ذمہ دار روس نہیں بلکہ کیف ہے۔

  • جنوبی افریقا کو ہرا کر نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

    جنوبی افریقا کو ہرا کر نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

    جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب دیے گئے 363 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بناسکی، فائنل اتوار 9 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    ڈیوڈ ملر کی برق رفتار سنچری بھی رائیگاں گئی، وین ڈر ڈوسن نے 69 اور کپتان باووما نے 56 رنز بنائے، ایڈن مارکرم 31 رنز بناسکے۔

    ہینری کلاسن 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، رکلٹن 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہینری اور گلین فلپس نے دو، دو وکتیں حاصل کیں۔

    اس س قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 363 رنز کا ہدف دیا۔

    نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا اور آسٹریلیا کے 356 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    رچن رویندرا نے 108 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کین ولیمسن بھی 102 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ڈیرل مچل 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ول ینگ 21 رنز بناسکے، ٹام لیتھم کو 4 رنز پر ربادا نے بولڈ کیا، گلین فلپس 49  رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لنگی نگیدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

     نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں بھارت سے فائنل میچ کھیلے گی۔

    رواں ایونٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی جب کہ نیوزی لینڈ نے ایک میچ بھارت سے ہارا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    باہمی میچوں میں دونوں ٹیموں کا تقابل کریں تو جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 73 میچوں میں 42 میں پروٹیز کامیاب رہے۔ 26 میں نیوزی لینڈ کو فتح نصیب ہوئی جب کہ پانچ بے نتیجہ رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیل رہی ہے اور فائنل میں بلیو شرٹس کے کوالیفائی کرنے کے باعث اب یہ بڑا میچ 9 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی: دوسرے سیمی فائنل میں آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مدمقابل

    چیمپئنز ٹرافی: دوسرے سیمی فائنل میں آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مدمقابل

    چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا فاتح ٹیم 9 مارچ کو فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

    پاکستان کی میزبانی میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

    کیویز اور پروٹیز دونوں آج ایک دوسرے کو زیر کر کے فائنل کھیلنے کے لیے جان توڑ کوشش کریں گے۔ تاہم رواں ایونٹ میں جنوبی افریقہ اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی جب کہ نیوزی لینڈ نے ایک میچ بھارت سے ہارا ہے۔

    تاہم کیوی کپتان مچل سینٹنر میچ کے حوالے سے پر امید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دبئی کی کنڈیشن مختلف تھیں۔ لاہور کی پچ کا اندازہ ہے اور یہاں سہ فریقی سیریز کے میچ کھیل چکے ہیں۔

    باہمی میچوں میں دونوں ٹیموں کا تقابل کریں تو جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 73 میچوں میں 42 میں پروٹیز کامیاب رہے۔ 26 میں نیوزی لینڈ کو فتح نصیب ہوئی جب کہ پانچ بے نتیجہ رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیل رہی ہے اور فائنل میں بلیو شرٹس کے کوالیفائی کرنے کے باعث اب یہ بڑا میچ 9 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-first-semi-final-aus-vs-india/

  • چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    راولپنڈی: چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

    راولپنڈی میں بارش کے باعث جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے میچ کا ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا، آسٹریلیا، جنوبی افریقا کی ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

    میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے تین تین پوائنٹس ہوگئے۔

    گروپ بی میں جنوبی افریقا پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہے، انگلینڈ کا تیسرا اور افغانستان کا چوتھا نمبر ہے۔

    اس وقت بھی جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی میں شامل مذکورہ دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ جیت رکھا ہے۔ آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ جب کہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دی۔ آج جو بھی ٹیم فتح حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو قوی کرے گی۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے گروپ ون سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دفاعی چیمپئن ومیزبان پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

    اب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جانے والا میچ محض ایک رسمی کارروائی کی حیثیت رکھتا ہے۔

    میگا ایونٹ کے سیمی فائنل 5 اور 6 مارچ کو دبئی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اگر بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو یہ میچ دبئی بصورت دیگر فائنل میچ 9 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • سہ فریقی سیریز: جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پاکستانی بولرز بے بس

    سہ فریقی سیریز: جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پاکستانی بولرز بے بس

    سہ فریقی سیریز کے آخری لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ جاری ایک وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنا لیے ہیں۔

    سہ فریقی سیریز کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آخری لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پروٹیز بیٹر نے شاہینوں کو بے بس کرتے ہوئے 24 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنا لیے ہیں۔

    جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلی وکٹ 51 کے مجموعی اسکور پر گری۔ ٹونی ڈی زورزی کو شاہین شاہ آفریدی نے 22 رنز پرقابو کیا۔

    تاہم اس کے بعد کپتان ٹمبا باوما اور میتھیو بریٹزی نے دوسری وکٹ کے لیے 100 رنز کی پارٹنر شپ بنا لی ہے۔ ٹمبا باوما نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 74 رنز پر کھیل رہے ہیں جب کہ میتھیو نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے ابتدائی 24 اوورز میں 6 بولرز کو آزمایا ہے لیکن کوئی بھی بولر پروٹیز بیٹنگ میں اب تک دراڑ نہیں ڈال سکا ہے۔

    واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں شریک تیسری ٹیم نیوزی لینڈ پہلے ہی میزبان پاکستان اور جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ اس لیے آج کا میچ دونوں تیموں کے لیے سیمی فائنل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    آج کا میچ جو بھی جیتے گا۔ وہ جمعہ 14 فروری کو اسی میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی جیتنے کی جنگ لڑے گا۔

    آج کے اہم میچ کے لیے جنوبی افریقہ کای ٹیم نے چار جب کہ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ زخمی حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین اور بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔ سیریز کے تمام مقابلے اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • سہ فریقی سیریز فائنل میں رسائی کی جنگ، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج مدمقابل

    سہ فریقی سیریز فائنل میں رسائی کی جنگ، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج مدمقابل

    سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچنے کے لیے آج میزبان پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی نیوزی لینڈ کوالیفائی کر چکی۔

    سہ فریقی سیریز کا میلہ کراچی منتقل ہو گیا ہے۔ ٹرائی سیریز کے فائنل میں کون جائے گا، یہ فیصلہ آج ہوگا۔ میزبان پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے میدان میں اتریں گی۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر لیا ہے۔ آج کے میچ کی جو ٹیم فاتح ہوگی وہ جمعہ 14 فروری کو کیویز سے ٹرافی کے حصول کے لیے ٹکرائے گی۔

    اس بڑے میچ کے لیے جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑیوں کلاسن، کیشو مہاراج، بوش اور ڈی زورزی نے گزشتہ روز پاکستان پہنچ کر اسکواڈ جوائن کر لیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنانے اور جنوبی افریقہ کو زیر کرنے کے لیے گرین شرٹس نے نیشنل اسٹیڈیم میں جم کر تیاریاں کیں۔ پریکٹس میں بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔

    شاہینوں کا پروٹیز کیخلاف حالیہ ریکارڈ شاندار رہا ہے اور پاکستان نے دسمبر میں جنوبی افریقہ کو ان ہی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

    اس اہم میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ زخمی حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین اور بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔

    میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ سیریز کے تمام مقابلے اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔