Tag: جنوبی افریقہ

  • ٹیسٹ میچ: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

    ٹیسٹ میچ: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

    جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو واحد ٹیسٹ میچ میں با آسانی نو وکٹوں شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز زمبابوے نے پہلی نامکمل اننگز اٹھائیس رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو میزبان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

    جنوبی افریقہ کی نپی تلی بولنگ کے سامنے زمبابوے کے بیٹسمینوں نے ہتھیار ڈال دیئے اور پوری ٹیم صرف ایک سو اکیاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے اکتالیس رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • ہرارے ٹیسٹ:زمبابوے آج نامکمل اننگز دوبارہ شروع کرے گا

    ہرارے ٹیسٹ:زمبابوے آج نامکمل اننگز دوبارہ شروع کرے گا

    ہرارے: جنوبی افریقہ کی پوزیشن ہرارے ٹیسٹ میں بہتر ہے۔ زمبابوے آج دوسری نامکمل اننگز اٹھائیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا۔ ہرارے میں زمبابوے کو جنوبی افریقہ کی برتری کا خاتمہ کرنے کے لئے ابھی مزید ایک سو تیرہ رنز درکار ہیں اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

    ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ستانوے رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ڈوپلیسی دو رن کی کمی سے سینچری بنانے میں ناکام رہے تھے۔ مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں زمبابوے کے خلاف ایک سو اکتالیس رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

  • سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولمبو ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

    سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولمبو ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

    کولمبو: سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولمبو ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، سیریز ایک صفر سے جنوبی افریقہ کے نام رہی اور ایک مرتبہ پھر پروٹیز نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بھی بن گئی ہے۔

    کولمبو ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز جنوبی افریقہ نے سری لنکن ہدف تین سو انہتر رنز کے تعاقب میں اڑتیس رنز ایک وکٹ کے نقصان پر دوبارہ اننگز شروع کی، پریرا اور رنگانا ہیراتھ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے جنوبی افریقی بیٹسمین طویل اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ آٹھ وکٹ پر ایک سو انسٹھ رنز تک محدود رہا اور میچ ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوا،  سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی ہے۔

  • کولمبو ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے تین وکٹ پراٹھانوے رنزبنالئے

    کولمبو ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے تین وکٹ پراٹھانوے رنزبنالئے

    کولمبو :جنوبی افریقہ نے کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کیخلاف تین وکٹ پر اٹھانوے رنز بنالئے۔ جنوبی افریقہ کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید تین سو تئیس رنز درکار ہے۔کولمبو میں جاری سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز تین سو پانچ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم چار سو اکیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    مہیلا جے وردھنے نے ایک سو پینسٹھ رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ڈیل اسٹین، ورنن فیلینڈر اور ڈومنی نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا۔ تیرہ رنز پر دو کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ڈوپلسی نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔ ڈوپلسی چھتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ہاشم آملہ چھیالیس اور اے بی ڈی ویلیئرز گیارہ رنز پر ناٹ آؤٹ ہے

  • جنوبی افریقہ کیخلاف کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے 305رنز بنالیے

    جنوبی افریقہ کیخلاف کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے 305رنز بنالیے

    کولمبو: جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں پر تین سو پانچ رنز بنالیے ہیں، مہیلا جے وردھنے نے کیرئیر کی چوتیس ویں سنچری اسکور کی ہے۔

    سری لنکا میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، سولہ کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی دو وکٹیں گرگئیں۔ اپل تھرنگا اور کمار سنگاکارا کو ڈیل اسٹین نے آؤٹ کیا، چوتھی وکٹ پر مہیلا جے وردھنے اور اینجلو میتھیوز نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے ایک سو اکتیس رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ میتھیوز تریسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جے وردھنے ایک سو چالیس رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

  • گال ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز 455 رنز پر ڈیکلئیر کردی

    گال ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز 455 رنز پر ڈیکلئیر کردی

    گال ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز چار سو پچپن رنز نو کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلئیر کردی، دن کے اختتام پر سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے تیس رنزبنالیے ہیں۔

    گال ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے پہلی نامکمل اننگز دو سو ارسٹھ رنز پانچ کھلاڑی آوٹ کے ساتھ دوبارہ شروع کی تو نائٹ واچ مین ڈیل اسٹین تین رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ڈی کوک نے سری لنکن بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی، وہ اکیاون رنز بناکر پریرا کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ جے پی ڈومینی نے ورون فیلنڈر کے ساتھ مل کر اسکور میں اضافہ کیا، فیلنڈر ستائیس اور مورکل بائیس رنز بناکر آوٹ ہوئے، ڈومینی نے ناقابل شکست سو رنز اسکور کیے۔ پریرا نے چار اور لکمل نے تین کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ، چار سو پچپن رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے دن کے اختتام تک تیس رنز بنالیے ہیں۔

  • گال ٹیسٹ :جنوبی افریقہ نے ایک سو چورانوے رنز بنالیے

    گال ٹیسٹ :جنوبی افریقہ نے ایک سو چورانوے رنز بنالیے

    گال :سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر ایک سو چورانوے رنز بنالیے ہیں۔
    گال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ ستر رنز پر گری۔ ایلویرو پیٹرسن چونتیس رنز بناکرپریرا کا شکار بنے۔

    دوسری وکٹ کی شراکت میں فاف ڈوپلیسی اور ڈین ایلگر نے سو سے زائد رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ہے۔ ڈین ایلگر نے سینچری اسکور کی۔۔ تجربہ کار بیٹسمین ہاشم آملہ بطور ٹیسٹ ٹیم کپتان اپنا پہلے میچ کھیل رہے ہیں۔ دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو چورانوے رنز بنالیے ہیں