Tag: جنوبی افریقہ

  • جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں ہوگا۔ پہلے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    جبکہ ٹی 20 سیریز میں شرکت نہ کرنے والے جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی بھی ون ڈے اسکواڈ میں واپس آچکے ہیں۔

    سارا فوکس چیمپئنز ٹرافی کی تیاری پر مرکوز ہے، محمد رضوان

    واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں ہوگا۔

    میچ سے قبل بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    جبکہ ٹی 20 سیریز میں شرکت نہ کرنے والے جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی بھی ون ڈے اسکواڈ میں واپس آچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل ہوگیا۔

    پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی دلوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پیغام میں عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میرے ساتھی اور بھائیوں دونوں کو ریٹائرمنٹ کی مبارکباد، آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    ’سر میں کچھ ہے‘ روہت شرما نے آکاش دیپ کو جھاڑ پلا دی

    سرفراز نے لکھا کہ عماد اور میں نے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل اور چیمپئنز ٹرافی فائنل جیت کر بہت اچھی یادیں شیئر کیں، چیمپئن بولر اور چیمپئن کھلاڑی کا میں فائنل میں میچ ونر اسپیل کبھی نہیں بھولوں گا، ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ جہاں بھی رہو خوش رہو۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹی 20 کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

    جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹی 20 کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

    جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی 20 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    تاہم دوسرے ٹی کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے سفیان مقیم کی جگہ جہانداد خان کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے محمد رضوان کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں پاکستان کوئی ٹی 20 نہیں ہارا۔ گرین شرٹس نے اب تک چار میچز کھیلے اور تمام میں فاتح بن کر میدان سے باہر آئے۔

    اس کے برعکس میزبان ٹیم کے لیے اس میدان سے اچھی یادیں وابستہ نہیں۔ جنوبی افریقہ نے یہاں 15 میچز کھیل رکھے ہیں اور صرف 6 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 9 میں مہمان ٹیموں نے فتوحات سمیٹیں۔

    سنچورین میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹوٹل 205 رنز اور سب سے بڑی اننگ بھی پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ہے۔ انہوں نے 2021 میں 122 رنز بنائے تھے۔

    اس میدان میں سب سے بہترین بولنگ فیگر بھی پاکستان کے پاس ہے۔ عمر گل نے 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں لی تھی جب کہ 2013 میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 100 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔

  • پاکستان کیخلاف میچ جتوانے والے جنوبی افریقی آل راؤنڈر پولیس کی مدد سے اسٹیڈیم پہنچے

    پاکستان کیخلاف میچ جتوانے والے جنوبی افریقی آل راؤنڈر پولیس کی مدد سے اسٹیڈیم پہنچے

    جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا میزبان ٹیم کو اس فتح میں پولیس کی بھی بلواسطہ مدد حاصل رہی۔

    جنوبی افریقہ نے گزشتہ روز ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کے ہیرو آل راؤنڈر جارج لنڈے رہے جنہوں نے پہلے مڈل آرڈر میں 24 گیندوں پر 48 رنز کی اننگ کھیلی اور پھر چار پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کر کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

    تاہم جنوبی افریقہ کی اس فتح کے پیچھے پولیس کی بھی بلواسطہ مدد شامل ہے جس کی دلچسپ کہانی اپنی ٹیم کو میچ جتوانے والے جارج لنڈے نے خود سنائی۔

    جارج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی بس چھوٹ چکی تھی اور انتظامیہ انہیں ہوٹل چھوڑ کر اسٹیڈیم روانہ ہو گئی تھی۔

    جارج نے بتایا کہ ان کا ساتھ ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔ ان کا سیل فون نامعلوم وجہ کی بنا پر 15 منٹ پیچھے چل رہا تھا۔ میں انتظامیہ کے مقررہ وقت کے مطابق 4 بجے ہوٹل کے کمرے سے نیچے آیا تو ٹیم بس غائب تھی۔

    آل راؤنڈر نے کہا کہ تب مجھے انکشاف ہوا کہ میرا موبائل 15 منٹ پیچھے چل رہا تھا اور میں اسی وجہ سے دیر سے پہنچا تو دیکھا بس روانہ ہو چکی تھی۔

    جارج نے کہا کہ اس موقع پر پولیس سے مدد لی اور انہوں نے مجھے ٹیم بس تک چھوڑا اور یوں میں اسٹیڈیم پہنچا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ جمعہ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/shaheen-afridi-milestone-t20i-against-southafrica/

  • جنوبی افریقہ میں بھی جیت کے لیے پُر عزم ہیں، محمد رضوان

    جنوبی افریقہ میں بھی جیت کے لیے پُر عزم ہیں، محمد رضوان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی پرفارمنس دی ہم جنوبی افریقہ میں بھی جیت کیلیے پر عزم ہیں۔

    پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ڈربن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ قومی ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی پرفارمنس دی۔ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز ایک نیا چلینج ہے لیکن ہم یہاں بھی بہترین نتائج کے لیے پر عزم ہیں۔

    محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا اور زمبابوے کی کنڈیشنز مختلف تھیں، جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز الگ ہوں گی۔ کوشش کریں گے آسٹریلیا اور زمبابوے کے تجربے سے یہاں فائدہ اٹھائیں۔

    قومی کپتان نے کہا کہ ماضی کی پرفارمنس ہمارے لیے معنی نہیں رکھتیں کیونکہ ہر دن نیا ہوتا ہے اور نئی پرفارمنس دینی ہوتی ہے۔ ہم یہاں سیریز کے لیے آئے ہیں جو چیلنج ضرور ہے لیکن ہمارے نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔ نئے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کا تجربہ بھی مل رہا ہے۔ جونیئر کھلاڑی سینئرز کے تجربے سے سیکھ رہے ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرون ملک کی کنڈیشنز میں کھیلنا ہمیشہ سے چیلنجنگ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس ہوم کنڈیشنز میں فائدہ ہوتا ہے، جہاں فینز اور کراؤڈ کی سپورٹ ملتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا میچ ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے بعد تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔

    پاکستان کا جنوبی افریقہ میں امتحان کا آغاز، پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا

  • پاکستان کا جنوبی افریقہ میں امتحان کا آغاز، پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا

    پاکستان کا جنوبی افریقہ میں امتحان کا آغاز، پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے قومی کپتان محمد رضوان جیت کر تاریخ رقم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔

    آسٹریلیا اور زمبابوے میں فتوحات کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ میں ایک ماہ کا طویل امتحان آج سے تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز سے شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ڈربن میں مد مقابل ہوں گی۔ اس گراونڈ پر پہلی بار ٹی 20 میں ٹکرائیں گی۔ میزبان ٹیم کے اہم کھلاڑی ایڈن مارکرم، مارکوینیسن، کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج یہ سیریز نہیں کھیل رہے ہیں۔ قیادت ہینرچ کلاسین کے سپرد ہے۔

    ڈربن گراونڈ سے پاکستان کی شیریں اور تلخ یادیں وابستہ ہیں۔ گرین شرٹس نے اولین ٹی 20 ورلڈ کپ 2007 کے دو میچز یہاں کھیل رکھے ہیں۔ پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرایا لیکن بھارت سے جیتا ہوا میچ بال آؤٹ پر ہار گئے تھے۔

    موجودہ قومی اسکواڈ میں شامل صرف دو کھلاڑی بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی اس گراؤنڈ میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جنہوں نے 2019 میں ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلسٹ جنوبی افریقہ کو بھارت سے ہوم گراونڈ پر شکست ہوئی لیکن اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود پروٹیز آسان حریف نہ ہوں گے۔

    پاکستان کے لیے پروٹیز کو ان کے گھر میں ہرانا مشکل مگر ناممکن نہیں ہے اور قومی ٹیم 2022 کی تاریخ ایک بار پھر دہرانے کو تیار ہے۔ پروٹیز سے میچز میں بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز فتوحات کا قحط ختم کرنے کی کوشش ہوگی۔

    کپتان محمد رضوان، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہو گی۔ اوپنر صائم ایوب اور اسپنر سفیان مقیم بھی سلیکشن کیلیے دستیاب ہیں۔

    اس سیریز میں تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔

  • جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    جنوبی افریقہ کے دورے میں3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں، سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جبکہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

    پاکستان کی جانب سے بھی ٹیسٹ، ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: دورہ جنوبی افریقہ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی شامل نہیں

    تاہم اب جنوبی افریقہ نے بھی پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ایڈن مرکرام کی عدم موجودگی کے باعث ہینرک کلاسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور ٹرسٹن اسٹبس سیریز سے محروم رہیں گے کیونکہ انہیں آرام دیا جارہا ہے۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم میں فاسٹ بولر اینرک نورکیانے اور اسپنر شمس تبریزی کی واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ بولر جارج لندے کو ڈومیسٹک میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پروٹیز کوچ روب والٹر نے کہا کہ ایڈن مرکرام کی غیرموجودگی میں ہینرک ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ سینئر کھلاڑی ہیں اور ان کا وسیع تجربہ ہے، وہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    جنوبی افریقہ کا 15 رکنی اسکواڈ:

    ہینرک کلاسن کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں اوٹنیل بارٹمین، میتھیو بریٹزکے، ڈونووان فریریا، ریزا ہنڈرکس، پیٹرک کروگر، جارج لندے، ڈیوڈ ملر، کوینا ماپھاکا، اینرک نورکیانے، ناقابا پیٹر، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، اندیل سیمیلین، وین ڈر ڈوسن شامل ہیں۔

  • جنوبی افریقہ کے 3 سابق کرکٹرز کرپشن کیس میں گرفتار

    جنوبی افریقہ کے 3 سابق کرکٹرز کرپشن کیس میں گرفتار

    پولیس نے جنوبی افریقہ کے 3 سابق کرکٹرز کو کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 3 سابق کرکٹرز کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا ہے، سوٹ سوبے، سولوکیلی اور ایم بھالاتی پر میچ فکسنگ کے الزامات ہیں۔

    کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو 2017 میں کرکٹ سے معطل کیا جاچکا ہے۔

    اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انسداد بدعنوانی ٹریبیونل نے میچ فکسنگ کا الزام سچ ثابت ہونے پر دو کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اماراتی کھلاڑیوں محمد نوید اور شیمان انور کو میچ فکسنگ کا قصور وار قرار دیاگیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید اور بلے باز شیمان انور پر 2019 میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے مطابق محمد نوید اور شیمان انور نے 2019 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی ہونے والے اماراتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔

    بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے سے کس نے روکا؟ حقیقت عیاں ہوگئی

    رپورٹ کے مطابق بعد ازاں اماراتی کرکٹ بورڈ نے محمد نوید پر ٹی ٹین لیگ سے متعلق دو کرپشن کیسز کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

  • قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو ہوم گراونڈ پر بڑی شکست، جنوبی افریقہ سیریز اپنے نام کرلی

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو ہوم گراونڈ پر بڑی شکست، جنوبی افریقہ سیریز اپنے نام کرلی

    جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 8 وکٹ سے ہرا دیا اور 3 میچز کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 153 رنز بنائے تھے، قومی ٹیم کی جانب سے سدرہ امین 37، منیبہ علی 33 اور فاطمہ ثنا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہی تھیں۔

    جواب میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے 154 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں دو وکٹ پر پورا کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان وولورڈٹ نے 45، انیکے نے 46، انیری ڈرکسین نے 44 رنز بنائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچیں گی جس کے بعد جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کل دبئی روانہ ہوگی۔

    جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم پیر کو دبئی روانہ ہوگی۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ آج ہوگا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ آج ہوگا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پرعز م ہیں۔

    جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 10 رنز سے شکست دے کر برتری حاصل کرلی تھی۔

    دوسرے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے حریف ٹیم کو 13رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی تھی۔

    آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    دوسرے میچ میں جنوبی افریقی ویمنز کی طرف سے سونے لیس کے 53 اور وولوارٹ کے 36 رنز رائیگاں گئے، ٹرائیون کے 30 اور انیکے کے 24 رنز بھی کام نہ آئے تھے۔