Tag: جنوبی افریقی

  • بنگلہ دیش اور جنوبی افریقی کرکٹرز کی میچ کے دوران ہاتھا پائی ( وائرل ویڈیو)

    بنگلہ دیش اور جنوبی افریقی کرکٹرز کی میچ کے دوران ہاتھا پائی ( وائرل ویڈیو)

    کرکٹ کو جنٹلمین کھیل کہا جاتا ہے لیکن گزشتہ روز بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے اس مہذب کھیل کی دھجیاں اڑا دیں۔

    جنوبی افریقہ کی اے ٹیم جو ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے۔ گزشتہ روز شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔

    اس جھگڑے کی ابتدا پہلے تلخ کلامی سے ہوئی جو بعد ازاں ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ جنوبی افریقی بولر شیپو اینٹولی نے گیند کرائی تو بنگلہ دیشی بلے باز رپن مونڈول نے اسے ہوا میں اچھالتے ہوئے باؤنڈری پار کرا دیا۔

    تاہم بولر کو اپنی گیند پر بلے باز کا چھکا مارنا شاید پسند نہ آیا اور اس نے بیٹر رپن مونڈول کو دھکا دیا مبینہ طور پر مغلظات بھی بکیں جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی افریقی بولر شیپو اینڈولی اپنی گیند پر چھکا کھانے کے بعد آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے بنگلہ دیشی بیٹر کو پہلے دھکا دیا اور پھر ان کے ہیلمٹ کو پکڑ کر ہاتھا پائی شروع کر دی۔

    اس دوران ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور فیلڈ امپائر درمیان میں آئے اور بیچ بچاؤ کرا کے دونوں کھلاڑیوں کو الگ کیا۔

    فیلڈ امپائر نے مذکورہ واقعہ سے جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیداروں کو آگاہ کر دیا ہے اور مذکورہ دونوں کھلاڑیوں کو سخت سزا دیے جانے کا امکان ہے۔

    تاہم جنوبی افریقہ اے ٹیم کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش میں یہ جھگڑے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل ون ڈے سیریز میں بھی جنوبی افریقہ کے انڈیل سمیلا نے اور بنگلہ دیش کے جشن عالم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی اور دونوں کرکٹرز کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

     

  • ڈیبیو ون ڈے پر ’’150‘‘ رنز، جنوبی افریقی اوپنر میتھیو بریٹز دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

    ڈیبیو ون ڈے پر ’’150‘‘ رنز، جنوبی افریقی اوپنر میتھیو بریٹز دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

    جنوبی افریقہ کے نوجوان اوپنر میتھیو بریٹز اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 150 رنز بنا کر پہلے میچ میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

    سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کے نوجوان اوپنر نے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    میتھیو بریٹز نے اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ہی 150 رنز بنا کر نہ صرف روشن مستقبل کی نوید دی بلکہ وہ ون ڈے ڈیبیو میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

    باصلاحیت پروٹیز اوپنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 148 گیندوں پر 150 رنز کی دلکش اننگ کھیلی۔ ان کی یہ اننگ 5 چھکوں اور 11 چوکوں سے سجی ہوئی تھی۔

     

    میتھیو بریٹز سے قبل ون ڈے ڈیبیو پر سب سے طویل اننگ کھیلنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ اوپنر بلے باز ڈیسمنڈ ہینز کے پاس تھا جنہوں نے 148 رنز بنائے تھے۔

    جنوبی افریقی اوپنر ون ڈے ڈیبیو سنچری کرنے والے چوتھے بلے باز ہیں۔ میتھیو بریٹزکے سے قبل، کولن انگرام، ٹیمبا باوما اور ریزا ہینڈرکس یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

    آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ریکارڈ چار کھلاڑیوں نے اپنا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا ہے۔

    واضح رہے کہ متیھیو بریٹز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا ہے۔