Tag: جنوبی افریقی کھلاڑی

  • سرفراز واقعے نے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر تعلیم کی اہمیت بڑھا دی ہے: پی سی بی

    سرفراز واقعے نے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر تعلیم کی اہمیت بڑھا دی ہے: پی سی بی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے واقعے پر پی سی بی نے اپنا ردِ عمل ظاہر کر دیا ہے، قومی کرکٹ بورڈ نے نسلی تعصب پر مبنی تبصروں کو نا قابلِ برداشت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران سرفراز احمد نے جنوبی افریقی بلے باز پھلوکوایو پر نسل پرستانہ جملے کسے تھے۔

    [bs-quote quote=”سرفراز قابلِ اعتماد کرکٹر ہے مگر بہ طور کپتان انھوں نے جو کیا وہ درست نہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ترجمان پی سی بی”][/bs-quote]

    ڈربن واقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نسلی تعصب پی سی بی کے لیے نا قابلِ برداشت ہے، کپتان کے کلمات پر افسوس ہوا۔

    پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ سرفراز احمد کے کلمات کی کسی طور پر حمایت نہیں کی جا سکتی، واقعے نے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر تعلیم کی اہمیت بڑھا دی ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ سرفراز قابلِ اعتماد کرکٹر ہے مگر بہ طور کپتان انھوں نے جو کیا وہ درست نہیں، امید ہے سرفراز احمد سے متعلق واقعے کا سیریز پر اثر نہیں پڑے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں سے میچ نکلنے کے بعد کپتان سرفراز احمد دل بر داشتہ ہوئے اور جنوبی افریقا کے بلے باز پھلوکوایو پر نسل پرستانہ جملے کس دیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرفراز احمد کو نسل پرستانہ جملے کسنا مہنگا پڑ گیا، پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

    میچ ریفری رنجن مدھگالے نے اپنی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی ہے، جس پر سرفراز احمد کو آئی سی سی کی جانب سے تین سے پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معافی بھی مانگ لی۔

  • انگلینڈ کے جیسن رائے فیلڈ میں رکاوٹ بننے پرآؤٹ قرار

    انگلینڈ کے جیسن رائے فیلڈ میں رکاوٹ بننے پرآؤٹ قرار

    ٹاؤنٹن: انگلش بیٹسمین جیسن رائے کو فیلڈنگ میں رکاوٹ بننے پر آؤٹ دے دیا گیا۔ جنوبی افریقی کھلاڑی کا تھرو رائے کے پاؤں پرلگا جنوبی افریقہ نےاپیل کی، تھرڈ امپائر نےآؤٹ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاؤٹن میں کھیلے جارہے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچ کے دوران انگلینڈ کے لیم لیونگ اسٹون کا شاٹ سیدھا فیلڈر کے پاس گیا۔

    نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے جیسن رائے رن لینے کیلئے بھاگے تو ساتھی کھلاڑی نے انکار کردیا۔ جیسن رائے نے واپسی کیلئے دوڑ لگائی تو جنوبی افریقہ کھلاڑی کا تھرو رائے کے پاؤں پر لگ گیا۔

    فیلڈ میں رکاوٹ بننے پر جنوبی افریقی پلیئرز نے اپیل کردی۔ فیلڈ امپائر نے گیند کو ڈیڈ قرار دیا، لیکن جنوبی افریقی ٹیم کی اپیل پر فیصلہ تھرڈ امپائر کو دیا گیا۔ تھرڈ امپائر نے جان بوجھ کر تھرو کےسامنے آنے پر جیسن رائے کو آؤٹ دیا۔

    رائے کی وکٹ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی جنوبی افریقہ ہارا ہوا میچ جیت گیا۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے جیسن رائے کےمتنازع رن آؤٹ کو شرمناک قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل فیلڈ میں رکاوٹ بننے پربین اسٹوکس کو بھی آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔ جنوبی افریقی کھلاڑی کا تھرو رائے کےپاؤں پرلگا جنوبی افریقہ نےاپیل کی، تھرڈ امپائر نےآؤٹ دیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔