Tag: جنوبی بھارت

  • الو ارجن کا ’پشپا 2’ کے پریمیئر میں ہلاک ہونے والی خاتون کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان

    الو ارجن کا ’پشپا 2’ کے پریمیئر میں ہلاک ہونے والی خاتون کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان

    جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے معروف اداکار الو ارجن نے ’پشپا 2’ کے پریمیئر میں ہلاک ہونے والی خاتون کو 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار الو ارجن نے بدھ کو ’پشپا 2 دی رول‘ کے پریمیئر کے دوران حیدرآباد کے تھیٹر میں ہونے والی بھگدڑ میں کچل کر ہلاک ہونے والی خاتون کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    گزشتہ ہفتے کافی انتظار کے بعد پشپا ٹو ریلیز ہوئی تو الو ارجن خود  بھی حیدر آباد کے سندھیا تھیٹر پر پریمیئر کے دوران پہنچے، جہاں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون دم گھٹ کر ہلاک ہوگئی۔

    الو ارجن کیخلاف خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    اس واقعہ پر الو ارجن نے ایک اسپشل ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ غیر متوقع طور پر لوگوں کی بڑی تعداد تھیٹر پہنچ گئی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، مجھے خاتون کی موت کا اگلے دن پتہ چلا۔

    الو ارجن نے غمزدہ خاندان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے انھیں 25 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں آپ اکیلے نہیں ہیں آپ کے اس غم میں  ہم شریک ہیں۔

    اس ویڈیو کے بعد انٹرنیٹ میں صارفین تقسیم ہوگئے، انکے بہت سارے پرستار تو اس پر ان خوش ہیں، تاہم دیگر نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

  • اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کے والد چل بسے

    اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کے والد چل بسے

    جنوبی بھارت کی تیلگو اور تامل فلموں کی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کے والد جوزف پرابھو چل بسے۔

    جنوبی بھارت کی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ایک افسوسناک خبر مداحوں سے شیئر کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے والد انتقال کرگئے۔

    سمانتھا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک دکھ بھرے پیغام میں لکھا کہ ’ہمارے دوبارہ ملنے تک ڈیڈ‘ ساتھ میں دل کے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

    اداکارہ سمانتھا کی جانب سے والد کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم بھاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جوزف پربھو کئی دنوں سے بیمار تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)

    یاد رہے کہ 37 سالہ سمانتھا کے والد جوزف ایک تیلگو اینگلو انڈین تھے اور ان کی بیٹی کی پرورش میں ان کا اہم کردار رہا ہے، جس کے بارے میں سمانتھا نے کئی انٹرویوز میں بتاچکی ہیں۔

    اس کے علاوہ جوزف پربھو نے 2021 میں ناگا چیتنیا سے طلاق کے دوران بھی اپنی بیٹی سمانتھا رتھ پربھو کا ساتھ دیتے ہوئے نظر آئے تھے، جوزف پرابھو کے انتقال پر سمانتھا کے مداحوں اور قریبی دوستوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • بھارتی اداکار کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    بھارتی اداکار کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    تیلگو سنیما کے آئیکن کونیدالا چرنجیوی کو بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے نمایاں اداکار کے طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا ہے۔

    جنوبی بھارت کی تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ اداکار کو میگا اسٹار بھی کہا جاتا ہے، انہیں بھارتی سنیما کی تاریخ کا سب سے کامیاب اور بااثر اداکار مانا جاتا ہے۔۔

    چرنجیوی نے 46 سالہ کیرئیر میں بھارتی انڈسٹری میں اپنا غیر معمولی حصہ ڈالا ہے جس کے باعث انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔

    چرنجیوی نے اتوار کو حیدرآباد میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے کامیاب اور نمایاں اداکار کا سرٹیفکیٹ وصول کیا، سرٹیفکیٹ دینے کے موقعے پر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر چرنجیوی نے کہا میرے دوست عامر خان نے صرف ایک فون کال اور دعوت پر اس تقریب میں شرکت کی۔

    چرنجیوی نے مزید کہا کہ مجھے کبھی بھی امید نہیں تھی کہ میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہوں گا، میرے فلمی کیریئر کے تمام سال اور رقص میری زندگی کا حصہ بن گئے ہیں، اعزاز ملنے پر سب کا شکر گزار ہوں۔

    واضح رہے جہ چرنجیوی نے اپنے 45 سالہ فلمی کیریئر میں 156 فلموں میں کام کیا اور 537 گیتوں پر 24 ہزار ڈانس پرفارمنسز دیں۔