Tag: جنوبی سوڈان

  • جوبا: جنوبی سوڈان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،بان کی مون

    جوبا: جنوبی سوڈان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،بان کی مون

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ جنوبی سوڈان کا فوری اور پرامن حل چاہتے ہیں جس کے لئے وہ جنوبی سوڈان میں سلامتی کونسل سے امن فوج میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

    پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان میں قیام امن، شہریوں کی حفاظت اور خانہ جنگی پر قابو پانے کیلئے سلامتی کونسل میں درخواست کی ہے کہ سلامتی کونسل جنوبی سوڈان میں قیام امن کے لئے فوری طور پرضروری اقدامات کرے تاکہ سوڈان کو مزید تباہی سے بچایا جاسکے۔

    اس سلسلے میں بان کی مون نے فوری طور پر سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان میں قیام امن کے لئے جلد پانچ ہزار پانچ سو امن فوجی دستے روانہ کرے، بان کی مون نے سوڈان کے ہمسایہ ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ سوڈان میں قائم امن اورسوڈان کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں، اس قبل اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں چھ ہزار آٹھ سو امن فوجی دستے اور سات سو پولیس کے جوان اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
       

  • خرطوم: قبائل کے درمیان خانہ جنگی کاخطرہ ہے،اقوام متحدہ

    خرطوم: قبائل کے درمیان خانہ جنگی کاخطرہ ہے،اقوام متحدہ

    جنوبی سوڈان میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی، تازہ ترین جھڑپوں میں اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن کے لئے تعینات انڈین فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہے، فوج اور باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں ہندوستانی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کے مختلف قبائل میں مخاصمت کسی بھی وقت بڑی خانہ جنگی میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق تشدد کی تازہ لہر نیور قبیلے کے افراد کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئی، جسکی موت کا ذمہ دار ڈنکا قبیلے کو ٹھہرایا گیا ہے، امریکا نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے کئی درجن فوجی ساؤتھ سوڈان بھیج دیئے ہیں۔
       

  • جنوبی سوڈان:امن فوجیوں کے بیس پر باغیوں کاحملہ،3 افراد ہلاک

    جنوبی سوڈان:امن فوجیوں کے بیس پر باغیوں کاحملہ،3 افراد ہلاک

    جنوبی سوڈان میں امن فوجیوں کے بیس پر باغیوں کے حملے میں اقوام متحدہ کے تین اہلکار مارے گئے۔

    اقوام متحدہ کےنائب ترجمان فرحان حق کے مطابق جنوبی سوڈانی ریاست جونگلی میں باغیوں نے امن فوجیوں کے بیس کیمپ پر حملہ کردیا، حملے کے وقت بیس میں فوجیوں کے ساتھ پناہ لینے والے عام شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

    اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق جونگلی کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے، باغیوں نے پناہ گزین افراد کو نشانہ بنانے کے لیے آپریٹینگ بیس پر حملہ کیا، اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر مسلح امن فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ مالاکل سے اضافی فوج طلب کرلی ہے۔