Tag: جنوبی لبنان

  • اسرائیل کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری

    اسرائیل کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری

    اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔

    غیر ملکی رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اہداف میں اسلحے کے گودام، ایک راکٹ لانچنگ پلیٹ فارم اور وہ ڈھانچے شامل تھے جنہیں حزب اللہ نے ”دہشت گردانہ بنیادی ڈھانچے” کی تعمیر نو کے لیے مخصوص انجینیئرنگ مشینری ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ، لبنان بھر میں اپنے بنیادی ڈھانچے کو بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے سلسلہ وار فضائی حملوں نے جنوبی لبنان میں دریائے لیطانی کے کنارے واقع دیر سریان کے شمالی اطراف کو نشانہ بنایا۔

    لبنانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دیر سریان میں گھروں سے متصل گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ایک گیراج پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی شام جنوبی لبنان میں یحمر الشقیف، عدشیت القصیر اور دیر سریان کے درمیان واقع علاقوں پر بھی متعدد فضائی حملے کئے۔

    بارش اور لینڈ سلائڈنگ، یاترا پر گئے 500 یاتری لاپتہ

    واضح رہے کہ نومبر 2024 سے لبنان میں فائر بندی کا ایک معاہدہ نافذ العمل ہے، جو ایک سال سے زائد جاری رہنے والی اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کے بعد ستمبر سے کھلی محاذ آرائی میں تبدیل ہوگیا تھا، تاہم اس کے باوجود اسرائیل جنوبی لبنان سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بمباری کرتا رہا ہے۔

  • اسرائیل کی جنوبی لبنان کے بیت لیف قصبے پر بمباری

    اسرائیل کی جنوبی لبنان کے بیت لیف قصبے پر بمباری

    جنوبی لبنان کے بیت لیف قصبے پر اسرائیل کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کا کہنا ہے کہ نومبر کے بعد سے اسرائیل جنگ بندی کی 3 ہزار سے زائد بار خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔

    اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ فوجی تنازع پیدا ہو گیا تو خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ کر دیں گے۔

    ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ امید ہے امریکا سیجوہری مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے مذاکرات ناکام اور ہم پر تنازع مسلط کیا گیا تو بلاشبہ دشمن کا نقصان ہم سے زیادہ ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ خطے میں تمام امریکی اڈے ہماری دسترس میں ہیں ہم نشانہ بنائیں گے ہم بے خوف ہو کر تمام امریکی اڈوں کو میزبان ممالک میں نشانہ بنائیں گے۔

    ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق جلد ہی امریکا کو جوہری معاہدے کے لیے ایک جوابی تجویز پیش کی جائے گی

    وزارت کے ترجمان اسماعیل بغائی نے پیر کو ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایران امریکی تجویز سے مطمئن نہیں ہے اور وہ اپنا ورژن ثالث عمان کے ذریعے پیش کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی اپنا مجوزہ منصوبہ عمان کے ذریعے دوسری طرف پیش کر دیں گے جسے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    بغائی نے کہا کہ امریکی تجویز پابندیوں کے خاتمے کو شامل کرنے میں ناکام رہی ہے جو تہران کا ایک اہم مطالبہ ہے کیونکہ وہ برسوں سے ان کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔

    اسرائیل کا غزہ میں امداد پہنچانے والی کشتی پر ڈرونز حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، جوہری فیصلے میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔

  • جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز

    جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز

    حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے تحت جنوبی لبنان کے علاقے سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرحدی گاؤں سے انخلاء شروع کر دیا جبکہ لبنانی فوج بھی پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ڈیڈ لائن سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل کی فوج کا بیان سامنے آیا تھا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کے دفاع کے لیے جنوبی لبنان کے 5 اسٹریٹجک پوائنٹس پر عارضی طور پر موجود رہے گی۔

    واضح رہے کہ لبنان نے حزب اللّٰہ کے لیے مالی امداد لانے کے اسرائیلی الزام پر ایرانی پروازوں پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی ہے، جس کے بدلے میں ایران نے بھی لبنان کی پروازوں کے ایران آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایران سے لبنان آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔

    حماس کا 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کا فیصلہ

    رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ آگاہ نہیں کیا گیا کہ پابندی کی مدت کتنی ہے، لبنان نے اسرائیلی الزام کے بعد ایرانی پروازوں پر گذشتہ ہفتے پابندی عائد کی تھی۔

    اسرائیل نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران مسافر طیاروں کے ذریعے حزب کے لیے رقوم اسمگل کر رہا ہے۔

  • جنوبی لبنان پر اسرائیل کا حملہ

    جنوبی لبنان پر اسرائیل کا حملہ

    اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے میں کئے گئے حملے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ لبنان میں چھ ہفتوں سے جاری جنگ بندی کے باوجود کیا گیا ہے۔

    لبنان کی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنوبی لبنان پر دو فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی دشمن کی جانب سے نباتہہ میں حملے کے سبب 20 زخمی ہوئے زوطر پر ایک دوسرے حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔‘

    واضح رہے کہ لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی 60 روزہ ڈیڈلائن ختم ہونے کے آخری دن اتوار کو اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ کرکے از کم 22 لبنانیوں کو شہید کردیا تھا، جبکہ 40 سے زائد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق مظاہرین اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے 60 روز بعد بھی جنوبی سرحدی قصبوں سے اسرائیلی فورسز کے انخلاء میں ناکامی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے تھے۔

    ایک روز قبل اپنے گھروں کو واپس جانے کے خواہش مند مظاہرین نے سڑک پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی تھی تو اسرائیلی فورسز نے ان پر گولیاں برسا دی تھیں۔

    اسرائیل نے انروا کو 48 گھنٹوں کا وقت دے دیا، امریکا نے پابندی کی حمایت کر دی

    مظاہرین کی جانب سے ڈیڈلائن گزر جانے کے باوجود اسرائیلی فوج کے انخلاء میں ناکامی کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا، انخلا کی ڈیڈ لائن 26 جنوری اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے ختم ہو گئی تھی۔

  • اسرائیل کا جنوبی لبنان میں واپس آنے والے شہریوں پر حملہ، 22 افراد شہید

    اسرائیل کا جنوبی لبنان میں واپس آنے والے شہریوں پر حملہ، 22 افراد شہید

    بیروت: اسرائیلی فورسز نے لبنان کے جنوبی علاقے سے ہجرت کرنے والے شہریوں کی واپسی کی کوشش کے دوران حملہ کردیا۔

    لبنانی حکومت کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن گزرنےکے بعد گھروں کو لوٹنے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید اور 124 زخمی ہوگئے۔

    خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان میں شہریوں کو انخلا کا حکم دیا تھا اور اس کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے حکم کے تحت شہری واپس آرہے تھے کہ صہیونی فورسز نے حملہ کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقے میں تاحال اسرائیلی فوج قابض ہے جبکہ شہری وہاں داخلے کی کوشش کر رہے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں دیکھا جاسکتاہے کہ لبانانی شہری اپنے علاقوں کی طرف جا رہے ہیں کہ صیہونی فوج نے حملہ کر دیا۔

    خیال رہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو 2 ماہ کے اندر جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا تاہم اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں جنوبی لبنان چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sudan-darfur-67-killed-in-drone-hospital-attack/

  • اسرائیل کا جنوبی لبنان سے فوج نہ نکالنے کا فیصلہ

    اسرائیل کا جنوبی لبنان سے فوج نہ نکالنے کا فیصلہ

    اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیوں کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس نے معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

    اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس کے مطابق اسرائیلی فوج کا انخلا علاقے میں لبنانی فوج کی تعیناتی اور معاہدے پر عمل درآمد پر منحصر ہے۔

    معاہدے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے سے پیر کی صبح 4 بجے تک حزب اللّٰہ جنگجو اور اسرائیلی فوج کا انخلا ہونا ہے اور لبنانی فوج کی تعیناتی ہونی ہے۔

    اس سے قبل امریکی وزارت خزانہ نے صدر ٹرمپ کے حکم کے بعد پُرتشدد اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف پابندیاں اٹھا لی ہیں۔

    امریکی محکمہ خزانہ نے نئے صدر کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کی تعمیل میں پُرتشدد اسرائیلی آباد کاروں اور تنظیموں پر سے پابندیاں اٹھا لی ہیں جو مقبوضہ مغربی کنارے میں بدامنی پھیلا رہے تھے۔

    دفتر برائے امور خارجہ کنٹرول (OFAC) جو کہ امریکی پابندیوں کے نظام کے انتظام کا انچارج ہے، نے تصدیق کی کہ تمام 17 افراد اور 16 تنظیمیں اب بلیک لسٹ سے آزاد ہیں اور ان کی کسی بھی قسم کا بلاک شدہ جائیداد یا اثاثے بحال ہو گئے ہیں۔

    یہ پابندیاں فروری 2024 میں صدر جو بائیڈن کے دستخط کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کی بنیاد پر لگائی گئی تھیں، جس میں اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے پرتشدد حملوں میں شدت آتی ہے جنہیں ریاست کی حمایت حاصل ہے۔

    بائیڈن کے اقدامات نے امریکی محکمہ خارجہ اور خزانہ کے لیے کئی انتہائی دائیں بازو کے افراد اور گروہوں کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے ارتکاب کا الزام عائد کرنے کی منظوری دینے کی راہ ہموار کی، ان کے امریکی اثاثے منجمد کر دیے اور پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

    ترکیہ کے امدادی ٹرک غزہ پہنچنا شروع

    جیسا کہ دنیا کی زیادہ تر توجہ غزہ کی جنگ پر مرکوز ہے، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد اور مقبوضہ علاقے میں زمینوں پر قبضوں نے اسرائیل کے کچھ مغربی اتحادیوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

  • اسرائیل کی جنوبی لبنان کے 70 مقامات پر بمباری

    اسرائیل کی جنوبی لبنان کے 70 مقامات پر بمباری

    اسرائیل فضائیہ کی جانب سے جنوبی لبنان کے 70 سے زائد مقامات پر بمباری کی اطلاعات ہیں۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے مس الجبل، طیبہ اور بلیدہ میں بمباری کی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے وادی بقا میں 70 مقامات کو نشانہ بنایا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

    دوسری جانب لبنانی وزیرصحت نے کہا ہے کہ لبنان میں مواصلاتی آلات میں ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

    لبنانی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں حملوں کی دو لہروں میں مجموعی طور پر 37 افراد جان کی بازی ہار گئے، حملوں میں زخمی ہونے والوں میں 287 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    لبنانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان کی خودمختاری، سلامتی پر حملہ خطرناک ہے جو وسیع جنگ کا اشارہ ہے، لبنان میں مسافروں کے طیارے میں پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ نے جوابی کارروائی کی ہے، حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے، جس سے کم ازکم 8 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

    کشیدہ صورتحال کے سبب لبنان سرحد پر ایک لاکھ 20 ہزار شہریوں نے اپنا گھر چھوڑدیا ہے، لبنان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔

    جوبائیڈن کا اسرائیل حزب اللہ کشیدگی پر اہم بیان

    لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے ٹھوس مؤقف اختیار کرے، یہ معاملہ صرف لبنان کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا ہے۔