Tag: جنوبی وزیرستان

  • سیکیورٹی فورسز کے  آپریشنز ، 3 دہشت گرد مارے گئے، ایک جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 3 دہشت گرد مارے گئے، ایک جوان شہید

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں بھی ایک اور کارروائی کی، جس کے دوران ایک اور دہشت گرد مارا گیا، دونوں آپریشنز میں ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    دریں اثناء شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے سے راولپنڈی کے 26 سالہ سپاھی سپاہی شاہ زیب شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشنز بھی کئے گئے۔

    ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    آپریشن کےنتیجےمیں 2دہشت گرد مارےگئے،آئی ایس پی آر
    سیکیورٹی فورسزکی جنوبی وزیرستان کےعلاقےکوٹ اعظم میں بھی کارروائی
    کارروائی کےدوران ایک دہشت گردماراگیا،آئی ایس پی آر
    آپریشنزکے دوران ہتھیار،گولہ باروداوردیگرسامان برآمد ،آئی ایس پی آر
    شمالی وزیر ستان کےعلاقےرزیوم میں آئی ای ڈی پھٹنےسےسپاہی شاہ زیب شہید،آئی ایس پ

    علاقے میں موجودکسی بھی دہشت گردکےخاتمےکےلئےسینی ٹائزیشن آپریشنزکئےگئے
    سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں
    بہادرسپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

  • جنوبی وزیرستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج کا بڑا قدم

    جنوبی وزیرستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج کا بڑا قدم

    جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو تعمیر نو اور بحالی کے بعد فعال کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قوم کی بیٹیوں کے خوابوں کی تکمیل کی طرف ایک اور قدم ،ٹانک جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو تعمیر نو اور بحالی کے بعد فعال کر دیا گیا۔

    قیام امن کے بعد علاقے میں موجود سکولوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔

    گرلز سکول کی بحالی کے کام کے بعد تمام تر سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے تاکہ قوم کی یہ بیٹیاں کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھے۔

    اسکول میں اس وقت قابل اساتذہ کے زیرنگرانی 90 طالبات تعلیم کے زیور سے بہرومند ہو رہی ہے۔

    پاک فوج نے بچیوں کے حوصلہ افزائی کیلئے مفت کتابیں ، سکول بیگز اور اسٹیشنری کا سامان تقسیم کیا، اسکول کی تعمیر نو اور فعالی پر خصوصاً بچیوں اور علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

  • وادی تیرہ/ جنوبی وزیرستان : فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک 2 سپاہی شہید

    وادی تیرہ/ جنوبی وزیرستان : فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک 2 سپاہی شہید

    خیبرپختونخوا کے 2مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے2واقعات میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے دو سپاہی شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا،آپریشن کےدوران 2دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے، مذکورہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    دوسرے واقعے میں جنوبی وزیرستان کےعلاقے سروکئی میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بم سےٹکرا گئی، دھماکے کے نتیجے میں2اہلکار سپاہی بنارس خان اور سپاہی عبدالکریم شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقےمیں ممکنہ موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان : خواتین کو خود مختار بنانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام کا آغاز

    جنوبی وزیرستان : خواتین کو خود مختار بنانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام کا آغاز

    جنوبی وزیرستان : پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں خواتین کو خودمختار بنانے کیلئے ڈیجیٹل اسکلزٹریننگ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خواتین کوخودمختاراورخود کفیل بنانے کیلئے حکومت کے تعاون سے پاک فوج کی طرف سے ڈیجیٹل اسکلزٹریننگ پروگرام شروع کردیا گیا۔

    پروگرام کے تحت سولہ سالہ تعلیم کی حامل بے روزگار خواتین کو ڈیجیٹل اسکلز اور فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانے کا ہنر سکھایا جاتا ہے۔

    ماہر اساتذہ کے زیر نگرانی خواتین کو بہتر تربیت فراہم کی جارہی ہے، اس سلسلے میں پاک فوج نے تمام تر اقدامات کئے ہوئے ہیں، خواتین مرضی کےمطابق کورسزمیں ڈیجیٹل اسکلز پروگرام میں شرکت کررہی ہیں۔

    ڈیجیٹل اسکلز سے خواتین نہ صرف انفار میشن ٹیکنالوجی بلکہ آئی ٹی سے منسلک دیگر شعبے میں بھی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکتی ہیں۔

    علاقے کے مشران خصوصاً خواتین نے ڈیجیٹل اسکلزپروگرام کےانعقادپرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

  • جنوبی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں  جھڑپ، 6 جوان شہید ، 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، 6 جوان شہید ، 4 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں چھ جوان شہید اور چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آسمان منزہ میں جھڑپ کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سےمقابلہ کرتے ہوئےچھ سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے 4دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔

    سرفراز احمد بگٹی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دہشتگردی جنگ کے خلاف قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

  • پاک فوج اور ایف سی جنوبی وزیرستان کی خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرنے کیلیے کوشاں

    پاک فوج اور ایف سی جنوبی وزیرستان کی خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرنے کیلیے کوشاں

    پاک فوج اور ایف سی جنوبی وزیرستان کی خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، خواتین نے فری لانسنگ کے ذریعے گھر بیٹھے کمانا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے لیے پاک فوج اور ایف سی ساوتھ کے پی کے تعاون سے وانا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

    جس میں گھریلو خواتین کو مختلف فری لانسنگ کورسز کروائے جا رہے ہیں، وانا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ کے پہلے بیچ میں 60 میں سے 58 طالبات نے مختلف ٹیکنیکل کورسز میں مہارت حاصل کرکے سرٹیفیکیٹس حاصل کیے ہیں۔

    پاس شدہ طالبات میں سے چند خواتین نے فری لانسنگ کے ذریعے گھر بیٹھے کمانا بھی شروع کردیا ہے۔

    وانا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ کے دوسرے بیچ کا آغاز بھی ہو چکا ہے، جس میں مزید 30 طالبات فری لانسگ سیکھ کر آن لائن کمائی کا آغاز کریں گی۔

    جنوبی وزیرستان میں خواتین کے لیے ایسے ادارے کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں، جو علاقے کی ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابِت ہوگا، خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی ملک کی تیز تر ترقی و خوشحالی کا سبب ہے۔

  • پاک فوج کا ایک اور جوان مادر وطن پر قربان ہوگیا

    پاک فوج کا ایک اور جوان مادر وطن پر قربان ہوگیا

    راولپنڈی: پاک فوج کا ایک اور جوان مادر وطن پر قربان ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس نائیک محمد صابر کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

    واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کی اور ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے سرچ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کےخاتمےکےلیے پرعزم ہیں،جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزید تقویت دیتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل شمالی وزیرستان میں شہید دوسیکیورٹی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کی گئی تھی، نمازجنازہ اورتدفین میں حاضرو ریٹائرڈ افسران،جوانوں واہلخانہ نے شرکت کی، بعد ازاں شہدا کو پورےفوجی اعزازکےساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیاگیا۔

  • زرمیلان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 8 دہشت گرد ہلاک

    زرمیلان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 8 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: زرمیلان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جب کہ ہلاک دہشت گرد فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ میں لائنس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

    جنوبی وزیرستان : سپنکئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران خودکش بمبار نیک رحمان محسود خودکش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقے سپنکئی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔

    خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    ہلاک دہشت گرد افغانستان کے علاقے لوگر سے آیا تھا اور کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز عظمت اللّٰہ اور خیربان عرف خیرو کا ساتھی تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردسیکیورٹی اداروں پرمتعدد حملوں میں ملوث تھا۔

    سیکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی،پشتون عوام کی مدد سےدہشتگردوں کاصفایاممکن ہورہاہے اور عنقریب دہشتگردوں کاخاتمہ یقینی ہے

  • جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرگرم دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرگرم دہشت گرد ہلاک

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم دہشت گرد مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کیا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیر عرف اسد مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پیر عرف اسد سنہ 2006 سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا، پیر عرف اسد نے بیت اللہ محسود گروپ میں رہ کر دہشت گردی کارروائیاں انجام دیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر 2 آپریشنز کیے گئے تھے جس میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والوں میں عادل، جنید عرف جامد، خالق عرف ریحان شامل تھے، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد علاقے سے نئے دہشت گرد بھرتی کرتے تھے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔