Tag: جنوبی وزیرستان

  • جنوبی وزیرستان میں سیلابی ریلہ: بچوں اور خواتین سمیت 13افرادجاں بحق

    جنوبی وزیرستان میں سیلابی ریلہ: بچوں اور خواتین سمیت 13افرادجاں بحق

    وانا : جنوبی وزیرستان میں طوفانی بارش کے بعدطغیانی سے باراتیوں کی گاڑ ی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت تیرہ افرادجاں بحق ہوگئے، جاں بحق افرادکےلواحقین کیلئےمعاوضوں کااعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کواٹر وانا میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاںبحق ہوگئے ہیں جبکہ انتظامیہ ،سیکورٹی فورسز اور عوام نے نو افراد کو بچالیا ہے۔

    وانا بازار میں دو قصاب خانوں کے علاوہ مختلف مقامات پر ایک موٹر کار اور تین عدد پک اپ سنگل کیبن گاڑیاں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں ، ژالہ باری سے وانا اور برمل تحصیلوں میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان بھی پہنچا ۔

    اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وانا میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے تحصیل توئی خلہ خان کوٹ گلہ خان کلے میں باراتیوں سے بھری پیکپ سیلابی ریلے میں پھنس گئیں، جس کے نتیجے میں گاڑی میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افرادجاں بحق ہوئے جن میں زلیخہ ،گل جانہ بی بی ،جمالہ بی بی ،ناٹہ بی بی،کتانہ بی بی اور گل پارو شامل تھیں۔

    جان بحق ہوکر انکی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر 5افراد کو مقامی لوگوں اور لیویز فورس نے بچالیا، جن میں ایک خاتون ،تین بچے اور ڈرائیور شامل ہے مر نے والوں کا تعلق میاں خیل قبیلے سے ہے۔

    دوسری جانب وانا کے علاقہ وچہ خواڑہ میں 6 افراد سیلابی ریلے کی زد میں آگئے جس میں سے دو بچے جان بحق اور دیگر چار افراد کو اسکاؤٹس فورس اور لیویز فورس نے ریسکیوکرکے اسپتال منتقل کردیا۔

    وزیراعلی کے پی کا جنوبی وزیرستان میں سیلابی ریلے سے نقصانات کا نوٹس


    وزیراعلی کے پی نے جنوبی وزیرستان میں سیلابی ریلے سے نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے سیلابی ریلے کے متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کردی ہے اور کہا تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    وزیراعلیٰ نےانتظامیہ سےجانی و مالی نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا جاں بحق افرادکےلواحقین کےغم میں شریک ہیں۔

    جنوبی وزیرستان میں جاں بحق افرادکےلواحقین کیلئےمعاوضوں کااعلان


    جنوبی وزیرستان میں جاں بحق افرادکےلواحقین کیلئےمعاوضوں کااعلان کیا گیا ہے ، معاوضوں کااعلان ایف ڈی ایم اےکی جانب سےکیاگیا م جاں بحق افراد کے لواحقین کو 3 ،3 لاکھ اور زخمیوں کو 1،1 لاکھ دیئے جائیں گے۔

  • جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، تین دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، تین دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان : آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی، مقابلے کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کے جانباز اہلکاروں نے خیبر پختونخوا کو ممکنہ طور پر بڑی دہشت گردی سے بچا لیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، اس دوران دہشت گردوں نے قریبی پہاڑوں پر فرار ہونے کی کوشش کی، فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک شدگان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل سیکورٹی فورسز نے لورالائی میں ایف سی کے تربیتی مرکز کے رہائشی علاقے پر حملے کی کوشش نا کام بنا دی تھی، جس میں چار دہشت گرد ہلاک جب کہ چار اہلکار شہید ہو گئے تھے، شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار میجر منور، حولدار اقبال، حولدار بلال اور سپاہی نقشب شامل تھے۔

    اس سے قبل ستمبر میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا، جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی اور داعش کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے ۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔

  • گومل یونیورسٹی کے طلبہ کا جنوبی وزیرستان کا دورہ

    گومل یونیورسٹی کے طلبہ کا جنوبی وزیرستان کا دورہ

    راولپنڈی: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسمعٰیل خان میں واقع گومل یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کے طلبہ کے وفد نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔

    طلبہ اور اساتذہ کے وفد نے 2 دن پاک فوج اور فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کے ساتھ گزارے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وفد نے جنوبی وزیرستان میں امن کی بحالی پر پاک فوج کو سراہا جبکہ جنوبی وزیرستان میں مختلف پروجیکٹس کی تعریف بھی کی۔

    طلبا نے جن پروجیکٹس کا دورہ کیا ان میں ایگری کلچر پارک وانا، کیڈٹ کالج وانا اور گومل زام ڈیم پروجیکٹس شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے شولم اسپتال اور آرمی پبلک اسکول چغ ملائی کا بھی دورہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    راولپنڈی: آپریشن رد الفساد میں ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں کیں۔

    کارروائیوں میں بھاری مقدار میں گولہ بارود اور مختلف نوعیت کے ہتھیار برآمد کیے گئے۔ برآمد اسلحے کے ساتھ مواصلاتی آلات بھی تحویل میں لیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحے میں اینٹی ٹینک مائن، مارٹر بم، راکٹس، بارودی سرنگیں اور گرینیڈ شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ کارروائی کے دوران پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد نقل مکانی کرنے والوں کا بھیس بدل کر آئے تھے۔ دہشت گردوں کا افغان صوبے پکتیا میں سہولت کاروں سے رابطہ تھا۔ ایک دہشت گرد مقامی افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

    کارروائی میں بھاری مقدار میں گولہ بارود، اسلحہ، ہتھیار اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

    جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

    راولپنڈی: آپریشن رد الفساد کے تحت جنوبی وزیرستان ایجنسی میں کامیاب آپریشن کیا گیا جس میں 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے لدھا میں خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

    کارروائی کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار رزاق خان اور حوالدار ممتاز حسین بھی شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد نقل مکانی کرنے والوں کا بھیس بدل کر آئے تھے۔ دہشت گردوں کا افغان صوبے پکتیا میں سہولت کاروں سے رابطہ تھا۔ ایک دہشت گرد مقامی افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

    کارروائی میں بھاری مقدار میں گولہ بارود، اسلحہ، ہتھیار  اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی چوکیوں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا، حملے کو ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے تھے۔

    پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کا اہم اقدام، جنوبی وزیرستان میں زرعی پارک کا قیام

    پاک فوج کا اہم اقدام، جنوبی وزیرستان میں زرعی پارک کا قیام

    وانا: پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہے، مقامی زمینداروں اور آڑھتیوں کی معاشی حالت بہتر بنانے اور کاروبار کو وسعت دینے کے لیے افواجِ پاکستان کے تحت زرعی پارک کی تکمیل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے وانا میں تعمیر کیا گیا زرعی پارک 128 دکانوں پر مشتمل ہے جبکہ اس میں 1 ہزار ٹن پھل اور سبزیوں کہ کولڈ اسٹوریج کی صلاحیت موجود ہے۔

    وزیرستان کے چلغوزے ملک بھر میں مشہور ہیں اور  ان کی خرید و فروخت سے سالانہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے، زرعی پارک میں چلغوزے کی پراسسینگ کے لیے پلانٹ بھی لگایا گیا ہے۔ مقامی زمینداروں اور آڑھتیوں کو زرعی پارک میں ون ونڈو آپریشن کہ تحت تمام سہولیات میسر ہوں گی۔

    جنوبی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے زمینداروں اور آڑھتیوں نے زرعی پارک کے قیام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارک کے قیام سے افغانستان کہ ساتھ تجارت کو فروغ حاصل ہو گا اور کاروبار کو بھی مزید وسعت ملے گی۔ وانا میں تعمیر کیا گیا پارک پاکستان کا دوسرا بڑا زرعی پارک ہے جس کی تیاری میں 888 ملین روپے لاگت آئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آپریشن ردالفساد : جنوبی وزیرستان اور کوہلو میں کارروائیاں، اسلحہ برآمد،3گرفتار

    آپریشن ردالفساد : جنوبی وزیرستان اور کوہلو میں کارروائیاں، اسلحہ برآمد،3گرفتار

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں کر کے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد کر کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں فسادیوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، جنوبی وزیرستان ایجنسی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن میں مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا مکین میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کرکے مختلف نوعیت کے ہتھیار، گولیاں، دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    درہ آدم خیل میں اسنیپ چیکنگ کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے راکٹ، دستی بم، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں، اینٹی ٹینک مائن باکسز زیر زمین چھپائے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، 14غیرملکی گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، بارود، راکٹ اور مارٹر گولے برآمد کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • جنوبی وزیرستان میں اب ٹی ڈی پیز موجود نہیں‘ پارلیمانی سیکریٹری

    جنوبی وزیرستان میں اب ٹی ڈی پیز موجود نہیں‘ پارلیمانی سیکریٹری

    اسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری رانا افضل نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں اب کوئی ٹی ڈی پیز موجود نہیں ہے،حکومت کی جانب سے عارضی بے گھر ہونے والوں کو مراعات نہیں دی جار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس معنقد ہوا، پارلیمانی سیکریٹری نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں اب کوئی ٹی ڈی پیز موجود نہیں ہے، دسمبر 2016 میں ٹی ڈی پیز کا مسئلہ ختم ہوچکا ہے، رانا افضل نے کہا کہ عارضی بے گھر ہونے والوں کو مراعات نہیں دی جارہیں.

    مزید پڑھیں:آپریشن متاثرین کی واپسی میں تیزی, 17253خاندان گھروں کو روانہ

    اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ 80 فیصد آئی ڈی پیز واپس جا چکے ہیں، یہ مسئلہ صرف فاٹا کا نہیں بلوچستان کا بھی ہے، بلوچستان کابھی مطالبہ ہے آئی ڈی پیزکی واپسی تک مردم شماری نہ کی جائے.

    مزید پڑھیں:ایف آئی اے/ نادرا جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کے خلاف سرگرم

    نعیمہ کشور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے 80 فیصد لوگوں کے شناختی کارڈز بلاک ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے جنوبی وزیرستان میں‌ جنم لیا. پاکستان کی اکثرکالعدم تنظیموں کا مرکز بھی جنوبی وزیرستان ہی رہا ہے. اکتوبر 2009 میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف "آپریشن راہ نجات "شروع کیا تھا.بعد ازاں آپریشن ضربِ عضب کے بعد وزیرستان کے جنوب میں‌ حالات بہتر ہوئے ہیں-

  • وزیرستان، فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید ایک زخمی

    وزیرستان، فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید ایک زخمی

    جنوبی وزیرستان : تحصیل خوالاں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک سرچ آپریشن کے دوران انتہاپسندوں کے کمین گاہوں تک پہنچ گئے اور انہیں تباہ کرنے لگے۔

    پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی کو اپنی جانب آتا دیکھ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کو شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا ہے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

    پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ علاقائی ذمہ داری کے تحت سلیمان خیل قبیلے کے 24 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مختلف حوالے سے تفتیش کا عمل جا ری ہے۔

    پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی اور شدت پسندوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا ہے جس کے دوران 24 مشتبہ افراد گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی ذمہ داری کو موثر طریقے سے نبھایا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘3اہلکارشہید

    جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘3اہلکارشہید

    وانا: جنوبی وزیرستان کےضلع وانا میں بارودی سرنگ کےدھماکے کےنتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی جنوبی وزیرستان میں وانا کے علاقےزرملان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    وانا کے علاقے زرملن میں سیکیورٹی فورسزنےدھماکے کےبعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا،اور جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقے زرملان میں گزشتہ رات بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والےتین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی جنوبی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت

    وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کرتےہوئےشہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدری کی ہے۔انہوں نےکہاکہ شہداکی بےمثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہناہےکہ اللہ کی مددسے پاکستان نےدہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،انہوں نےکہاکہ ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتیں گے،ان کی باقیات ختم کریں گے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جنوبی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس کیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے شہداکے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئےایف سی اہلکاروں کو قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،میجر شہید

    یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کےافسر میجر عمران شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں:پاراچناردھماکا، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں دھماکے کے نتیجے میں24افراد جاں بحق جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔