Tag: جنوبی وزیرستان

  • حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ

    حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ

    جنوبی وزیرستان : آ رمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا کوقومی دھارے میں لانےکیلئے حکو مت سے تعاون جاری رکھیں گے، ریاست کی عملداری کیلئے جوانوں کی بہادری اور عزم لائق تحسین ہے۔

    یہ بات انہوں نے جنوبی وزیرستان کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کادورہ کیا اور مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔

    army-post-01

    کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ بھی ہمراہ تھے، آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ دن گزارا، اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ اور متاثرین کی آباد کاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی بھائیوں اورمقامی انتظامیہ کاتعاون قابل قدر ہے، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

    علاقے میں دیرپا امن کیلئے اقتصادی ترقی اہم ہے، انہوں نے کہا کہ آپریشن میں استحکام، سماجی اقتصادی ترقی پرتوجہ مرکوزکی جائے، ریاست کی عملداری کیلئے جوانوں کی بہادری اور عزم لائق تحسین ہے۔

  • جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، میجر شہید

    جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، میجر شہید

    پشاور: جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک میجر جاں بحق جبکہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی زد میں آکر میجر عمران جاں بحق ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں 6 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں ایک لیفٹننٹ بھی شامل ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ سنہ 2014 میں پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا۔ آپریشن میں بیشتر علاقے کو اب کلیئر کیا جا چکا ہے تاہم سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہیں۔

  • آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا

    آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں اضافہ کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ملک میں جاری چینلجز سے نمٹا جاسکے، انہوں نے اسپین کئی کیڈٹ کالج بہترین تعلیمی درسگاہوں میں سے ایک قرار دیا۔

    آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور وہاں تعمیر کیے گئے کیڈٹ کالج ’’اسپن کئی‘‘ کا بھی افتتاح کیا۔

    اس موقع پر راحیل شریف نے طلبہ سے ملاقات کی اور اُن سے بات چیت بھی کی، آرمی چیف کا کہنا تھاکہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں میں بہترین اضافہ کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ ملک میں جاری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوان کردار ادا کرسکیں۔

    raheel-sharif-post-2

    انہوں نے کہا کہ ’’اسپین کئی‘‘ کیڈٹ کالج ان بہترین تعلیمی درسگاہوں کا حصہ ہے جو فاٹا میں تعمیر کی گئیں ہیں، قبائلی نوجوانوں کا معیارِ زندگی بہتر سے بہتر بنایا جائے گا کیونکہ پڑھا لکھا پُرعزم نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہے‘‘۔

    raheel-sharif-post-1

    یاد رہے گزشتہ روز  برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے وزیرستان کا دورہ کرتے ہوئے پاک فوج کی کارروائیوں اور بحالی و تعمیر نو کی تعریف کی اور آئی ڈی پیز کی واپسی پر آرمی کے کردار کو سراہا تھا۔

  • آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ،جوانوں اورافسروں سے ملاقات

    آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ،جوانوں اورافسروں سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرم ایجنسی کے علاقے ٹل میں آپریشنل مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی جب کہ اس دوران آرمی چیف کو کومبنگ آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں دہشت گردوں سے برسرپیکار جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی کامیاب کارروائیوں سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہورہا ہے،ملک کا امن اور خوشیاں دوبارہ لوٹ آئیں ہیں ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر ہونے والی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے دہشت گردوں کے سلیپرزسیل اورنیٹ ورک ختم کررہے ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر ہونے والی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

    جنرل راشد محمود روس کے دورے پر روانہ

    دوسری جانب جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود روس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود عسکری حکام سے جو ملاقاتیں کریں گے ان میں پاکستان روس کے دو طرفہ فوجی تعاون کو بڑھانے پربات چیت ہوگی۔

  • پاک فوج کا شوال آپریشن کامیابی سے جاری، آرمی چیف کا جوانوں کو خراج تحسین

    پاک فوج کا شوال آپریشن کامیابی سے جاری، آرمی چیف کا جوانوں کو خراج تحسین

    راولپنڈی : پاک فوج کا شوال آپریشن کامیابی سے جاری ہے، آپریشن کے آخری مرحلے میں 800کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروالیا گیا، تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔

    آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کو شوال میں جاری آپریشن کے آخری مرحلے پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف کو شدت پسندوں سے تحویل میں لئے گئے اسلحے کے بارے میں بتایاگیا، پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے آخری مرحلے میں اب تک 800کلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا گیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جوانوں اور افسروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہےاور جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں،سہولت کاروں کاگٹھ جوڑتوڑا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہرسطح پرپھیلادیاجائے، دہشت گردوں اوران کے سلیپرز سیلز کاچن چن کاخاتمہ یقینی بنایاجائے۔

     

  • پاکستانی ساختہ براق ڈرون کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی متعدد دہشت گرد ہلاک

    پاکستانی ساختہ براق ڈرون کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی متعدد دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں براق ڈرون کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے جاری کردہ بیان میں پاکستانی ساختہ براق ڈرون کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران براق ڈرون کے حملے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

     آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق براق ڈرون سے رات کے وقت دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق رات میں براق ڈرون سے دہشتگردوں کے خلاف یہ پہلی بار کارروائی کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ڈرون سے رات میں کارروائی کی صلاحیت دنیا کے صرف چند ممالک کے پاس ہے۔

  • لدھا: سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہشتگرد ہلاک

    لدھا: سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہشتگرد ہلاک

    لدھا: جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں سیکورٹی فورسز نے پانچ دہشگرد ہلاک کر دئیے۔

    جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل لدھا کے علاقہ پشتہ زیارت میں سیکیورٹی فورسز نے بھر پور جوابی کاروائی کر کے پانچ شدت پسند ہلاک کر دیے۔

    سیکورٹی فورسز شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کر رہی تھیں کہ اچانک مخالف سمت سے فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

  • آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

    آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان میں قبائلیوں کی بحالی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیاہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیاہے جن میں کیڈٹ کالج جہاں 500سے زائد بچے تعلیم حاصل کریں گے ،وانا کیلئے 132کے وی کا گرڈ سٹیشن اور 62کلومیٹر لمبی ڈی آئی خان ،ٹانک روڈ کا ترقیاتی منصوبہ شامل ہے ۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ قبائلی عوام نے امن اور خوشحالی کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں ،قبائلی عوام امن کے قیام کیلئے مزید تعاون کرے اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے تک فوج وزیرستان میں ہی رہے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے وزیر ستان کی عوام کو روزگار ملے گااور معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔

    راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں استحکام لائیں گے اور روزگار پیداکریں گے ،دہشتگردوں کو ہرگز واپس نہیں آنے دیں گے، آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے ،فاٹا کے نوجوانوں کو پیشہ وارنہ کالج میں بھیجنے کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

  • جنوبی وزیرستان:متاثرین واپسی کے12ویں مرحلے کا آج سےآغاز

    جنوبی وزیرستان:متاثرین واپسی کے12ویں مرحلے کا آج سےآغاز

    جنوبی وزیرستان: آپریشن راہِ نجات جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا بارہواں مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، اس سلسلہ میں انتظامات کا حتمی شکل دیدی گئی ہے، آٹھ ہزار خاندانوں کو واپسی کےلئے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروے کئی اور سراروغہ کے چودہ دیہات کے آٹھ ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے ۔ متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق اس مرحلہ میں آٹھ ہزار خاندانوں کو اپنے آبائی علاقوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، واپس جانیوالے متاثرین کو پینتیس ہزار روپے بذریعہ موبائل سم ادائیگی کی جائیگی اور متاثرہ خاندانوں کو چھ ماہ راشن اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جائینگی۔

    اس سے قبل گیارہ ہزار نو سو چوبیس خاندانوں کی واپسی ہوچکی ہے۔

  • متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی16مارچ سے شروع ہوگی،حکام

    متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی16مارچ سے شروع ہوگی،حکام

    بنوں : جنوبی وزیرستان کے آپریشن متاثرین (آئی ڈی پیز)کی واپسی سولہ مارچ سے شرو ع ہوگی جو چار اپریل تک جاری رہے گی ۔

    اے آروائی نیوز نے متاثرین کے واپسی کا شیڈول حاصل کرلیا۔ آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کیلئے بنوں میں اہم اجلاس ہوا۔

    جس میں متاثرین کی واپسی کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔رزمک، دتہ خیل اور شیوہ میں مقیم متاثرین کے ڈیٹا کے تصدیق کیلئے نادرا موبائل وین بھی بھیجی جائے گی۔

    راہ نجات کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو واپسی پر نقد امداد کیلئے اے ٹی ایم کارڈ ،حفظان صحت کٹ سمیت مفت ٹرانسپورٹ دی جائے گی اور متاثرین کی واپسی کو مقررہ مدت میں یقینی بنایا جائے گا۔