Tag: جنوبی وزیرستان

  • جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کاروائی، القاعدہ کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کاروائی، القاعدہ کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

    اسلام آباد: جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کاروائی کے دوران القاعدہ کمانڈر عدنان الشکری جمعہ ساتھی سمیت مارا گیا۔ کارروائی میں پانچ دہشتگردو ں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے ورسک میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کی ہے، جس میں القاعدہ رہنما عدنان الشکری جمعہ ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

    آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سعودی شہری اور القاعدہ کے بیرونی آپریشنز کا انچارج عدنان الشکری اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے حوالے سے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ہر جگہ پر دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا اور ان کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، دہشت گردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔

    ادھر پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے اور دہشتگردوں سے کئی علاقے خالی کرالئے گئے ہیں۔

  • کاہنہ سے داعش سے تعلق کے شبہے میں اہم کمانڈر گرفتار

    کاہنہ سے داعش سے تعلق کے شبہے میں اہم کمانڈر گرفتار

    لاہور: قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے داعش سے تعلق کے شبہ میں اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق محمد عمر ملزم کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاہنہ کے علاقے سے گرفتارکیا ، ملزم کے قبضہ سے لیپ ٹاپ اور حساس دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ، ملزم کی نشادہی پر اسلام آباد اور راولپندی میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • داعش کےسربراہ کی ایک اہلیہ اوربیٹی گرفتار

    داعش کےسربراہ کی ایک اہلیہ اوربیٹی گرفتار

      بیروت: داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ایک اہلیہ اور بیٹی کو بیروت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    زرائع کے مطابق دونوں کو شام سے لبنان آتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ابو بکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی جعلی دستاویزات پر سفر کر رہے تھے، ابو بکر البغدادی کی اہلیہ کی شناخت سجیٰ ال ضلیمی کے نام سے ہوئی ہے، پہلے بتایا جا رہا تھا داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی اہلیہ کو بیٹے کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے، بغدادی سے تعلق کی تصدیق کیلئے بچی کا ڈی این ٹیسٹ ہوگا۔

  • جنوبی وزیرستان میں داعش کے پمفلٹ کی تقسیم

    جنوبی وزیرستان میں داعش کے پمفلٹ کی تقسیم

    جنوبی وزیرستان : دہشت گرد تنظیم داعش کے پمفلٹ جنوبی وزیرستان کے واہگہ بازار میں تقسیم کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ اور طالبان کے خلا ف لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    حکمرانوں کی میں نہ مانوں کی رَٹ کے باوجود ملک میں داعش کی موجودگی ثابت ہونے لگی ۔جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے واہگہ بازار میں داعش کے پمفلٹ تقسیم کئے ہیں۔

    پمفلٹ میں لکھا ہے کہ جو بھی القاعدہ اور طالبان کے خلاف ہے اسے نہیں بخشا جائے گا۔ پمفلٹ میں نیچے ملک اجمل کا نام بھی درج ہے ،اس سے پہلے کراچی پشاور اور لاہور میں کئی دیواروں پر داعش کی حمایت میں نعرے لکھے گئے لیکن سیکیورٹی ادارے ابھی تک کسی بھی ذمہ دار کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں

  • جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،5افراد ہلاک

    جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،5افراد ہلاک

    شوال: جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے کنڈ غر میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

    جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں، جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

  • جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملہ،3افرادجاں بحق

    جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملہ،3افرادجاں بحق

    وانا: جنوبی وزیرستان کےعلاقے وانا میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کے مطابق ڈرون حملہ تحصیل وانا میں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حملہ طالبان کے مولوی نذیر گروپ کے کارکنوں کیا گیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد جنوبی وزیرستان میں یہ پہلا ڈرون حملہ ہے

  • پرویزمشرف پرحملےکے ماسٹرمائنڈعدنان رشید جنوبی وزیرستان سے گرفتار

    پرویزمشرف پرحملےکے ماسٹرمائنڈعدنان رشید جنوبی وزیرستان سے گرفتار

    پرویزمشرف حملہ کیس کےمرکزی کردارعدنان رشید کو شکئی سےگرفتارکرلیاگیا،کالعدم تحریک طالبان کااہم جنگجوکودوہزار پانچ میں فوجی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔لیکن وہ سزاپرعمل ہونے سے پہلے ہی دوہزار بارہ میں بنوں جیل سے چارسو کے قریب ساتھیوں سمیت فرار ہوگیاتھا، صوابی کے علاقےچھوٹا لاہورسے تعلق رکھنے والے عدنان رشید نے پہلے پاکستان ایئرفورس میں شمولیت اختیار کی لیکن مشکوک سرگرمیوں کے باعث اسےملازمت سےبرطرف کردیاگیا۔جس کے بعد عدنان رشید نے کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت اختیارکی۔
    عدنان رشید پردوہزار تین میں اس وقت کے صدراورآرمی چیف جنرل پرویزمشرف پرحملہ کرنے کاجرم ثابت ہوچکا ہے۔عدنان رشید کو دوہزار تیرہ میں ڈیراہ اسماعیل خان جیل پرہونے والے حملے کاماسٹرمائنڈ بھی تصورکیاجاتاہے،اس حملے کے نتیجے میں ایک سوپچھترقیدی فرارہوگئے تھے۔عدنان رشید کی ایک مرتبہ پھرگرفتاری کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری ذرائع نےاس کی تصدیق نہیں کی۔