Tag: جنوبی کوریا

  • شمالی کوریا میزائل تجربے روکے‘چین

    شمالی کوریا میزائل تجربے روکے‘چین

    بیجنگ : چینی وزیرخارجہ نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ کو روکنے پرزور دیتے ہوئےامریکہ اور جنوبی کوریاسے کہاکہ وہ اپنی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کریں۔

    تفصیلات کےمطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہناہےکہ امریکہ اور جنوبی کوریاکی مشترکہ مشقیں خطے میں کشیدگی کا باعث ہیں جبکہ یہ ایسا ہی ہے جیسے دو تیز رفتار ٹرینیں ایک دوسرے کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہوں۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کی جانب سے4میزائل فائر

    خیال رہےکہ تین روز قبل امریکہ اور جنوبی کوریا کی جاری مشقوں کے جواب میں شمالی کوریا نے 2 مارچ کو 4 بیلسٹک میزائل داغےتھے،جن میں سے 3جاپان کی سمندری حدود میں گرے تھے۔

    شمالی کوریاکے میزائل ٹیسٹ کےبعدجاپانی وزیراعظم سنزو آبے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خطہ خطرے کی ایک نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    مزید پڑھیں:چین نےشمالی کوریاسےکوئلے کی درآمد معطل کردی

    دوسری جانب امریکی فوج کاکہناہےکہ جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفینس سسٹم ‘تھاڈ’ کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور یہ نظام شمالی کوریا کی جانب سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے لگایا جا رہا ہے۔

    واضح رہےاقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے شمالی کوریا کے اس قدم کی مذمت کی تھی اور اسے شمالی کوریا کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

  • شمالی کوریا کی جانب سے4میزائل فائر

    شمالی کوریا کی جانب سے4میزائل فائر

    سیول : شمالی کوریا کی جانب سے چارمیزائل لانچ کیےگئےجن میں تین جاپان کےسمندر میں جاگرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہناہےکہ آج صبح شمالی کوریاکی سرحد کے قریب ٹونگ چانگ ری کے علاقے سے میزائل فائر کیےگئے۔ان میزائلوں کی نوعیت کےبارے میں تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔امریکہ نے میزائل تجرے کی کوشش پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید اشعال انگیزی بڑھے گی۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کابلیسٹک میزائل کاتجربہ

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ کےامریکی صدر بننےکےبعد شمالی کوریا نےسطح سےسطح تک پانچ سو کلومیٹرمار کرنے والے بلیسٹک میزائل کاتجربہ کیاتھا۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریاکامیزائل تجربہ‘سلامتی کونسل کی مذمت

    بعدازاں اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے میزائل تجربے کی مذمت کی تھی اوراسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قراردیاتھا۔

    مزید پڑھیں:امریکہ جاپان کے ساتھ کھڑا ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہےکہ کہ شمالی کوریا کےمیزائل تجربے پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نےردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہاتھاکہ امریکہ جاپان کےساتھ کھڑا ہے۔

    مزید پڑھیں:چین نےشمالی کوریاسےکوئلے کی درآمد معطل کردی

    واضح رہےکہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل ٹیسٹ کےبعد چین نےشمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد پررواں سال کےآخر تک پابندی لگادی تھی۔

  • شمالی کوریا کابلیسٹک میزائل کاتجربہ

    شمالی کوریا کابلیسٹک میزائل کاتجربہ

    سیول : جنوبی کوریا نےدعویٰ کیا ہےکہ شمالی کوریا نےسطح سےسطح تک پانچ سو کلومیٹرمار کرنے والے بلیسٹک میزائل کاتجربہ کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق شمالی کوریا نے 500کلو میٹر تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہےجو ڈونلڈ ٹرمپ کےصدر بننے کےبعد پہلا تجربہ ہے۔

    جنوبی کوریا کےحکام نے بتایا کہ میزائل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر55 منٹ پر لانچ کیاگیا اور یہ مشرق کی سمت میں جاپانی سمندر کی طرف 500 کلومیٹر تک گیا۔

    بلیسٹک میزائل کا تجربہ شمالی پیونگان صوبے کے ایئر بیس سے کیاگیا اور یہ علاقہ کوریائی خطے کےمغرب میں واقع ہے۔

    امریکی دورے پرموجود جاپانی وزیر اعظم نےشمالی کوریا کےاس اقدام پر شدید ردعمل میں میزائل تجربے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا احترام کرے۔

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سو فیصد جاپان کے ساتھ ہیں ۔شمالی کوریا کے تجربے پر امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہےتاہم ابھی تک شمالی کوریا کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کا پانچواں جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ

    یاد رہےکہ شمالی کوریا نے گزشتہ سال نومبر میں اپنا پانچواں جوہری تجربہ کیا تھا۔ شمالی کوریا کے حکام نے اعلان کیا تھاکہ جوہری میزائل پروگرام جاری رکھا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کےحملے کاسخت جواب دیاجائےگا ‘امریکہ

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے امریکی وزیردفاع کاکہناتھاکہ شمالی کوریاکی جانب سے جوہری ہتھیاروں کےاستعمال کا سخت جواب دیاجائےگا۔

  • شمالی کوریا کےحملے کاسخت جواب دیاجائےگا ‘امریکہ

    شمالی کوریا کےحملے کاسخت جواب دیاجائےگا ‘امریکہ

    سیئول: امریکی وزیردفاع کاکہناہےکہ شمالی کوریاکی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا سخت جواب دیاجائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس نےجنوبی کوریا کےدورے کےدوران کہا کہ اس سال کےآخر میں جنوبی کوریا میں امریکی دفاعی میزائل نظام نصب کرنے کے منصوبے کی تصدیق ہے۔

    شمالی کوریا سے متعلق امریکی وزیردفاع کا کہناتھاکہ امریکہ شمالی کوریا کی جانب سے کی گئی کسی بھی قسم کی جارحیت کا زبردست جوا ب دےگا۔

    امریکہ کےجنوبی کوریا میں ساڑھے28 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں،جن کے لیے جنوبی کوریا 90 کروڑ ڈالر ادا کرتا ہے۔

    دوسری جانب بیجنگ کاکہنا ہےکہ یہ نظام کوریا کی دفاعی ضروریات سے کہیں بڑھ کر ہے۔اسے خدشہ ہےکہ اس نظام کے ریڈار کی مدد سے امریکہ چینی فوج کی جاسوسی کر سکتا ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جنوبی کوریا اور جاپان دونوں خود اپنے دفاع کے اخراجات برداشت کریں۔

    واضح رہےکہ پینٹاگون کے مطابق میٹس نے اپنی موجودگی کے دوران جنوبی کوریا کو یقین دلایا کہ اس خطے کے تحفظ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کا عزم ’آہنی‘ ہے۔

  • جنوبی کوریاکی خاتون صدرعہدہ چھوڑنےکےلیےتیار

    جنوبی کوریاکی خاتون صدرعہدہ چھوڑنےکےلیےتیار

    سیول: جنوبی کوریاکی صدرنے پارلیمان سے کہاہےکہ وہ انہیں عہدہ چھوڑنےکےلیے راستہ تلاش کرنےمیں مدد کرے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی صدر پاک گن ہے نے اپنی سہیلی چوئی سون سل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود سرکاری دستاویزات دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

    واقعےکےمنظرعام پرآنےکےبعد ملک میں مظاہروں کا آغاز ہوا اور ان سے متستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ صدر نے ٹی وی پر قوم سے دو بار معافی بھی مانگی تاہم لاکھوں افراد کے مظاہروں کے باوجود وہ مستعفی ہونے پر تیار دکھائی نہیں دے رہی تھیں۔

    صدر پارک گن کےاسکینڈل کے بعد سے اب تک جنوبی کوریا کی صدر تین مرتبہ قوم سے خطاب بھی کر چکی ہیں۔منگل کو ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی صدر کا کہنا تھا کہ وہ مستعفی ہو جائیں گی۔

    مزید پڑھیں:جنوبی کوریا میں لاکھوں افراد کا صدرکے خلاف مظاہرہ

    یاد رہے کہ صدر کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کے الزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں صدر کے خلاف ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ان مظاہروں کو1980 کی دہائی کی جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد سب سے بڑے مظاہرے قرار دیا جا رہا ہے۔

  • جنوبی کوریا میں لاکھوں افراد کا صدرکے خلاف مظاہرہ

    جنوبی کوریا میں لاکھوں افراد کا صدرکے خلاف مظاہرہ

    سیول : جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں لاکھوں افراد کا صدر کے خلاف مظاہرہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں کرپشن اسکینڈ ل کے خلاف پانچ ہفتوں سے جاری مظاہروں میں یہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا جس میں 13 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

    مظاہرین کرپشن اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد جنوبی کوریا کی صدر پارک گن ہے سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    مظاہرے کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ اتوار کی رات دارالحکومت سیول میں تیرہ لاکھ سے زائدافرادصدر مخالف مظاہرے میں شامل تھے۔

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر پارک گن ٹی وی پر قوم سے دو بار معافی مانگ چکی ہیں تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکارکردیا ہے۔

    مزید پڑھیں:جنوبی کوریامیں صدر کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ جاری

    یاد رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر پارک گن نے اپنی سہیلی چوئی سون سل کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود سرکاری دستاویزات دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

    واضح رہے کہ ان مظاہروں کو1980 کی دہائی کی جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • جنوبی کوریامیں صدر کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ جاری

    جنوبی کوریامیں صدر کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ جاری

    سیول : جنوبی کوریا میں لاکھوں افراد کا صدر پاک گن سے استعفے کے لیے دارالحکومت سیول میں مظاہرہ جاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی تاریخ میں اس مظاہرے کو اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ سمجھا جارہا ہے جس میں لاکھوں افراد صدر کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہفتے کی رات سرد موسم اور برفباری کے باوجود صدر مخالف مظاہرے میں 13 لاکھ افراد شریک ہوئے۔

    post-1

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر پارک گن نے اپنی سہیلی چوئی سون سل کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود سرکاری دستاویزات دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

    post-2

    جنوبی کوریا کی صدر پارک گن ٹی وی پر قوم سے دو بار معافی مانگ چکی ہیں تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکارکردیا ہے۔

    post-3

    جنوبی کوریا کے مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت سیول میں 25 ہزار افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

    post-4

    یاد رہے کہ دارالحکومت سیول میں ہفتے کی رات کیے جانے والے مظاہروں میں کسان، بدھ مت کے راہبوں اور یونیورسٹی کے طلبہ شامل تھے۔

    post-5

    واضح رہے کہ ان مظاہروں کو1980 کی دہائی کی جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    post-6

  • جنوبی کوریامیں لاکھوں افراد صدرکےخلاف سڑکوں پر

    جنوبی کوریامیں لاکھوں افراد صدرکےخلاف سڑکوں پر

    سیول : جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں لاکھوں افراد نےاحتجاجی ریلی میں صدر سےاستعفی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریاکےدارلحکومت سیول میں دس لاکھ سے زائد افرادصدرمخالف ریلی میں شرکت ہوئے۔احتجاج کرنےوالوں میں طلبہ کی کثیرتعدادموجود تھی جوصدر سےاستعفےکامطالبہ کررہےتھے۔

    s1

    احتجاج کرنےوالے افرادنےہاتھوں میں شمعیں تھامی ہوئی تھیں جبکہ طلبہ نےموبائل فون میں موم بتی کی خصوصی ایپ کےذریعے امن کاپیغام دیا۔
    s2

    خیال رہے کہ جنوبی کوریاکی خاتون صدرپارک گن پراختیارات کاغلط استعمال،سہلیوں کونوازنے اورقومی معاملات میں سہیلیوں کوسیکیورٹی کلیئرنس کےبغیرشامل کرنےکےالزامات ہیں۔

    s3

    صدرنےالزامات سامنے آنےکےبعدپارلیمنٹ کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی پیشکش کی ہےتاہم انہوں نے عہدہ صدارت چھوڑنے سےانکارکردیاہے۔

    s4

    یاد رہے کہ صدر پارک گیَن ہے نے اپنی سہیلی چوئی سون سِل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود سرکاری دستاویزات دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

    s5

    واضح رہے کہ صدر کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کے الزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔

  • شمالی کوریا کادوسرا میزائل تجربہ ناکام

    شمالی کوریا کادوسرا میزائل تجربہ ناکام

    سیئول: جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے پر مارکرنے والےمیزائل تجربہ ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا میزائل تجربہ ناکام ہوگیا یہ میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

    شمالی کوریا کی جانب سے اس میزائل کو رواں برس 8بار ٹیسٹ کیا گیا جس میں صرف ایک بار ہی کامیابی حاصل ہوئی۔اس میزائل کی رینج کا اندازہ 4000 کلومیٹر لگایا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکہ نے میزائل تجرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید ‘اشعال انگیزی’ بڑھے گی۔اقوام متحدہ نے بھی پیانگ یانگ کی جانب سے کیے جانے والے آخری تجربے پر تنقید کی تھی۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام

    یاد رہےکہ چار روز قبل امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل کا یہ ٹیسٹ شمالی کوریا کے شمال مغربی شہر کسونگ میں ہفتے کو کیا گیا تھا جو ناکام رہا۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران ناکام ہونے واالا یہ دوسرامیزائل تجربہ ہے۔

  • اے ایف سی ایشین کپ،جنوبی کوریا نے کویت کو ہرا دیا

    اے ایف سی ایشین کپ،جنوبی کوریا نے کویت کو ہرا دیا

    کینبرا :جنوبی کوریا نے کویت کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دیکر اے ایف سی ایشین کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلے گئے ایشین فٹبال کپ کے گروپ راؤنڈ میچ میں جنوبی کوریا کا مقابلہ کویت سے ہوا۔دونوں ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنائے رکھا تھا۔

    ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے، چھتیسویں منٹ میں نام ٹائی ہی نے گیند کو جال میں پہنچا کر جنوبی کوریا کو پہلے ہاف میں ایک صفر کی سبقت دلا دی۔

    دوسرے ہاف میں کویت نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے اور میچ کا فیصلہ اسی اسکور پر جنوبی کوریا کے حق میں رہا۔

    جنوبی کوریا اور میزبان ملک آسٹریلیا نے گروپ اے سے ناقابل شکست رہتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔