Tag: جنونی شخص

  • جنونی شخص نے چھری کے وار سے بوڑھے باپ کو قتل کردیا

    جنونی شخص نے چھری کے وار سے بوڑھے باپ کو قتل کردیا

    جنونی شخص نے چھری کے وارکر کے نہ صرف بوڑھے باپ کو بے دردی سے قتل کردیا بلکہ اس کے اعضا بھی جسم سے کاٹ کر باہر نکال دیے۔

    امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں 31 سالہ شخص کو پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا جس پر اپنے بوڑھے والد کو چھرا گھونپ کر موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام لگایا گیا ہے، اسٹیون جیمز یوریکیو کو 1.5 ملین ڈالر کے بانڈ پر حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق، اسٹیون نے خود ہفتے کی صبح 911 پر کال کی اور کہا کہ وہ اپنے 83 سالہ والد مارک یوریکیو پر تشدد کیا ہے۔

    جب افسران وہاں پہنچے تو انھوں نے نوجوان کو ٹی شرٹ اور باکسر شارٹس پہنے ہوئے دیکھا میں اپنے ہاتھوں سے دیکھا، اس دوران پولیس نے ملزم کی تلاشی بھی لی کہ اس کے پاس کوئی ہتھیار تو نہیں ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیون کا بہت زیادہ پسینہ بہہ رہا تھا اور اس کے ہاتھوں پر خون لگا ہوا تھا، جب پولیس نے پوچھا کہ اس نے اپنے والد کے ساتھ کیا کیا ہے تو یوریکیو نے جواب دیا کہ میں نے اسے بری طرح سے قتل کیا ہے۔

    افسران جب اوپر کے حصے میں گئے تو انھوں نے مارک یوریکیو کو بیڈ روم میں فرش پر دیکھا۔ پولیس نے کہا کہ اس کی کمر، چہرہ اور پیٹ مسخ شدہ تھا اور اس کے جسم کے اندرونی اعضا باہر پڑے ہوئے تھے۔

    پیر کو ملزم اسٹیون کو عدالت میں پیش کیا گیا، جب وہ عدالت میں داخل ہوا تو اس کی حالت غیرت تھی، تاہم اب اسے 4 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • جنونی شخص نے لفٹ دینے والی دوست کو گھر لے جاکر قتل کردیا

    جنونی شخص نے لفٹ دینے والی دوست کو گھر لے جاکر قتل کردیا

    گھریلو تششد کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے سے قبل ہی جنونی شخص نے اپنی دوست کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 37 سالہ شخص کو 2023 میں اپنی 24 سالہ سابق گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے، مذکورہ شخص کو کئی ماہ قبل گھریلو تشدد کے مقدمے میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔

    اورنج کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر نے بتایا کہ ایک جیوری نے آرون رومو نامی شخص کو اپنی سابقہ گرل فرینڈ میرل میٹیس کے فرسٹ ڈگری قتل کے سنگین جرم کا مجرم قرار دیا ہے۔

    رومو نے 2022 میں بھی میٹیس کو مارنے کی کوشش کی تھی اور اسے باڑ کے اوپر پھینکنے کے بعد جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ مذکورہ شخص کو تشدد اور دھوکہ دہی کا بھی مجرم قرار دیا گیا تھا۔

    استغاثہ کے مطابق، 17 مارچ 2023 کو رومو نے میٹیس کو فون کیا اور اسے بتایا کہ وہ بار کے باہر جھگڑے میں زخمی ہوگیا ہے۔ میٹیس نے اس شخص سے بچاؤ کے لیے عدالتی حکمنامہ بھی حاصل کرلیا تھا لیکن وہ پھر بھی رومو کو لفٹ دینے آئی کہ اسے گھر چھوڑ سکے۔

    تاہم اگلے دن میٹیس کی والدہ نے بتایا کہ وہ گھر واپس نہیں پہنچی، پولیس جب رومو کے اپارٹمنٹ پہنچی تو میٹیوس کو باتھ روم میں مردہ پایا۔ استغاثہ نے کہا کہ 24 سالہ لڑکی کو بری طرح سے مارا پیٹا گیا اور اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

    حکام نے رومو کو ریور سائیڈ کے علاقے میں اس کی موجودہ گرل فرینڈ کے گھر سے حراست میں لیا۔ اس نے اپنی گرفتاری سے قبل متعدد بار اپنی جان لینے کی ناکام کوشش بھی کی تھی۔

    رومو کو اس کی جرم کی پاداش میں 24 جون کو سزا سنائی جائے گی جبکہ اسے باقی زندگی ریاستی جیل میں گزارنا پڑے گی۔

  • جنونی شخص کی شناخت ہو گئی، اسکول کے کیمرے کیوں توڑے؟ ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز پر

    جنونی شخص کی شناخت ہو گئی، اسکول کے کیمرے کیوں توڑے؟ ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز پر

    کراچی: نارتھ کراچی الیون سی وَن کے پرائیویٹ اسکول میں سی سی ٹی وی کیمرے توڑنے اور ٹیچر سمیت بچوں پر تشدد کرنے والے جنونی شخص کی شناخت ہو گئی، عاصم نامی ملزم کا ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن کے ایک نجی اسکول میں ایک جنونی شخص نے داخل ہو کر سی سی ٹی وی کیمرے توڑے، اور ٹیچر سمیت کئی بچوں پر تشدد کیا، ایک طالب علم کی جانب سے پولیس ہیلپ لائن پر کال کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم عاصم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ایک طالب علم نے بتایا کہ ملزم عاصم پندرہ سے بیس منٹ تک اسکول میں رہا، اس دوران اس نے کیمرے توڑے اور بچوں اور ایک ٹیچر کو تھپڑ مارے، ملزم عاصم کا گھر اسکول کے سامنے ہی واقع ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم عاصم کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی تھی کہ اسے اسکول کے کیمروں سے واچ کیا جا رہا ہے، وہ اپنے گھر سے اسکول کے برابر میں ایک زیر تعمیر گھر کی چھت پر چڑھا، اور پھر وہاں سے اسکول کی اوپری منزل میں داخل ہوا، اور کیمرے توڑے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملزم عاصم آئس نشے کی حالت میں تھا۔

    ملزم عاصم نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ’’میں اسکول میں اس لیے گیا کہ مجھے لگا کہ کیمروں سے میری نگرانی کی جاتی ہے، آج پندرہ بیس دن بعد میں نے اسکول کے کیمرے دیکھے تو میں اسکول میں داخل ہو گیا۔‘‘

    عاصم نے بتایا ’’میں اسکول کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑنا چاہتا تھا، میں نے بچوں سے پوچھا کیمرے کہاں ہیں، بچوں نے نہیں بتایا تو میں نے انھیں تھپڑ مارے، جس پر انھوں نے مجھے بتا دیا کہ وہ ہیں کیمرے۔‘‘

    ملزم نے مزید بتایا ’’میں بہت زیادہ اشتعال میں تھا، میں نے کیمرے اکھاڑنے تھے، مجھے اندازہ نہیں کتنی دیر اسکول میں رہا۔‘‘ واضح رہے کہ جنونی شخص عاصم پندرہ سے بیس منٹ تک اسکول کی اوپری منزل میں موجود رہا، بعد ازاں طلبہ نے اسے قابو کر لیا۔

  • میامی:جنونی شخص نے بیٹی اور6 بچےقتل کرکے خودکشی کرلی

    میامی:جنونی شخص نے بیٹی اور6 بچےقتل کرکے خودکشی کرلی

    میامی: امریکی ریاست فلوریڈا میں جنونی شخص نے بیٹی اور اس کے چھ بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی ہے۔

    فلوریڈا کے شہر میامی میں اکاون سالہ شخص نے اپنے گھر میں موجود بیٹی اور اسکے چھ بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی ہے، پولیس حکام کے مطابق قاتل نے واردات سے قبل پولیس کو فون کرکے خودکشی کے بارے میں اگاہ کیا۔

    پولیس کے موقعے پر پہنچنے پر آٹھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، مرنے والے چھ بچوں کی عمرتین ماہ سے دس سال کے درمیان ہے۔