Tag: جنگلات آگ

  • ویڈیو : امریکا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ بے قابو، 2 ہلاک

    ویڈیو : امریکا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ بے قابو، 2 ہلاک

    لاس اینجلس : امریکی شہر لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ بے قابو ہوگئی، اب تک دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں چار مختلف مقامات پر لگنے آگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    ایک ہزار سے زائد مکانات اور عمارتیں آگ کی لپیٹ میں آگئے، امریکی حکام نے مزید ہزاروں افراد کو متاثرہ علاقے خالی کرکے محفوظ مقام کی جانب جانے کا کہہ دیا ہے۔

    آگ سے ہزاروں ایکڑ کا رقبہ شدید متاثر ہوا ہے، جان بچانے کیلیے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر جاچکے ہیں،

    منگل کی شام سے شروع ہونے والی آگ نے 10ہزار ایکڑ سے زیادہ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور جہاں سے یہ شروع ہوئی تھی وہاں سے میلوں کا فاصلہ طے کر کے پاسادینا تک پہنچ گئی ہے۔

    ۔امریکی میڈیا کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقے خالی کرنے والے امدادی کارکنان میں کئی ہالی ووڈ اداکار بھی شامل ہیں۔

    تیز ہواؤں اور پانی کی کمی کے باعث آگ بجھانے کی کوششوں میں امدادی کارکنان کو رکاوٹوں اور مشکلات درپیش ہیں۔

    USA

    امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک کم از کم دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 1ہزار سے زیادہ عمارتیں راکھ میں بدل چکی ہیں۔

    درخت آگ کی لپیٹ میں بری طرح جل رہے ہیں آگ کے بلند اور آسمانوں کو چھونے والے شعلوں نے منظر کو اور بھی بھیانک کردیا۔ جبکہ بعض مقامات پر آسمان نارنجی رنگ میں چمک رہا ہے۔

    بدھ کے دوپہر تک اس خوفناک آگ کے شعلے تقریباً 12ہزار ایکڑ تک پھیل چکے تھے اور سامنے آنے والی ہر چیز کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔

  • میکسیکو: خوفناک آگ نے 60 جنگلات جلا کر راکھ کر دیئے

    میکسیکو: خوفناک آگ نے 60 جنگلات جلا کر راکھ کر دیئے

    میکسیکو میں پیر کو لگنے والی آگ نے اٹھارہ ریاستوں میں سے ساٹھ جنگلات کوجلا کر راکھ کردیا، خوفناک شعلے آسمان تک بلند ہوتے نظر آئے جبکہ تیز ہواؤں نے شعلوں کو بڑھاوا دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 35سو ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ سے تمام جنگی حیاتیات بھی جل کر ہلاک ہوگئیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،آگ سے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ پر قابو پانے کیلئے ملک بھر سے فائر فائٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    اس سے قبل چلی کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تھی، اب تک کی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی کی میڈیکل سروس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکڑوں افراد اب تک لاپتا ہیں جبکہ اب تک صرف 32 لاشوں کو شناخت کیا جاسکا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق چلی کے وسطی علاقوں کے جنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ جنگلات میں آگ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث لگی۔

    چلی کے صدر گیبریل بورک نے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک کو بہت بڑے المیے کا سامنا ہے، ہمیں مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

    اسرائیل کی خان یونس اور رفح میں گھروں پر بمباری، 12 فلسطینی شہید

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے 90 سے زائد مقامات کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے جس سے 1 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی جل کر راکھ بن چکی ہے۔

  • چلی کے جنگلات میں خوفناک آگ، ہلاکتوں کی تعداد 122 ہوگئی

    چلی کے جنگلات میں خوفناک آگ، ہلاکتوں کی تعداد 122 ہوگئی

    چلی کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، اب تک کی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی کی میڈیکل سروس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکڑوں افراد اب تک لاپتا ہیں جبکہ اب تک صرف 32 لاشوں کو شناخت کیا جاسکا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق چلی کے وسطی علاقوں کے جنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ جنگلات میں آگ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث لگی۔

    چلی کے صدر گیبریل بورک نے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک کو بہت بڑے المیے کا سامنا ہے، ہمیں مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے 90 سے زائد مقامات کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے جس سے 1 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی جل کر راکھ بن چکی ہے۔

    امریکا کا ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کیخلاف نیا منصوبہ

    امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مگر آگ کی شدت بہت زیادہ ہے۔