Tag: جنگلات میں آتشزدگی

  • شمالی افریقا میں گرمی سے الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی، 34 افراد ہلاک، درجنوں جھلس گئے

    شمالی افریقا میں گرمی سے الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی، 34 افراد ہلاک، درجنوں جھلس گئے

    شمالی افریقا میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث الجزائر کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی افریقا میں شدید گرمی کی لہر سے الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی کے نیتجے میں 34 افراد ہلاک اور درجنوں جھلس کر زخمی بھی ہوئے جبکہ مرنے والوں میں دس فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جو آگ بجھانے کے عمل کا حصہ تھے۔

    رپورٹ کے مطابق 7 ہزار فائر فائٹرز مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، اب تک 15 سو افراد کو محفوط مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

    قیامت خیز گرمی، بارشوں اور طوفانوں نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی

    واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ زمین اور اس پر بسنے والے انسانوں کو قیامت خیز گرمی، شدید بارشوں، سیلاب اور سمندری طوفانوں کی صورت برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور یہ آفات کسی ایک خطہ زمین نہیں بلکہ دنیا بھر میں تباہی پھیلا رہی ہیں۔

    موسمیای تبدیلی کی تباہی اس قدر ہولناک ہوچکی ہے کہ ایک ہی ملک میں کہیں بارش برس رہی ہے تو کہیں آسمان سے گرمی کی صورت آگ برس رہی ہے۔

  • صوابی: جنگلات میں لگی آگ 5 روز بعد بھی بجھائی نہ جا سکی

    صوابی: جنگلات میں لگی آگ 5 روز بعد بھی بجھائی نہ جا سکی

    صوابی: خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں مشہور پہاڑی پر جنگلات میں لگی آگ کو 5 روز گزر گئے لیکن تا حال یہ آپ بجھائی نہیں جا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں کڑہ مار پہاڑی پر جنگلات میں لگی آگ 5 روز بعد بھی بجھائی نہ جا سکی، ڈی جی ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ پر 70 فی صد قابو پا لیا گیا ہے، جلد مکمل قابو پالیں گے۔

    گاؤں کالو خان میں مشہور پہاڑی کڑہ مار (کوڑیالہ سانپ) پر لگنے والی آگ سے بڑی تعداد میں درختوں اور جانوروں کا نقصان ہو چکا ہے، یہ پہاڑی رومانوی جوڑی یوسف خان شیر بانو کے مزار کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  صوابی: کنڈل ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 3 بچیاں جاں بحق، 35 کو بحفاظت نکال لیا گیا

    ڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق پہاڑی کے ایک جانب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، پہاڑی کی دوسری جانب آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    ریسکیو کا کہنا ہے کہ 52 اہل کار، 5 فائر وہیکلز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، مقامی افراد، محکمہ جنگلات کے 100 اہل کار بھی امدادی کاررائیوں میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا میں کنڈل ڈیم صوابی میں کشتی ڈوب گئی تھی جس کے باعث تین بچیاں جاں بحق ہو گئیں جب کہ 35 افراد کو بہ حفاظت نکال لیا گیا۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ، وادی نیلم کے جنگلات میں آتشزدگی

    بھارتی فوج کی فائرنگ، وادی نیلم کے جنگلات میں آتشزدگی

    مظفر آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلا ف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ، گولہ باری سے وادی نیلم کے جنگلات میں آگ لگ گئی، فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔


    یہ بھی پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 بچے شہید، متعدد زخمی


    نمائندہ مظفر آباد سردار رضا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے، وادی نیلم کے دودنھیاں، کیل اور تیجیاں سیکٹرز پر وقفے وقفے سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کا پاکستانی فوج موثر جواب دے رہی ہٰں۔

    رپورٹر کے مطابق بھارتی گولہ باری سے وادی نیلم کے جنگلا ت میں آگ لگ گئی ہے جس سے درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

    رپورٹر نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کی رہائشی آبادی پر بھی فائرنگ کی تاہم جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔