Tag: جنگل کی آگ

  • یونان میں جنگل کی آگ بے قابو، نقل مکانی شروع

    یونان میں جنگل کی آگ بے قابو، نقل مکانی شروع

    یونان کے جزیرے کریٹ میں جنگل کی آگ بے قابو ہوگئی، جس کے نتیجے میں موجود لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کے جزیرے کریٹ کے جنگلات میں لگنے والی جنگل کی آگ قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ تیز ہوائیں، جن کی شدت بیفورٹ اسکیل پر آٹھ درجے تک ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق آگ کے شعلے جنوبی سمت میں تیزی سے آگ پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں، جس سے فیول اسٹیشن، سیاحوں کے ریزورٹز اور دیگر رہائشی مکانات سمیت اہم انفراسٹرکچر کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دھوئیں کی موٹی تہہ کی وجہ سے حد نگاہ صفر پر جا چکی ہے۔

    وزارتِ صحت کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کریٹ میں موجود تمام اسپتالوں کو ہنگامی تیار رہنے کا پیغام جاری کردیا گیا ہے۔

    جزیرے پر موجود مختلف آبادیوں سے اب تک 1 ہزار 500 افر د کو جزیرے سے نکال لیا گیا ہے۔

    ترکیہ میں جنگل کی آگ:

    ترکیہ کے شہر ازمیر میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیل گئی، درجنوں بستیاں خالی کرالی گئیں، اب تک 50ہزار افراد کا انخلا ہوچکا ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ازمیر میں مسلسل دوسرے روز آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، انتظامیہ نے 41 بستیوں کو خالی کرالیا ہے، آگ سے متاثرہ علاقوں سے 50ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردیے گئے ہیں۔

    وزیرجنگلات نے بتایا کہ ازمیر میں تیز ہواؤں نے آگ کو پھیلادیا، ہوائیں 50کلومیٹر فی گھنٹہ تک چل رہی ہیں، آگ بجھانے کیلئے 1ہزار سے زائد اہلکار اور ہیلی کاپٹر مصروف ہیں۔

    ڈشکن کے جنگل میں آگ، ہزاروں درخت لپیٹ میں آ گئے

    ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث ازمیر کے ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے، کئی مقامات پر رہائشیوں نے خود درخت کاٹ کر فائربریکس بنائے اور گھروں کو بچانے کی کوشش کی۔

  • اسرائیل میں جنگل کی آگ، 18 مشتبہ افراد گرفتار

    اسرائیل میں جنگل کی آگ، 18 مشتبہ افراد گرفتار

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یروشلم کی پہاڑیوں میں جنگل کی آگ لگانے کے شبے میں 18 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فی الحال 18 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر آگ لگانے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ان میں سے ایک کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے اور نقصانات کے ازارے کے لیے پوری کوشش کوششوں میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف بسائی ناجائز یہودی بستیوں کو خوفناک آگ نے گھیر لیا، جس سے پانچ ہزار ایکٹر سے زائد رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔آتشزدگی میں 23 افراد زخمی ہوئے۔

    جنگل کی آگ مغربی پہاڑوں پر جنگلات میں پانچ مقامات پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے شاہراہوں تک پہنچ گئی، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کیدرمیان شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔

    تل ابیب کے قریب اور گردونواح میں بھی شعلے اور دھویں کے بادل پھیل گئے، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے آگ سے جھلس کر تیرہ افراد زخمی ہوئے۔

    اسرائیلی حکام نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے لوگوں کو انخلاء کی ہدایات جاری کردیں۔

    صہیونی حکومت نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے آگ پرقابو پانے کیلیے عالمی برادری سے مدد مانگ لی۔

    شام میں صحنایا کے میئر بیٹے سمیت قتل

    فرانسیسی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ آگ مقبوضہ بیت المقدس تک پہنچ سکتی ہے۔

  • جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ 27 جانیں نگل گئی

    جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ 27 جانیں نگل گئی

    جنوبی کوریا میں ایک ہفتے قبل لگنے والی تاریخ کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ 27 جانیں نگل گئی۔ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک پائلٹ بھی چل بسا۔ آگ نے 86 ہزار ایکڑ رقبہ کو جلا کر راکھ کردیا جبکہ دو سو عمارتوں کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 27 ہزارافراد کو فوری طور پر نقل مکانی کرنا پڑی۔ آگ کے باعث سڑکیں بند ہوگئی ہیں، مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

    جنوبی کوریا میں تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    جنگل کی آگ بجھانے کے لیے تقریباً 5,000 فائر فائٹرز، 560 سے زائد آلات اور درجنوں ہیلی کاپٹرز کو تعینات کیا گیا ہے، مگر آگ تیزی سے گیوں گسانگ صوبے کے سانی چیونگ کاؤنٹی سے دیگر علاقوں تک پھیل رہی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق جنگلاتی آگ اب ہمسایہ علاقوں اندونگ، چیونگ سونگ، یونگ یانگ اور یونگ ڈاک تک پھیل چکی ہے۔

    میانمار میں 7.7 شدت کا شدید زلزلہ

    ’سینٹرل ڈیزاسٹر اینڈ سیفٹی ہیڈکوارٹر‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 27 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 22 اموات اوئی سونگ میں اور 4 سانی چیونگ میں ہوئی ہیں۔

  • جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ بے قابو، 26 ہلاک

    جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ بے قابو، 26 ہلاک

    جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقے میں گزشتہ پانچ دنوں سے لگی جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، آتشزدگی کے باعث کم از کم 26 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ بجھانے کے لیے تقریباً 5,000 فائر فائٹرز، 560 سے زائد آلات اور درجنوں ہیلی کاپٹرز کو تعینات کیا گیا ہے، مگر آگ تیزی سے گیوں گسانگ صوبے کے سانی چیونگ کاؤنٹی سے دیگر علاقوں تک پھیل رہی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق آگ اب ہمسایہ علاقوں اندونگ، چیونگ سونگ، یونگ یانگ اور یونگ ڈاک تک پھیل چکی ہے۔

    ‘سینٹرل ڈیزاسٹر اینڈ سیفٹی ہیڈکوارٹر’ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز تک 26 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 22 اموات اوئی سونگ میں اور 4 سانی چیونگ میں ہوئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 2 افراد اندونگ، 3 چیونگ سونگ، 6 یونگ یانگ اور 7 یونگ ڈاک سے تعلق رکھتے تھے۔

    اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری، حماس ترجمان بھی شہید

    حکام نے خبردار کیا ہے کہ اچانک ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب آگ مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث آگ کے مشرقی ساحلی علاقوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے، جس سے اولجن کاؤنٹی میں موجود ایک بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

    حکام کے مطابق، آگ نے اب تک 17,000 ہیکٹر جنگلات اور 209 مکانات و فیکٹریوں کو تباہ کر دیا ہے۔

  • جاپان میں جنگل کی آگ بے قابو، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    جاپان میں جنگل کی آگ بے قابو، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    امریکی ریاست میکسیکو کے بعد اب جاپان میں بھی جنگل کی آگ بے قابو ہوگئی، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوفناک آگ کے باعث 4,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ آگ سے 80 عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاپان کے شمالی شہر اوفوناٹو کے قریب آگ نے 2,600 ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جلا دیا، جو نیویارک کے سینٹرل پارک کے رقبے سے 7 گنا بڑا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق رواں سال خشک موسم اور گزشتہ سال ریکارڈ گرمی کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، 2,000 سے زائد فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب امریکا کی ریاست لاس اینجلس میں خوفناک آگ نے تباہی مچانے کے بعد اب جنوبی کیرولائنا کا رخ کرلیا ہے۔

    ریسکیو اداروں کو شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں خشک حالات اور تیز ہواؤں کے درمیان جنگل کی آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جبکہ رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے کم نمی کے باعث خطے میں آگ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کیرولائنا میں خوفناک آگ نے 6.6 مربع میل (17 مربع کلومیٹر) کے پورے علاقہ کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ گورنر ہنری میک ماسٹر نے گزشتہ روز آگ سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا اور ریاست بھر میں آگ جلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    چین کا آئندہ ہفتے امریکا پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان

    ہوری کاؤنٹی فائر ریسکیو کے مطابق، عملے نے ساحلی تفریحی شہر مرٹل بیچ کے مغرب میں کیرولینا جنگل کے علاقے میں آگ پر قابو پانے میں پیش رفت کی ہے، جہاں کے رہائشیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ علاقہ خالی کردیں۔

  • ویڈیو : امریکا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ بے قابو، 2 ہلاک

    ویڈیو : امریکا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ بے قابو، 2 ہلاک

    لاس اینجلس : امریکی شہر لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ بے قابو ہوگئی، اب تک دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں چار مختلف مقامات پر لگنے آگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    ایک ہزار سے زائد مکانات اور عمارتیں آگ کی لپیٹ میں آگئے، امریکی حکام نے مزید ہزاروں افراد کو متاثرہ علاقے خالی کرکے محفوظ مقام کی جانب جانے کا کہہ دیا ہے۔

    آگ سے ہزاروں ایکڑ کا رقبہ شدید متاثر ہوا ہے، جان بچانے کیلیے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر جاچکے ہیں،

    منگل کی شام سے شروع ہونے والی آگ نے 10ہزار ایکڑ سے زیادہ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور جہاں سے یہ شروع ہوئی تھی وہاں سے میلوں کا فاصلہ طے کر کے پاسادینا تک پہنچ گئی ہے۔

    ۔امریکی میڈیا کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقے خالی کرنے والے امدادی کارکنان میں کئی ہالی ووڈ اداکار بھی شامل ہیں۔

    تیز ہواؤں اور پانی کی کمی کے باعث آگ بجھانے کی کوششوں میں امدادی کارکنان کو رکاوٹوں اور مشکلات درپیش ہیں۔

    USA

    امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک کم از کم دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 1ہزار سے زیادہ عمارتیں راکھ میں بدل چکی ہیں۔

    درخت آگ کی لپیٹ میں بری طرح جل رہے ہیں آگ کے بلند اور آسمانوں کو چھونے والے شعلوں نے منظر کو اور بھی بھیانک کردیا۔ جبکہ بعض مقامات پر آسمان نارنجی رنگ میں چمک رہا ہے۔

    بدھ کے دوپہر تک اس خوفناک آگ کے شعلے تقریباً 12ہزار ایکڑ تک پھیل چکے تھے اور سامنے آنے والی ہر چیز کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔

  • کوہ جاندران میں جنگل کی آگ پر قابو پا لیا گیا

    کوہ جاندران میں جنگل کی آگ پر قابو پا لیا گیا

    بارکھان اور کھولو کی سرحد پر واقع، کوہ جاندران کے علاقے میں جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کوہ جاندران میں جنگل کی آگ پر قابو پا لیا گیا، مقامی آبادی کے مطابق 16 مارچ کو کوہ جاندران میں واقع جنگل میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ، لیویز، فرنٹیئر کور اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے مربوط رسپانس کے ساتھ اقدامات اٹھائے۔

    بارکھان سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ کو محدود کر دیا گیا ہے اور مزید پھیلاؤ کا خطرہ کم سے کم ہے، فاریسٹ آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ صورت حال قابو میں ہے اور علاقہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی ہے، تاکہ کسی بھی قسم کی دوبارہ آتش زدگی کو اٹھنے سے روکا جا سکے۔

    بارکھان: کوہ جاندران میں آگ بے قابو، سیکڑوں قیمتی جڑی بوٹیاں جل کر خاکستر ہوگئیں

    این ڈی ایم اے آگ بجھانے کی کوششوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، اور صوبائی محکموں کے ساتھ مل کر صورت حال کا جائزہ لینے اور ضرورت کے مطابق وسائل کی تقسیم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ متاثرہ آبادی کی حفاظت اور جنگل کی آگ کو پوری طرح بجھانے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

  • جنگلات کی آگ سے کلائمٹ چینج میں اضافہ کا خدشہ

    جنگلات کی آگ سے کلائمٹ چینج میں اضافہ کا خدشہ

    امریکا میں واقع عالمی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر کے مختلف حصوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ کلائمٹ چینج یا موسمیاتی تغیر میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے۔

    ناسا جنگلات میں لگنے والی آگ کے کرہ ارض کی آب و ہوا پر اثرات کے بارے میں تحقیق کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: جنگلات میں آگ: بھارتی ریاست بہار میں کھانا پکانے پر پابندی عائد

    واضح رہے کہ رواں برس مئی میں کینیڈا کے شمال میں واقع جنگلات میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث 88 ہزار افراد کو فورٹ مک مرے سے منتقل ہونا پڑا۔ اسی طرح کی شدت والی آگ دیگر کئی ممالک میں بھی لگ چکی ہے۔

    مزید پڑھیں: کلائمٹ چینج سے نمٹنے کے لیے کاربن اخراج کو ٹھوس بنانے کا طریقہ

    سخت موسم گرما میں جنگلات میں آگ لگنا معمول کی بات ہے۔ یہ آگ آس پاس کی آبادیوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے جبکہ کئی ایکڑ کے درخت جل کر راکھ ہوجاتے ہیں اور قیمتی زمینی مٹی بھی ضائع ہوجاتی ہے۔

    ناسا کے کاربن سائیکل اور ایکو سسٹم آفس کے بانی ڈائریکٹر پیٹر گرفتھ کا کہنا ہے، ’جنگلات کی آگ گرین ہاؤس گیسز کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے‘۔

    مزید پڑھیں: کلائمٹ چینج سے خواتین سب سے زیادہ متاثر

    واضح رہے کہ ماحولیاتی تبدیلی یا کلائمٹ چینج اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ یعنی گلوبل وارمنگ اس وقت دنیا کی بقا کے لیے 2 اہم ترین خطرات ہیں۔ ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق کلائمٹ چینج کئی ممالک کی معیشت پر برا اثر ڈالے گی جبکہ اس سے دنیا کو امن و امان کے حوالے سے بھی شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔