Tag: جنگل

  • چین کا پہلا عمودی جنگل

    چین کا پہلا عمودی جنگل

    چین کے شہر نانجنگ میں ’عمودی جنگل‘ اگانے پر غور شروع کردیا گیا۔ یہ جنگل دو تجارتی عمارتوں پر اگائے جائیں گے۔

    عمودی باغبانی کا تصور چند عشروں قبل ہی پرانا ہے جس میں زمین کے بجائے دیواروں پر باغبانی کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے عمارت کی دیوار سے ذرا سے فاصلے پر مختلف سہاروں کے ذریعہ پودے اگائے جاتے ہیں جو نشونما پا کر دیوار کو ڈھانپ لیتے ہیں۔

    v-garden-2

    v-garden-3

    v-garden-4

    مختلف گھروں اور عمارتوں کی دیواروں کو اس طریقے سے سبز کردینا اس عمارت کے درجہ حرات کو کم رکھتا ہے جو موسم کی حدت سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    v-garden-5

    چین میں بھی دو تجارتی عمارتوں پر عمودی جنگل اگائے جانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچ جاتا ہے تو یہ نہ صرف چین بلکہ ایشیا کا پہلا عمودی جنگل ہوگا۔

    :عمودی باغبانی کے فوائد

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی تیزی سے اضافہ ہوتی آبادی کے باعث جنگلات اور درختوں کو کاٹ کر مختلف رہائشی و تعمیراتی منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ اس سے شہروں سے سبزہ بالکل ختم ہو کر شدید گرمی، اور آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔

    ایسے میں ماہرین کا خیال ہے کہ عمودی باغبانی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہمیں بہت جلد اس کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔

    ماہرین کے مطابق عمارتوں کی دیواروں پر پودے اگانے اور انہیں سر سبز کرنے سے اس علاقے کی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔

    v-garden-6

    اس جگہ کے افراد کو تازہ ہوا میسر آئے گی اور وہ دھوئیں اور گھٹن زد ہوا میں سانس لینے سے کسی حد تک بچ جائیں گے۔

    سبزہ اور پودے چونکہ کسی جگہ کے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں لہٰذا عمارتوں کے جنگل کے درمیان میں موجود سبزہ، کنکریٹ اور لوہے کے بوجھ میں کمی کرے گا۔

    سبزے کی موجودگی سے لوگوں کے ڈپریشن اور ذہنی دباؤ میں بھی کمی واقع ہوگی۔

    اس طریقے سے دیواروں پر مختلف سبزیاں بھی اگائی جاسکتی ہیں جس سے علاقے کی ایک محدود آبادی اپنی غذائی ضروریات میں خود کفیل ہوسکتی ہے۔ انہیں سستی، تازہ اور صاف سبزیاں میسر ہوں گی جبکہ مجموعی طور پر اس سے کسی ملک کی زراعت اور معیشت کے بوجھ پر بھی کمی واقع ہوگی۔

    v-garden-7

    ماہرین اس ضمن میں شہری زراعت کو بھی شہری منصوبہ بندی کا حصہ بنانے پر زور دیتے ہیں۔

    اس طریقے سے مختلف عمارتوں کی چھتوں پر زراعت کر کے نہ صرف شہر میں سبزے کی مقدار کو بڑھایا جاسکتا ہے بلکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات بھی پوری کی جاسکتی ہیں۔

    عمودی باغبانی کا کامیاب تجربہ اس سے قبل کئی ممالک میں کیا جاچکا ہے۔ میکسیکو میں ایک بڑے پل کے ستونوں پر عمودی باغبانی کی گئی جس سے اس پل کے اطراف میں ٹریفک کے شور، دھویں اور آلودگی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

  • یوگا کا شوقین ہاتھی

    یوگا کا شوقین ہاتھی

    صحت مند رہنے کے لیے ورزش کرنا نہایت ضروری ہے۔ خصوصاً اگر یوگا کی بات کی جائے تو یہ نہ صرف جسم کو فٹ رکھتا ہے بلکہ بے شمار جسمانی و دماغی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

    یوگا کی افادیت ایک طویل عرصے سے مسلم ہے اور اکثر طبی ماہرین مختلف امراض سے نجات کے لیے یوگا کے مختلف آسن تجویز کرتے ہیں۔

    اور شاید یہ ہاتھی بھی یوگا کی اس افادیت سے واقف ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ روز صبح اٹھ کر یوگا کی مشقیں سر انجام دیتا ہے۔

    yoga-9

    yoga-8

    زمبابوے کے ایک سفاری پارک میں یہ ہاتھی اکثر اوقات یوگا کی مشقوں جیسی حرکات کرتا ہوا پایا جاتا ہے۔

    yoga-7

    yoga-5

    یہ جسمانی حرکات عموماً دیگر ہاتھی نہیں کرتے لہٰذا جب بھی یہ ہاتھی ’یوگا‘ کرتا ہے تو سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔

    yoga-6

    یہ تو نہ معلوم ہوسکا کہ آیا اس ہاتھی کو اس کے نگرانوں نے یہ مشقیں سکھائیں، یا کسی کو دیکھ کر یہ خود ہی ایسی مشقیں سر انجام دیتا ہے، تاہم اس ہاتھی کا یوگا ان انسانوں کے لیے ایک سبق ہے جو اپنی کاہلی کے سبب ورزش نہیں کرتے نتیجتاً خود بھی ہاتھی جیسے دکھنے لگتے ہیں۔

    کہیں آپ کا شمار بھی ایسے افراد میں تو نہیں ہوتا؟

  • مینڈکوں کی مگر مچھ پر سواری

    مینڈکوں کی مگر مچھ پر سواری

    جانوروں کی دوستی کوئی نئی بات نہیں۔ بعض دفعہ قصے کہانیوں میں بتائے گئے دشمن جانور بھی حقیقت میں ایک دوسرے کے گہرے دوست بن جاتے ہیں اور ایسے میں جانوروں کی حیوانیت بھی سوجاتی ہے۔

    آج کل ایسی ہی ایک دوستی کا بھی سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے جس میں مینڈکوں کا ایک خاندان مگر مچھ کی پیٹھ پر سواری کرتا نظر آرہا ہے۔

    جی ہاں وہی مگر مچھ جسے دیکھ کر ہم اور آپ بھاگ کھڑے ہوں، ان مینڈکوں کے لیے سواری کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہی نہیں اس مگر مچھ اور مینڈکوں نے تصویروں کے لیے پوز بھی دیے۔

    آپ بھی اس انوکھی دوستی اور سواری کی تصاویر دیکھیے۔

    frog-2

    frog-3

    frog-4

    frog-5

    frog-6

  • دنیا کے خوبصورت اور بہترین دفاتر

    دنیا کے خوبصورت اور بہترین دفاتر

    ماہرین کا ماننا ہے کہ دفتر کا خوشگوار ماحول ملازمین میں ملازمت سے محبت بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔ یہ ماحول دفتر میں کام کرنے والے افراد سے بھی بنتا ہے، لیکن اس میں زیادہ ہاتھ دفتر میں موجود ساز و سامان اور سہولیات کا ہوتا ہے۔

    دنیا بھر میں مشہور کمپنیاں اپنے دفاتر کو نہایت دلچسپ اور پرکشش طریقے سے تعمیر کرتی ہیں تاکہ ملازمین دل لگا کر کام کریں۔ اسی طرح اگر انہیں دفتر میں اضافی وقت دینا پڑے تو انہیں ہرگز گراں نہ گزرے۔

    ہم نے دنیا بھر سے مختلف دفاتر کی ایسی ہی کچھ تصاویر جمع کی ہیں جو فن تعمیر کا شاہکار ہیں اور ان میں موجود سہولیات ملازمین کو ان کی استعداد سے بڑھ کر کام کرنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

    1

    اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بنایا گیا یہ دفتر دراصل ایک جنگل میں موجود ہے۔ یہاں صاف ستھرے درخت موجود ہیں اور قدرتی ہوا اور روشنی کا انتظام موجود ہے۔

    2

    جنگل کی بے ترتیبی کے برعکس یہاں نہایت منظم انداز میں جنگل کے ماحول کو برقرا رکھا گیا ہے۔

    5

    کیلیفورنیا میں واقع فیس بک کا دفتر۔

    6

    مشہور کھلونے لیگو کا ڈنمارک میں دفتر۔

    4

    اٹلی کے دارالحکومت میلان میں ایک کلاتھنگ کمپنی کمورٹ کا دفتر۔

    7

    امریکی ریاست اوکلاہوما میں ٹریکشن مارکیٹنگ گروپ کا دفتر۔

    3

    لندن میں واقع ریڈ بل کا دفتر، دفتر سے زیادہ ایک آرام دہ کمرہ محسوس ہوتا ہے۔

    8

    ویانا میں مائیکرو سافٹ کے دفتر کا ڈائننگ روم۔

    9

    جزیرہ کی تھیم پر بنا ہوا شکاگو میں گروپنس کا دفتر۔

    10

    امریکی شہر نیویارک کے علاقہ بروکلین میں کک اسٹارٹر کا دفتر۔

    11

    نیویارک میں لنکڈ ان کا دفتر۔

    12

    تخلیقات انوینشن لینڈ کا کشتی کی طرز پر بنا ہوا دفتر۔

    14

    13

    مشہور کلاتھنگ کمپنی اربن آؤٹ فٹرز کا دفتر۔

    15

    اسٹاک ہوم میں اسکائپ کا صدر دفتر۔

  • کیلیفورنیا: جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو،ہزاروں افراد کا انخلا

    کیلیفورنیا: جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو،ہزاروں افراد کا انخلا

    کیلیفورنیا : امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں بھڑک اٹھنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا.

    تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں آگ بجھانے کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آگ کی نوعیت شدید ترین ہے.

    لاس اینجلس کے قریب لگی اس جنگل کی آگ کی وجہ سے 82 ہزار افراد کو علاقہ خالی کردینے کا حکم جاری کیا گیا ہے.

    اس آگ کو بلیو کٹ فائر کا نام دیا گیا ہے اور اس نے متعدد مکانات تباہ کر دیے ہیں اور کیلیفونیا اور نیواڈا کے درمیان ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر کیا ہے.

    *کیلی فورنیا:جنگلات میں لگی خوفناک آگ، 3 افراد گرفتار

    آگ منگل کو خشک سالی کے شکار ایک پہاڑی راستے پر لگی اور ایک دن میں تقریبا 47 مربع میل کے علاقے میں پھیل گئی.آگ کو بجھانے کے لیے 1300 فائرفائٹرز کوششیں کر رہے ہیں.

    آگ بجھانے کے عملے کے کمانڈر مائک واکوسکی کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 40 برسوں میں اس سے شدید آگ کبھی نہیں دیکھی.

    تاحال کسی کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں تاہم سرغ رساں کتوں کی مدد سے تباہ ہونے والی جگہوں پر تلاش جاری ہے.

    حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ آگ سے کتنے مکانات تباہ ہوئے تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ان کی تعداد سینکڑوں میں ہوسکتی ہے.

  • برازیل:جنگل میں منفرد میراتھن ریس کا انعقاد

    برازیل:جنگل میں منفرد میراتھن ریس کا انعقاد

    ایمیزون :برازیل میں دلچسپ اور منفرد میراتھن ریس نے جنگل میں منگل کا سماں باندھ دیا۔اعصاب شکن مقابلے میں مردوں میں واڈی جارج اور خواتین میں جوسی بینسن میدان مارلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایمیزون کے جنگلات میں انوکھی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سترہ ممالک کے پینسٹھ ایتھلیٹ نے حصہ لیا۔جنہیں دو سو پچھتر کلو میٹر کافاصلہ طے کرناتھا۔رنرز کو منزل مقصود پر پر پہنچنے کے لیے کئی دشوار گزار مراحل،رکاوٹیں اور ندی نالوں سے گزرنا پڑا۔

    اس موقع پر کئی کھلاڑی زخمی بھی ہوئے تو کئی بیچ راستے میں ہی ہمت ہارگئے۔تھکادینے والے اعصاب شکن مقابلے میں صرف چھبیس کھلاڑی مقررہ فاصلہ طے کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

    مردوں میں پہلی پوزیشن گواڈی لوپ کے کھلاڑی واڈی جارج نے حاصل کی،خواتین میں برطانوی ایتھلیٹ جوسی بینسن نے ٹائٹل اپنے نام کیا