Tag: جنگی طیارہ تباہ

  • ویڈیو: بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ زمیں بوس ہو گیا

    ویڈیو: بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ زمیں بوس ہو گیا

    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے ضعیف بیڑے کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے کالائی کنڈا ایئر بیس پر فضائی مشق کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، زمین پر گر کر تباہ ہونے سے قبل پائلٹ طیارے سے نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

    بھارتی ایئرفورس نے منگل کو بتایا کہ مغربی بنگال کے کالائی کنڈا علاقے میں ایک ہاک ٹرینر طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، دونوں پائلٹ بروقت باہر نکلے اور محفوظ رہے، حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حادثے کے پیچھے ممکنہ وجوہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جائے گی۔

    ویڈیو: مٹی کے خوفناک دریا نے سونے کی کان میں 9 کان کن دفن کر دیے

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے سے زمین پر بھی کوئی جانی نقصان یا شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔

  • اٹلی میں مشق کے دوران جنگی طیارہ گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو، حادثے میں 5 سالہ بچی ہلاک

    اٹلی میں مشق کے دوران جنگی طیارہ گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو، حادثے میں 5 سالہ بچی ہلاک

    میلان: اٹلی میں ایک لڑاکا طیارہ فضائی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ حادثے میں 5 سالہ بچی ہلاک ہو گئی، جب کہ پائلٹ محفوظ رہا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں لڑاکا طیارہ فضائی مشق کے دوران گر کر تباہ ہونے سے پانچ سالہ بچی ہلاک ہو گئی، لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد گاڑی سے ٹکرایا تھا۔ اطالوی فضائیہ کا طیارہ ہفتے کے روز شمالی شہر ٹورین کے باہر پریکٹس کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

    ایمازون کے علاقے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت تمام مسافر ہلاک

    طیارہ گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی تھی، جس سے پانچ سالہ بچی ہلاک جب کہ اس کا 9 سالہ بھائی شدید زخمی ہو گیا، گاڑی میں موجود بچوں کے والدین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    پائلٹ نے طیارہ گرنے سے قبل پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی تھی، حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پرندوں کا غول طیارے سے ٹکرایا جس کی وجہ سے حادثہ ہوا۔

    سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی حادثے کی ویڈیو میں نو طیاروں کو دو سخت وی فارمیشنوں میں دکھایا گیا ہے، اس دوران ایک طیارہ قطار سے الگ ہو کر اچانک نیچے گرنے لگا، اسی اثنا میں پائلٹ ایئرپورٹ کی باڑ کے قریب ہی پیراشوٹ کے ذریعے اوپر کی طرف نکل کر بلند ہوا، اور طیارہ نے نیچے کی طرف یک بارگی غوطہ لگایا، اور اگلے لمحے زمین سے ٹکرا کر آگ کا گولہ بلند ہوا۔

  • بلغاریہ میں روسی ساختہ جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتا

    بلغاریہ میں روسی ساختہ جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتا

    صوفیہ: بلغاریہ میں ایک جنگی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ لاپتا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلغاریہ میں ایک روسی ساختہ جنگی طیارہ مگ 29 بحیرہ اسود (بلیک سی) پر تربیتی پرواز کے دوران ریڈار سے اچانک غائب ہو گیا۔

    بدھ کو بلغاریہ کی وزارت دفاع نے بتایا کہ سوویت ساختہ جنگی طیارہ بحیرہ اسود پر فوجی مشق کر رہا تھا، کہ کریش ہو گیا، پائلٹ تاحال لاپتا ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ طیارہ دوپہر کو ریڈار سے غائب ہوا تھا جس پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

    وزارت دفاع کے بیان کے مطابق پائلٹ کی تلاش جاری ہے، جب کہ سرچ آپریشن میں بحریہ، بارڈر پولیس اور ایئر فورس شامل ہے، طیارے کے گرنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے، حادثے کے بعد شبلہ 2021 نامی مشقیں روک دی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ بلغاریہ میں 1994 اور 2012 میں بھی دو روسی ساختہ مگ 29 گر کر تباہ ہوئے تھے، 2004 میں جب سے بلغاریہ نے ناٹو فورس میں شمولیت اختیار کی ہے، تب سے یہ ملک اپنے فضائی بیڑے میں روسی ساختہ مگ 29 جنگی طیارے شامل کر رہا ہے تاکہ کمی کو پورا کیا جا سکے۔

    اس بلقانی ملک نے 2019 میں امریکی ساختہ 8 ایف 16 جنگی طیاروں کے حصول کے لیے بھی معاہدہ کیا تھا، یہ طیارے بلغاریہ کو 2023 میں ملیں گے۔