Tag: جنگی مشقیں

  • پاک بھارت کشیدگی: پاک فوج کی جدید ہتھیاروں کیساتھ جنگی مشقیں جاری

    پاک بھارت کشیدگی: پاک فوج کی جدید ہتھیاروں کیساتھ جنگی مشقیں جاری

    پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج مکمل طور  پر تیار ہے۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں، جنگی حکمتِ عملی کے پیشِ نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ بھی کیا جا رہا ہے۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق جنگی حکمت عملی کے پیش نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے، مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے دکھارہے ہیں۔

    سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے۔

    دوسری جانب پاک فضائیہ دشمن کو دھول چٹانے کیلئے ہردم تیار ہے، پاک فضائیہ نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں انتہائی پروفیشنل اور مؤثر اندازمیں ادا کی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر فورس پوری دنیا میں اپنی تکنیکی مہارت اور دلیرانہ شہرت سے جانی جاتی ہے، جدید ترین لڑاکا طیاروں سے لیس پاکستان ائیر فورس کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پُرعزم ہے۔

    اس سے قبل 29/30 اپریل کی رات کو چار بھارتی رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر کی فضائی حدود میں بھارتی جغرافیائی حدود میں گشت کیا۔

    پاک فضائیہ نے فوری طور پر بھارتی لڑاکا طیاروں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، پی اے ایف کی بروقت اور فوری کارروائی کی وجہ سے بھارتی طیارے گھبرا کر پیچھے ہٹ گئے۔

  • اسرائیل سے بدلہ لینے کیلئے ایرانی افواج کی جنگی مشقیں

    اسرائیل سے بدلہ لینے کیلئے ایرانی افواج کی جنگی مشقیں

    اسرائیل کے حالیہ حملے کا جواب دینے کی تیاری کے سلسلے میں ایرانی افواج کی جنگی مشقیں مسلسل جاری ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنگی مشقوں میں ایرانی بحریہ اور فوجی دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ایرانی بحریہ کو بحری چیلنجز کا دفاعی جواب دینے کیلیے چوکس رکھنا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایرانی بحری و بری فوج کیلیے جنگی مشقیں ایرانی صوبے گیلان میں جارہی ہیں اور مشقوں کیلیے بحر کیسپیئن کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیل فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایرانی حکام نے اسرائیل پر حملہ موخر کرنے کیلئے شرط رکھ دی۔

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سیز فائر معاہدہ ہوا تو حملہ نہیں کیا جائے گا، ایران دوحا میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں حصہ لینے پر غور کررہا ہے۔

    بھارت میں زیادتی کے بعد قتل کے واقعات میں اضافہ، تہلکہ خیز انکشاف

    ایرانی حکام نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ صرف غزہ جنگ بندی کی صورت میں ہی ایران، اسرائیل پر جوابی حملہ موخر کر سکتا ہے۔

  • تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فضائی افواج ایک ساتھ جنگی مشق میں شریک

    تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فضائی افواج ایک ساتھ جنگی مشق میں شریک

    بین الاقوامی دفاعی جنگی مشق برائٹ اسٹار مصر میں جاری ہے، برائٹ اسٹار کی اختتامی تقریب 17 ستمبر کو منعقد ہوگی، پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے برائٹ اسٹار مشق میں شریک ہیں۔

    محمد نجیب ایئربیس پر مشقوں میں 34 ممالک کے 8 ہزار کے لگ بھگ اہلکار شریک ہوئے ہیں، ایکسرسائز برائٹ اسٹار میں 15 ممالک بطور مبصر شریک ہیں، یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور پرانی جنگی مشقیں ہیں، اور تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی فضائی افواج ایک ساتھ کسی جنگی مشق میں شریک ہیں۔

    بھارتی فضائیہ کے 5 مگ 29، دو سی 17 اور دو الیوشن 78 ٹینکر طیارے مشق میں شامل ہیں، ذرائع کے مطابق برائٹ اسٹار کے دوران پاکستان اور بھارتی ایئر فورس کے درمیان مشترکہ فلائنگ مشنز نہیں رکھے گئے، مشقوں کے دوران پاکستان ایئر فورس اسکندریہ اور بھارتی فضائیہ قاہرہ میں متعین رہیں۔

    النجم الساطع 2023 یا برائٹ اسٹار میں مختلف ممالک کے زمینی دستے، آرمرڈ وہیکلز، آرٹلری یونٹس شریک ہیں، بحری اور فضائی اثاثوں کے ساتھ میزبان مصر اور امریکا کی اسپیشل فورسز کے دستے بھی مشقوں کا حصہ ہیں، ان مشقوں کی قیادت یو ایس سینٹرل کمانڈ اور مصرکی فوج کر رہے ہیں۔

    برائٹ اسٹار مشق کا پہلا ایڈیشن 1980 میں مصر میں منعقد کیا گیا تھا، اس کو 1995 کے بعد سے دیگر ممالک کی شرکت کے لیے وسعت دی گئی، یو ایس سینٹ کام کے مطابق مشق کا مقصد دفاعی تعاون کو وسعت دینا ہے۔

    جاری مشق میں انسداد دہشت گردی، ٹیکٹیکل، آپریشنل، اور اسٹرٹیجک لیول پر جنگی آپریشنز کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کی مشقیں کی گئیں، مشترکہ فضائی آپریشنز کی منصوبہ بندی اور انعقاد بھی مشترکہ مشقوں کا حصہ رہا۔

    میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے ساتھ بین الاقوامی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی مشقیں بھی کی گئیں، اینٹیگریٹڈ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس، مشترکہ ایئر کنٹرول اور سائبر سیکیورٹی کنٹرول بھی ان مشقوں کا حصہ ہے۔

  • ایرانی پاسداران انقلاب کی مشترکہ میزائل اور ڈرون مشقوں کا آغاز

    ایرانی پاسداران انقلاب کی مشترکہ میزائل اور ڈرون مشقوں کا آغاز

    تہران: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے ملک کے وسطی صحرائی علاقے میں مشترکہ میزائل اور ڈرون مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پندرہویں پیامبر اعظم مشقوں کے پہلے مرحلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بڑے پیمانے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے اور بم بردار ڈرونز کے ذریعے کارروائیاں کی گئیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق فرضی دشمن کے اڈے پر مشترکہ حملہ کیا گیا اور مقرر کردہ تمام اہداف کو تباہ کر دیا گیا، میزائل کی نئی نسل علیحدہ ہونے والے وار ہیڈز سے لیس ہے اور کرہ ہوائی سے باہر رہنمائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    حکام کے مطابق یہ میزائل دشمن کی میزائل شیلڈ میں خلل پیدا کرنے اور اس میں سے گزرنے میں بھی کامیاب ہے۔

    مذکورہ فوجی مشقوں کا انعقاد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ اور ایرانی مسلح افواج کے دیگر اعلیٰ کمانڈروں اور عہدے داروں کی موجودگی میں کیا گیا۔