Tag: جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

  • سینئر بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

    سینئر بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے سویلین آبادی پر فائرنگ کی گئی، جس سے 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سویلین آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، رواں سال بھارت 175 مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

    امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف کا دشمن کو دوٹوک پیغام

    ادھر آج پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا مسلح افواج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں افواج کی ہم آہنگی مثالی ہے، مسلح افواج نے داخلی سیکیورٹی صورت حال بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔

  • جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے   شدید احتجاج

    جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا اور کہا بھارت کا سویلین آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پربھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا دیا۔

    دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 33 سالہ انصر شہید ہوا ، بھارت مسلسل سویلین آبادی کونشانہ بنارہاہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اس سال2 ہزار 840 بار معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے جبکہ سیز فائر کی خلاف ورزی کے دوران 27 افراد شہید 245 زخمی ہوئے، بھارت کاسویلین آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت ہے۔

    یاد رہے بھارتی فوج نے باگسر سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 33 سالہ عنصر نامی شہری شہید ہوگیا تھا۔