Tag: جنگ کا خطرہ

  • 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ پہلے سے زیادہ ہو گیا، بلاول بھٹو

    2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ پہلے سے زیادہ ہو گیا، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خطے کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ پہلے سے زیادہ ہو گیا ہے۔

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں الجزیرہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنیوا کنوشن اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے برعکس بھارت جنوبی ایشیا میں اپنی مرضی کا قانون تھوپنے کی کوشش کر رہا ہے کہ بھارت میں جب بھی کوئی دہشتگرد حملہ ہو تو وہ پاکستانسے جنگ کرے گا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس رویے سے خطے کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ پہلے سے زیادہ ہو گیا ہ، لیکن جنگی رویہ بھارت اور پاکستان دونوں کے مفاد میں نہیں ہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ 2019 ہو یا حالیہ پہلگام واقعہ، یہ بھارت کے اندر سے ہی دہشتگردی ہوئی۔ بھارتی حکومت نے عالمی برادری اور پاکستان سے پہلگام واقعہ کے ثبوت اور دہشتگردوں کی شناخت اور تفصیل شیئر نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے تو پہلگام واقعہ کے ثبوت اپنے لوگوں کو بھی نہیں دکھائے، کیونکہ دہشتگردی کشمیر سے جڑی ہوئی ہے۔ حالیہ جنگ میں امریکا سمیت تمام ممالک نے بھارتی موقف کی تائید نہیں کی کہ بھارت میں دہشتگردی سرحد پار سے ہوئی۔

    بلاول بھٹو نے بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو ایک بار پھر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

    بلاول بھٹو کا الجزیرہ پر مکمل انٹرویو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

    پی پی چیئیرمین نے مزید کہا کہ پاکستان بھی روزانہ دہشتگردی کا نشانہ بن رہا ہے۔ موجودہ نسل کو ماضی کی غلطیوں کی سزا نہیں دے سکتے۔

  • جنگ کا خطرہ: ایک ہزار امریکی شہری اسرائیل چھوڑ گئے

    جنگ کا خطرہ: ایک ہزار امریکی شہری اسرائیل چھوڑ گئے

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایک ہزار امریکی شہریوں نے اسرائیل حماس جنگ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل چھوڑ دیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس ملٹری ونگ کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں 250 کے قریب اسرائیلی اور دیگر غیر ملکی یرغمال ہیں، ان میں سے 22 یرغمالی غزہ پراسرائیلی بمباری میں اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں۔

    حماس ملٹری ونگ کے ترجمان کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو اسرائیلی جیلوں سے فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے رہائی مل سکتی ہے، اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اسرائیل کے دورے پر جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے دہشتگرد حملے کے خلاف اظہاریکجہتی کے لیے اسرائیل جارہا ہوں جبکہ وہاں سے اردن کے لئے روانہ ہو جاؤں گا جو سنگین انسانی ضروریات سے نمٹنے اور رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے ہوگا۔

    امریکی صدر کا ایکس پر جاری کئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ نفرت کی کارروائیاں ہماری بنیادی اقدار کے خلاف ہیں اور امریکا میں نفرت انگیزی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ حماس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے کھڑی نہیں ہوئی، کچھ بنیادی اقدار ہیں جو ہمیں امریکیوں کے طور پر اکٹھا کرنا چاہئیں، ان بنیادی اقدار میں نفرت، نسل پرستی، تعصب اور تشدد کیخلاف کھڑاہونا ہے۔

  • پانی کے تنازع پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کا خطرہ

    پانی کے تنازع پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کا خطرہ

    اسلام آباد : سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے  پانی کےتنازع پربھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ  کے خطرے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کے معاملےپردوطرفہ مذاکرات ہونے چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عالمی اسٹریٹجک خطرات اور ردعمل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے عالمی کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیوایچ او کے تجارتی مسائل پربات کرنےکی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کےکردارپربھی گفتگوکوفوقیت دینےکی ضرورت ہے۔

    کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت 3اہم مسائل کاسامناہے ، ماحولیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجی کےامور،ملکوں کےاندرونی معاملات اہم مسائل ہیں۔

    سابق امریکی سفیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پانی کےتنازع پربھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے، پانی کے معاملےپردوطرفہ مذاکرات ہونے چاہیئے۔

    دوسری جانب سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر وزارت خارجہ پہنچے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکہ اور طالبان امن معاہدے اور اگلے مرحلے میں انٹرا افغان مذاکرات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا منظور کردہ امتیازی شہریت ترمیمی قانون، بھارتی مسلمانوں کے بھاری جانی، مالی اور نفسیاتی نقصانات کا باعث بن رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 سے ہندوستانی حکومت کے اقدامات خطے میں نقص امن کے موجب بن رہے ہیں۔