Tag: جنگ گروپ

  • میرا ملک اہم ہے، مجھے کسی کی گالیوں سے فرق نہیں پڑتا ،چیف جسٹس

    میرا ملک اہم ہے، مجھے کسی کی گالیوں سے فرق نہیں پڑتا ،چیف جسٹس

    اسلام آباد : چیف جسٹس نے جنگ گروپ کے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی کیس میں ریمارکس دیئے کہ جب اشتہار یہاں چلتا ہے تو ٹیکس دینا پڑے گا، میرا ملک اہم ہے ، مجھے کسی کی گالیوں سے فرق نہیں پڑتا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں  جنگ گروپ کے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    سماعت میں جسٹس اعجازالاحسن نے کہا جواشتہارات یہاں تیارہوتےہیں ان پرٹیکس لاگوہوتا ہے، جنگ گروپ کہتا ہے وہ اشتہارات دبئی میں تیار کرتے ہیں، جنگ گروپ کہتا ہےان پر سیلز ٹیکس نہیں لگتا۔

    وکیل جبگ گروپ نے بتایا کہ معاملہ 2002 سے 2008تک کا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا جب اشتہار یہاں چلتا ہے تو ٹیکس دینا پڑے گا، آپ پہلی ایمنسٹی اسکیم کا سہارا نہیں لے سکتے۔

    وکیل کا دلائل میں کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کی وجہ سےجرمانہ ادا کرنے کا معاملہ تھا، ہم ایمنسٹی کے تحت جرمانہ ختم کرانے کا کہہ رہے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا اگر ایمنسٹی نہ ہو تو آپ پر جرمانہ بنتا ہے، تو وکیل کا جواب میں کہا سندھ حکومت کوٹیکس دیا جانا تھا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا ٹیکس ادائیگی کے بعد ایمنسٹی کا اطلاق ہوسکتا ہے یا نہیں؟،جسٹس اعجاز نے کہا جرمانہ صوبائی حکومت نے عائد کیا وفاق کیسے ختم کرسکتا ہے، جس پر وکیل نے بتایا کہ ہم نے صوبائی ایمنسٹی کے لیے بھی اپلائی کیا ہے۔

    چیف جسٹس نے جیو کے نمائندے سے مکالمہ کیا تو جنگ کے رپورٹر نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی فریاد عدالت کے سامنے رکھ دی، جس پر چیف جسٹس نے کہا بلالیتے ہیں میرشکیل صاحب کو میرا کچھ بھی اسٹیک پر نہیں، میرے لئے میرا ملک اہم ہے، مجھےکسی کی گالیوں سےفرق نہیں پڑتا، ڈیم فنڈ میں آپ کے ادارے نے ٹکہ بھی جمع نہیں کرایا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کیاآ پ نے ڈیم سے متعلق میراتھون ٹرانسمیشن کی، نمائندہ جیو نے بتایا کہ جی وہ تونہیں کی لیکن ہم نے 2روزہ سمپوزیم کورکیا ہے.۔

    چیف جسٹس کور کرکے کیا مجھ پراحسان کیاہے، یہ نیشنل کاز ہے کل آپ،آپ کے بچوں کو بھی پانی کی ضرورت ہوگی۔

    عدالت نےایف بی آر اورسندھ ریونیو کورٹ کو نوٹس جاری کردیا اور ہدایت کی متعلقہ محکمے سے سیل ٹیکس کے پرنسپل اماؤنٹ کی اور ایمنسٹی میں جرمانے کی ادائیگی کی تصدیق کرائی جائے۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 1 ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

  • عمران خان کی شادی پرمن گھڑت خبریں، پی ٹی آئی کا جنگ گروپ کے خلاف متعلقہ اداروں سے رجوع

    عمران خان کی شادی پرمن گھڑت خبریں، پی ٹی آئی کا جنگ گروپ کے خلاف متعلقہ اداروں سے رجوع

    اسلام آباد: عمران خان کی تیسری شادی پرمن گھڑت خبر پر پی ٹی آئی نے جنگ گروپ کے خلاف پیمرااورپریس کونسل سےرجوع کرلیا، تحریک انصاف کاکہنا ہے اداروں نے اپنا کام نہ کیا توعدالت سے رجوع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنگ گروپ کی عمران خان کی شادی سےمتعلق خبر پر تحریک انصاف نے متعلقہ اداروں سےرجوع کرلیا ہے، پی ٹی آئی نے پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو درخواستیں ارسال کردی ہے۔

    درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف غیراخلاقی پروپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے، عمران خان شادی سےمتعلق واضح اورغیر مبہم مؤقف پیش کرچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ مانیکا خاندان کے افراد بھی سازش کا پردہ چاک کرچکے ہیں، پیمرا فوری طور پر جیو کی جانب سے جاری مہم رکوائے، پریس کونسل جنگ اور دی نیوزسے جواب طلب کرے۔

    پی ٹی آئی نے متنبہ کیا کہ اداروں نےاپنا کام نہ کیاتوعدالت سےرجوع کریں گے۔ کرپشن اور ضمیرفروشی کےگٹھ جوڑکاہرسطح پرمقابلہ کریں گے۔


     مزید پڑھیں :  عمران خان کی شادی‘ تحریک انصاف کا وضاحتی بیان جاری


    یاد رہے اس سے قبل ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے جنگ گروپ کےعمر چیمہ کی قیاس آرائیوں پر مبنی خبر کو افسوس ناک قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق خبرنہایت بدقسمتی ہے۔

    وضاحتی بیان میں کہا گیا تھا کہ کہ جنگ گروپ کےعمرچیمہ نےعمران خان کی شادی کی غلط خبردی، عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق من گھڑت خبردی گئی، خبرمیں ایک ایسی خاتون کوبھی گھسیٹا گیا جو کسی طورعوامی نہیں ہے، غیر ذمہ دارانہ حرکت سےعمران خان ،بشریٰ مانیکا کے بچوں پرناروا دباؤ آیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • سلمان اقبال پر بے بنیاد مقدمہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا جنگ گروپ کو نوٹس

    سلمان اقبال پر بے بنیاد مقدمہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا جنگ گروپ کو نوٹس

    اسلام آباد: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال پر جیو گروپ کے جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر جنگ گروپ کو نوٹس جاری کردیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال پر بے بنیاد مقدمہ کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ سلمان اقبال پر جیو گروپ نے من گھڑت مقدمہ درج کروایا۔

    درخواست گزار کے مطابق مقدمہ کی وجہ کاروباری حسد ہے۔ سلمان اقبال کے خلاف کوئی دستاویزی شہادت نہیں جبکہ کسی گواہ نے بھی سلمان اقبال کے خلاف بیان میں کوئی ذکر نہیں کیا۔ ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ عدالتی نوٹس کے باوجود گواہ اور رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔

    برطانیہ میں سلمان اقبال کی گراں قدر خدمات کا اعتراف *

    فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد جیو نیوز اور جنگ گروپ کو پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ جنگ گروپ نے ماتحت عدالت میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اے آر وائی نیوز ان کے خلاف اپنے ٹی وی پروگراموں میں ہتک آمیز مواد چلا رہا ہے۔

    ہائیکورٹ نے اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کو ان کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا۔

  • پاناما لیکس کی دوسری قسط : جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمان کا نام بھی شامل

    پاناما لیکس کی دوسری قسط : جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمان کا نام بھی شامل

    کراچی: پاناما لیکس کی دوسری قسط منظر عام پر آگئی ۔جس میں مزید دوسو انسٹھ پاکستانیوں کے نام شامل ہیں، پاناما لیکس میں اب تک چار سو زائد پاکستانیوں کے نام آچکے ہیں۔

    پاناما لیکس کا ہنگامہ جاری ہے اب پہلی قسط کے طوفان تھما نہ تھا کہ پاناما پیپرز نے دوسرا دھماکا کردیا، دوسری قسط میں کئی پردہ نشینوں کےچہروں سےنقاب اتر گیا،جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمان کا نام بھی پاناما پیپرز کی زینت بن گیا، میرشکیل الرحمان کی کمپنی کانام میرین پراپرٹیزلمیٹڈ ہے۔

    پاناما پیپرز کی دوسری قسط کے مطابق دوہزار پندرہ کے ڈیٹا میں بھی مریم صفدر نیلسن انٹرپرائزز کی مالک ہیں، پاناما پیپرز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدرنے کاغزات میں اپنی کمپنی کا ایڈریس سعودی عرب ظاہرکیا ہے، پاناما پیپرز کے مطابق نواز ٹرسٹ اکیس جولائی انیس سو پچانوے میں قائم ہوا، اس وقت میاں نواز شریف وزیر اعظم تھے ۔

    پاناما کے ایک اورہنگامے میں تاجروں ،سیاستدانوں ،سابق سرکاری افسران اور بیورو کرٹیس کے نام شامل ہیں، جن میں یوسف عبداللہ، شاہد عبداللہ، شایان عبداللہ،سلمیٰ یوسف کے نام بھی موجود ہیں۔

    پاناما لیکس کی دوسری قسط میں کراچی کے چھیاسٹھ ، لاہور کے اکتالیس ،اسلام آباد کے چھبیس ،پشاور کے چاراور راولپنڈی کے تین افراد کے نام شامل ہیں۔

  • پشاورہائی کورٹ نے میرشکیل الرحمان پردرج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    پشاورہائی کورٹ نے میرشکیل الرحمان پردرج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    پشاور: ہائی کورٹ کی ابیٹ آباد بنچ نےجیو کے مالک میرشکیل الرحمان پر صوبے میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

    قانون کی بالادستی کاپرچار کرنےوالےجیو کےمالک میرشکیل الرحمان قانون شکنی میں سب سےآگے نکل گئے،عدالتی احکامات کے باوجود عدالت سے مسلسل غائب ہیں۔

     پشاورہائی کورٹ کی ابیٹ آباد بنچ میں توہین رسالت کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نےعدالت کو بتایا کہ میر شکیل الرحمن و دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئےکو ششیں کی جاری ہیں، جبکہ ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے بھی وفاقئ حکومت سے رابطہ کیاگیا ہے۔

     عدالت نے آئندہ سماعت پرجیو کے مالک پرخیبر پختونخوامیں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

  • خیر پور: میر شکیل کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس کیخلاف کاروائی کاحکم

    خیر پور: میر شکیل کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس کیخلاف کاروائی کاحکم

    خیر پور:  انسداد دہشتگردی عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری میں ناکامی پر پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دےدیا۔

    خیر پور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس کے خلاف بھی کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

     عدالت نے ملزمان کو ملک میں مجود ہونے کے باوجود گرفتار نہ کرنے پر کارروائی کا حکم دیا۔

    عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمان،شائستہ لودھی،ڈاکٹر عامر لیاقت،و ینا ملک اور اسد خٹک ملک میں موجو دہیں لیکن پولیس انہیں گرفتار نہیں کر سکی ۔

    ملزمان ٹی وی چینلز پر اپنے اپنے پروگرام کررہے ہیں اور پولیس کے لئے وہ ملک سے باہر ہیں۔

    جج کوثر علی بخاری نے کہا کہ اگر آئی جی سندھ نے بھی ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو اگلی مرتبہ ہوم سیکریٹری سے پوچھا جائے گا۔

  • میر شکیل الرحمان سمیت دیگرکو ایک بار پھر گرفتار کرنے کے احکامات جاری

    میر شکیل الرحمان سمیت دیگرکو ایک بار پھر گرفتار کرنے کے احکامات جاری

    خیرپور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان سمیت تمام ملزمان کے مقدمات کی سماعت کی جس میں چھٹی بار پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کیا پولیس کو 16 جنوری تک ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

    خیرپور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان ، شائستہ لودہی، انصار عباسی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، وینا ملک اور اسد خٹک کے خلاف چار مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں چھ مرتبہ ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت کے جج کوثر بخاری نے پولیس پر اظہار برہمی کیا جس پر پولیس نے عدالت سے ایک ماہ کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کی مہلت دی جائے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا جس پر انسداد دہشتگرد ی کے جج کوثر علی بخاری نے پولیس کو 16 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان کو تمام کاغذی کاروائی مکمل کرکے پیش کیاجائے۔

  • توہینِ اہل بیت کے مجرم میر شکیل الرحمان ملک سے فرار ہوگئے

    توہینِ اہل بیت کے مجرم میر شکیل الرحمان ملک سے فرار ہوگئے

    کراچی: توہینِ اہل بیت کے مجرم جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان دبئی فرار ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان حکومتی سرپرستی میں دبئی فرار ہوئے ہیں، واضع رہے کہ گزشتہ روز گلگت کی عدالت نے گستاخانہ پروگرام نشر کرنے پر جیو ٹی وی کے سربراہ میر شکیل الرحمان کو 26 سال قید اور 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسد خٹک کو بھی توہین اہل بیت کے مجرم قرار دیدیا گیا تھا۔

    عدالت نے میر شکیل الرحمان سمیت چاروں مجرموں کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لئے آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور سندھ کو احکامات جاری کئے تھے،خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں میر شکیل الرحمان کا پاسپورٹ ضبط کرنے اور جرمانہ جمع نہ کرانے پر جائیداد فروخت کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

    عدالت نے گستاخانہ پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو بھی توہین اہل بیت کا مجرم قرار دیتے ہوئے 26، 26 سال کی سزا اور 13، 13 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

    واضع رہے کہ رواں سال 14 مئی 2014ء کو جیو ٹی وی کے مارننگ شو کے دوران گستاخانہ مواد نشر ہونے پر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا اور مختلف شہروں میں مقدمات جاری کرائے گئے جن کی سماعت جاری ہے۔

  • میرشکیل الرحمان اوردیگرملزمان کے پانچویں بار گرفتاری کے وارنٹ جاری

    میرشکیل الرحمان اوردیگرملزمان کے پانچویں بار گرفتاری کے وارنٹ جاری

    خیر پور: انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر جنگ اورجیوکےمالک میرشکیل اوردیگرملزمان کےپانچویں بار وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    خیرپور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر بخاری نے جنگ اور جیو کے خلاف چار مقدمات کی سماعت کی ،ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کیا تو عدالت کو بتا یا گیا کہ پولیس پارٹی کراچی میں جیو اور جنگ کے دفتر پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پہنچی تھی لیکن ملزمان فرار ہوگئے۔

    پولیس کے بیان پر عدالت کے جج کوثر علی بخاری نے کہا کہ وہ پولیس کے جواب سے مطمئین نہیں ہیں،اگر ملزمان کو اگلی پیشی پر گرفتار کرکے پیش نہ کیا گیا تو عدالت کاروائی کو آگے بڑھائےگی، جیو اور جنگ کے خلاف درخواست میں میرشکیل الرحمان،نجم سیٹھی،عامرلیاقت حسین، شائستہ لودہی، انصار عباسی،ویناملک اور اسد خٹک کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے عدالت نے ایس ایس پی خیرپور کو ملزمان کو اٹھائیس نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

  • مٹھی کی عدالت کاجیوکےمالک میرشکیل کی جائیداد ضبطی کانوٹس

    مٹھی کی عدالت کاجیوکےمالک میرشکیل کی جائیداد ضبطی کانوٹس

    مٹھی : عدالت نے مسلسل غیرحاضری پرجیوٹی وی کے مالک میر شکیل کی جائیدادضبط کرنےکا نوٹس جاری کردیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ مٹھی نے میرشکیل اور نامزد ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی، بار بار نوٹس جاری کرنے پربھی میرشکیل پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے میرشکیل کی جائیداد ضبط کرنے کا نوٹس جاری کردیا، میرشکیل اور دیگر پر توہین آمیز پروگرام نشرکرنے پر مقدمہ درج ہے۔میرشکیل کے خلاف ملک کی مختلف عدالتوں میں توہین آمیز پروگرام پیش کرنے پر مقدمات زیرسماعت ہیں اورنامزد ملزمان کے وارنٹ بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔