Tag: جنید اکبر خان

  • پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان نے قائمہ کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا

    پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان نے قائمہ کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا، کیونکہ کوئی بھی رکن 2 کمیٹیوں کی سربراہی نہیں رکھ سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے اور قائمہ کمیٹی سمندرپارپاکستانی اموروانسانی ترقی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی۔

    پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد جنید اکبر نے استعفیٰ دیا کیونکہ کوئی بھی رکن 2 کمیٹیوں کی سربراہی نہیں رکھ سکتا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان چیئرمین پی اے سی منتخب

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب کیا گیا تھا۔

    طارق فضل چوہدری کی جانب سے جنید اکبر کا نام تجویز کیا گیا تھا جبکہ سینیٹر افنان اللہ، نارا قاسم، ریاض فتیانہ، وجیہہ قمر، جنید انوار اور سردار یوسف نے نام کی تائید کی اور عمر ایوب، شبلی فراز، ڈاکٹر شاہ منصب علی نے بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی اے سی کے انتخاب میں ایک سال لگا اس کی ذمہ دار حکومت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کو چیئرمین بنایا گیا تو کوئی پینل نہیں مانگا گیا تھا۔

  • علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟ پی ٹی آئی رہنما کا اہم بیان آگیا

    علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟ پی ٹی آئی رہنما کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان کا علی امین گنڈا پور کے وزیراعلیٰ رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کٹھن وقت میں پارٹی کی قیادت کی، جب کوئی پارٹی قیادت سنبھالنے کو تیار نہیں تھاعلی امین نےقیادت سنبھالی۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مطمئن ہوں گے توعلی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ رہیں گے، بانی پی ٹی آئی مطمئن نہیں ہوں گے تو علی امین وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ آٹھ فروری کے بعد دیکھیں گے پارٹی سیٹ اپ تبدیل کرنا ہےیا نہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ہر ضلع کا دورہ کروں، علی امین گنڈپور کو وقت نہیں ملا، علی امین گنڈا پور ذمہ داریوں کے باعث ہر ضلع کا دورہ نہیں کرسکے۔

  • جنید اکبر خان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیسے بنے؟

    جنید اکبر خان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیسے بنے؟

    اسلام آباد : چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ کہ حکومت چیئرمین پی اےسی کیلئے میرے نام پر
    راضی نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنیداکبر خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو کھل کر مخالفت کرتا تھا، پارٹی میں سب لوگ جانتے ہیں کہ میں کیسا ہوں۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں، گنڈاپور پر بطور وزیراعلیٰ بہت ذمہ داریاں ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ کے پی میں امن وامان کی صورتحال سےمتعلق ذمہ داریاں ہیں، بانی پی ٹی آئی سے پارٹی ممبران کوآسانی سےملنےدیاگیا، 6لوگ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کےلئےگئے، 6میں سے5افرادکوبانی سے ملنے دیا گیا،مجھے روک دیا گیا۔

    جنید اکبر نے کہا کہ جیل انتظامیہ سےگلہ نہیں،سب کوپتہ ہے کون ملنے نہیں دیتا، بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کےلئے میرانام بھی دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کس کا کس کے ساتھ رابطہ ہے یہ معلوم نہیں، بانی سےملاقات نہ ہونے پر پارٹی میں کسی سے شکوہ نہیں۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ ایک سےڈیڑھ ماہ قبل صوبائی صدر سے متعلق پتہ چل گیا تھا، ذہنی طور پر پارٹی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار نہیں تھا اور میری ذاتی خواہش نہیں تھی کہ کےپی کاپارٹی صدر بنوں۔

    انھوں نے بتایا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی بننے کی بھی خواہش نہیں تھی، پارٹی کو تجویز دی تھی شیخ وقاص کا نام دیں تو وکیل کے ذریعے معلوم ہواکہ میرانام پی اےسی چیئرمین کیلئے دیا گیا ہے۔

    جنید اکبر کا کہنا تھا کہ حکومت چیئرمین پی اےسی کیلئےمیرےنام پرراضی نہیں ہورہی تھی، حکومت پہلے میرے نام پرراضی نہیں ہورہی ،لیکن چیئرمین پی اےسی کیلئے ڈیڈلاک ختم کرنے میں اسپیکر نے کردار ادا کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اب بھی سمجھتاہوں چیئرمین پی اےسی شیخ وقاص کودینی چاہیے۔