Tag: جنید خان

  • ‘انداز اپنا اپنا’ کے سین کی پیروڈی، عامر اور جنید خان نے دھوم مچادی

    ‘انداز اپنا اپنا’ کے سین کی پیروڈی، عامر اور جنید خان نے دھوم مچادی

    بالی وود کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان نے فلم ‘انداز اپنا اپنا’ کے سین کی پیروڈی کرکے دھوم مچادی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ‘مس مالینی’ نامی پیج سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عامر خان اپنی مشہور زمانہ فلم ‘انداز اپنا اپنا’ کے ایک سین کی مزاحیہ پیروڈی اپنے بیٹے جنید خان کے ساتھ کرتے نظر آرہے ہیں جسے مداح کافی پسند کررہے ہیں۔

    عامر خان اس فلم میں جس طرح اپنے والد کو بیوقوف بناتے ہیں، اس سین کو کاپی کرتے ہوئے جنید خان نے اپنے اصلی والد عامر خان کے ساتھ کلپ بنائی ہے۔

    ویڈیو میں سین شروع ہوتا ہے اور عامر خان گیٹ سے اندار آکر پوچھتے ہیں کہ یہ کیا ہورہا ہے، جس پر جنید خان انھیں کہتے ہیں آؤٹ بولا تھا نہ باہر کھڑے رہو، جس پر عامر غصے سے کہتے ہیں کہ گدھے میں تیرا باپ ہوں۔

    اس مزاحیہ کلپ کو کچھ ہی گھنٹوں پہلے مذکورہ پیج پر شیئر کیا گیا ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

  • جنید خان کا اپنے والد عامر خان سے متعلق اہم انکشاف

    جنید خان کا اپنے والد عامر خان سے متعلق اہم انکشاف

    بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار جنید خان کا کہنا ہے کہ ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے لوگ کو یقین نہیں کہ میں عامر خان کا بیٹا ہوں۔

    جنید خان نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ میں عامر خان کا بیٹا ہوں، لوگ یقین نہیں کرتے کہ میں ان کا بیٹا ہوں، دراصل ہماری ظاہری شکل اور صورت میں کافی فرق ہے اور میں سائز میں اُن سے ڈبل ہوں۔

    جنید کا کہنا تھا کہ فلمی خاندان سے تعلق کے کئی فوائد ہیں، جو میں تسلیم کرتا ہوں اور اس بارے میں زیادہ دباؤ محسوس نہیں کرتا۔

    اُنہوں نے کہا کہ فلمی خاندان والا ماحول میرے اردگرد نہیں رہا، دراصل والد آج بھی جوان لگتے ہیں، اسی لیے بہت سے لوگ مجھے اُن کا بیٹا نہیں سمجھتے۔

    دوسری جانب ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے لقب سے مشہور عامر خان کو دو شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسرا جیون ساتھی ملنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

    مستقبل قریب میں عامر خان کے پاس جشن منانے کیلیے مختلف مواقع ہیں جن میں ان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز، بیٹے جنید کا فلم ’لویاپا‘ سے بڑی اسکرین پر بطور اداکار و پروڈیوسر ڈیبیو، سابق اہلیہ کرن راؤ کی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ کی آسکر ایوارڈز میں زبردست دھوم وغیرہ شامل ہیں۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ عامر خان ایک خاتون کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کروانے والے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ عامر خان کی مبینہ خاتون دوست کا تعلق بنگلور سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کی رازداری کا احترام کرنا چاہیے اور ذاتی تفصیلات کو ظاہر نہیں کرنا چاہیے لیکن اداکار نے حال ہی میں اُس خاتون کو اپنے اہل خانہ سے ملوایا اور ان کی ملاقات اچھی رہی۔

    سعدیہ امام کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

    اگرچہ خاتون کی شناخت یا دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں لیکن اس پیشرفت سے مداحوں میں تجسس پایا جاتا ہے۔

  • ’لویاپا‘ یا ’ٹوٹل سیاپا‘، خوشی کپور اور جنید خان تنقید کی زد میں آگئے

    ’لویاپا‘ یا ’ٹوٹل سیاپا‘، خوشی کپور اور جنید خان تنقید کی زد میں آگئے

    جنید خان اور خوشی کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’لویاپا‘ کی تشہیر کررہے ہیں، مگر وہ اپنے ڈانس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔

    یہ فلمی جوڑی اپنی نئی ریلیز ’لویاپا‘ کی تشہیر کے لیے کافی کچھ کرتے نظر آرہے ہیں، تاہم ان کی ڈانس کرنے کی حکمت عملی شاندار طریقے سے بیک فائر ہوتی نظر آئی، وہ فلم بین جو لویاپا میں ہلکے سے دلچسپی رکھتے تھے اب اپنے انتخاب پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور نظر آرہے ہیں۔

    خوشی کپور اور جنید خان کا لویاپا ڈانس ان کے لیے تباہ کن ثابت ہورہا ہے، اور یہ انٹرنیٹ صارفین کو بالکل بھی پسند نہیں آرہا ہے۔

    بالی ووڈ کے نوآموز اداکار اپنی فلم کے لیے ہائپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کے بجائے ناظرین یہ سوچ رہے ہیں کہ انھیں یہ فلم تھیٹرزمیں جاکر دیکھنی بھی چاہیے۔

    وائرل ہونے والے پروموشنل کلپ میں، خوشی اور جنید کو لویاپا ٹائٹل ٹریک پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جن میں ان کی کیمسٹری زیرو آرہی ہے اور وہ عجیب حرکتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

    ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا انھیں پتہ ہے کہ ٹرول ہورہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ کیا انھیں یہ شرمندگی اٹھانے کے لیے پیسے دیے گئے ہیں۔

  • عامر خان کے بیٹے جنید کی نئی فلم  میں ’نوجوان نسل‘ کے لیے کیا خاص ہے؟

    عامر خان کے بیٹے جنید کی نئی فلم میں ’نوجوان نسل‘ کے لیے کیا خاص ہے؟

    بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور اچھوتے موضوعات پر مبنی کردار ادا کررہے ہیں۔

    جنید خان کی اگلی فلم ’لویاپا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے جسے نوجوان نسل ’جین زی‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بنایا گیا ہے، کامیڈی اور ڈراما سے بھرپور اس فلم میں موبائل کے استعمال اور سے آپس کے تعلقات میں خرابی کو بھی فلمایا گیا ہے۔

    سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور بھی اس فلم میں جنید کے مقابل مرکزی کردار میں موجود ہیں، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ادویت چندن نے انجام دیے ہیں۔

    ’لویاپا‘ میں نئی نسل کے رومانوی تعلقات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے، مرکزی کردار جو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ان کے موبائل آپس میں بدل جاتے ہیں اور پھر دنوں کو ایک دوسرے کی کافی خامیاں پتا چلتی ہیں۔

    فلم میں جنید اور خوش کے موبائل کی تبدیلی کے بعد وہ دنوں ایک دوسرے کے راز جان جاتے ہیں اور پھر ان میں آپس میں کافی بحث و مباحثہ ہوتا ہے۔

    جنید خان اور خوشی کپور ہی اس فلم کو لے کر کافی پُرجوش ہیں جبکہ جنید کے والد عام خان نے اعلان کیا ہے کہ اس کی کامیابی کی خوشی کے طور پر وہ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں گے۔

    تفریح سے بھرپور ٹریلر کے ذریعہ فلم سازوں نے نئی نسل کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے، فلم کے ٹائٹل ٹریک کی ریلیز کے بعد شائقین فلم کے لیے زیادہ پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

  • جنید خان اور خوشی کپور کی رومانٹک ڈرامہ فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    جنید خان اور خوشی کپور کی رومانٹک ڈرامہ فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کے بیٹے جنید خان کے بیٹے کی اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ نئی رومانٹک فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

    مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ اداکار جنید خان اور خوشی کپور پہلی بار ایک ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، ٹیم ک جانب سے فلم کی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ ایک پوسٹر شیئر کیا گیا ہے۔

    جنید اور خوشی کی فلم کا نام تو اب تک میکرز کی جانب سے خفیہ رکھا گیا ہے تاہم حال ہی میں فینٹم اسٹوڈیوز اور اے جی ایس انٹرٹینمنٹ نے بتایا کہ فلم 7 فروری 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Srishti (@srishtibehlarya)

    ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم  کی کہانی ڈیجیٹل دور میں محبت کی پیچیدگیوں کے گرد گھومتی ہے،  ادویت نے آخری بار اداکار عامر خان اور کرینہ کپور کی لال سنگھ چڈھا کی ہدایت کاری کی تھی، جو باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس سے اپنی فلموں ’مہاراج‘ اور ’دی آرچیز‘ میں  ڈیبیو کرنے کے بعد ادویت چندن  کی یہ فلم جنید خان اور خوشی کپور کی پہلی تھیٹر ریلیز ہوگی۔

  • پاکستانی بولرز بنگلہ دیشی بیٹرز کو جلد آؤٹ کیوں نہ کرسکے؟ جنید خان نے کیا کہا؟

    پاکستانی بولرز بنگلہ دیشی بیٹرز کو جلد آؤٹ کیوں نہ کرسکے؟ جنید خان نے کیا کہا؟

    بنگلہ دیش کے 6 پلیئرز جلد آؤٹ ہونے کے باوجود پاکستانی بولرز جلد میزبان کو آؤٹ کیوں نہ کرپائے، جنید خان نے اہم سوال اٹھا دیا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ میں ایک مرحلے پر بنگلہ دیش کے 26 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ تھے پھر اچانک ہی حالات نے پلٹا کھایا اور بنگلہ دیش 262 رنز بنانے میں کامیاب رہا، ایسے میں پاکستان ویمنز ٹیم کے بولنگ کوچ جنید خان پاکستانی پیسرز کی کارکردگی سے بددل نظر آتے ہیں۔

    سابق فاسٹ بولر اور قومی ویمنز ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ جنید خان نے پاکستانی بولرز کی کارکردگی پر نالاں نظرآتے ہیں، سوشل میڈیا پر جنید خان نے کہا کہ ناتجربہ کار بولنگ سائیڈ کے پاس پیس ہی موجود نہیں تھی۔

    انھوں نے نشاندہی کی کہ بنگلہ دیش کے 26 رنز پر پر 6 پلیئرز آؤٹ تھے تاہم انھوں نے 262 رنزبنا لیے، جنید نے سوال کیا کہ کیا یہ پرفارمنس اچھی ہے یا بُری!

    راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بنگلادیشی بیٹرز 26 رنز پر 6 وکٹیں گنوانے کے باوجود 262 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج تیسرے دن کا ابتدائی پہلا گھنٹہ بنگلہ دیش کے لیے انتہائی خوفناک ثابت ہوا اور 26 رنز پر 6 بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے۔

    26 رنز پر بنگلہ دیش کی چھ وکٹیں گرنے اور تمام مستند بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مہمان ٹیم کے فالو آن کا خدشہ سامنے آنے لگا تھا لیکن وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس اور آل راؤنڈر مہدی حسن میراز نے بنگلہ دیش کی ڈوبتی نیا کو سہارا دیا۔

    دونوں نے نہ صرف اپنی ٹیم کو فالو آن کے خطرے سے نکالا بلکہ ساتویں وکٹ کے لیے 165 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

    193 رنز پر 8 وکٹیں گرنے کے باوجود لٹن داس بدستور ڈٹے رہے اور شاندار سنچری اسکور کی، آل راؤنڈر مہدی حسن نے78 رنز اسکور کیے جب کہ لٹن داس نے 138رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    فاسٹ بولرخرم شہزاد نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ میر حمزہ نے 2 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • جنید خان کے کامیاب فلم ڈیبیو کی خوشی میں عامر خان کی جانب سے پارٹی

    جنید خان کے کامیاب فلم ڈیبیو کی خوشی میں عامر خان کی جانب سے پارٹی

    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے رینہ دتہ کے ساتھ اپنے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم میں کامیابی کی خوشی میں پارٹی کا انعقاد کیا۔

    جنید خان نے رواں برس جون میں سدھارتھ ملہوترا کی نیٹ فلکس فلم ’مہاراج‘ سے اپنا ڈیبیو کیا، اس فلم میں جنید کی پہلی پرفارمنس کو ناقدین اور سامعین نے یکساں طور پر خوب سراہا گیا۔

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ بھی اپنے بیٹے کے کامیاب ڈیبیو پر اس قدر خوش ہوئے کہ انہوں نے ممبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں فلم مہاراج کی پوری ٹیم کو مدعو کیا گیا۔

    اس تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں عامر خان کو رینا دتہ اور فلم کے دیگر لوگوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، اس تقریب میں اداکار عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن بھی شریک ہوئے۔

    پارٹی میں ڈائریکٹر سدھارتھ کے علاوہ جنید کے ساتھی اداکار جیدیپ اہلاوت اور شالنی پانڈے بھی موجود تھے۔

    عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم مہاراج 19 سے 25 جولائی کے درمیان صرف 152.3 ملین منٹ دیکھے جانے والی نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 فلموں میں شامل ہیں۔

  • جنید خان بھی اپنے والد عامرکی طرح ’پرفیکشنسٹ‘ ہیں یا نہیں؟

    جنید خان بھی اپنے والد عامرکی طرح ’پرفیکشنسٹ‘ ہیں یا نہیں؟

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی ان کی طرح ’پرفیکشنسٹ‘ ہیں یا نہیں، انھوں نے خود اس بارے میں بتادیا۔

    نیٹ فلس پر حال ہی اپنی فلم ’مہاراج‘ کی ریلیز کے بع ایک انٹرویو میں جنید سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد کی طرح پرفیکشنسٹ ہیں اور کیا اس میراث کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اس پر اداکار نے واضح کیا کہ وہ صرف اپنے راستے پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میں ایسا ہوں، ہر ایک کو اپنا کام کرنا چاہیے، زندگی ہر ایک کے لیے مختلف طریقے سے گزرتی ہے۔ میں اپنے اس سفر سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

    انھوں نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ والد عامر کو میری فلم پسند آئی۔ لیکن یہ بھی ہے کہ جب وہ سامع کے طور کچھ دیکھتے ہیں تو وہ اس سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے، اس لیے شاید انھوں نے اسے بھی پسند کیا۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے صاحبزادے جنید خان نے 14 جون کو فلم’مہاراج‘ سے نیٹ فلیکس پر ڈیبیو کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراج میں عامر خان کے صاحبزادے کی اداکاری کو کافی سراہا گیا ہے اور ان کی صلاحیتوں کی نقادوں کی جانب سے تعریف کی گئی ہے۔

    مہاراج کی شوٹنگ اکتوبر 2023 میں مکمل ہوگئی تھی جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سدھارتھ پی ملہوترا نے انجام دیے ہیں۔

    فلم کی کہانی 1862 میں برٹش انڈیا میں رونما ہونے والے سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے، جنید خان فلم میں صحافی کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک بااثر شخصیت کے سامنے اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔

    اس سے قبل 2019 میں عامر خان نے اشارہ دیا تھا کہ ان کے بیٹے جنید خان بھی جلد فلم انڈسٹری میں آئیں گے۔ تاہم وہ بیٹے کے لیے کسی اچھی کہانی پر مبنی فلم کے منتظر تھے۔

  • جنید خان انڈر19 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

    جنید خان انڈر19 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

    سابق قومی فاسٹ بولر جنید خان کو ورلڈکپ کیلئے انڈر19 کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عہدہ سونپ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریحان ریاض کی جانب سے ذاتی مصروفیات کے باعث قومی انڈر19 ٹیم کے ساتھ دورے پر جانے سے معذرت کرلی گئی ہے۔ اس کے بعد جنید خان کو ان کی جگہ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    انگلینڈ میں لیول تھری کوچنگ مکمل کرنے والے جنید خان اب پاکستانی بچوں کو انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے تیار کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جنید خان انگلینڈ کی کائونٹی یارکشائر کے لیے بھی کوچنگ کے فرائض انجاد دے چکے ہیں۔

    اس سے قبل جنید خان اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب انھوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد کے انجرڈ ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔

    ان کی پیشگوئی کے بعد خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ان فٹ ہو کر سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

    ایکس (ٹوئٹر) پر جنید خان نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ خرم شہزاد کا ’بائیو مکینک‘ صحیح نہیں ہے۔ وہ پہلی اننگز میں 135 کی اسپیڈ سے بولنگ کررہے تھے جبکہ دوسری اننگ میں وہ 130 پر آگئے تھے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ اگر وہ ایک آدھ ٹیسٹ اور کھیلیں گے تو مجھے لگ رہا ہے کہ 125 اسپیڈ تو چھوڑ دیں وہ انجرڈ بھی ہوجائیں گے۔

  • شاہین انجری کے بعد پہلے کی طرح پرفارم کیوں نہیں کرپارہے؟ جنید کا بڑا انکشاف

    شاہین انجری کے بعد پہلے کی طرح پرفارم کیوں نہیں کرپارہے؟ جنید کا بڑا انکشاف

    سابق قومی کرکٹر جنید خان نے شاہین آفریدی کی سوئنگ اور رفتار کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا یہ بھی کہا کہ ہراچھا کھلاڑی اچھا کوچ نہیں ہوتا۔

    نجی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی انجری کے بعد پہلے کی طرح اس لیے پرفارم نہیں کررہا کہ اس کی بائیو مکینکس درست نہیں۔ آپ لیف آرم فاسٹ بولر کی بائیو مکینکس چیک کرلیں کہ وہ انجری کے بعد کس طرح بال ریلیز کررہا ہے۔

    یارکشائر کاؤنٹی کی کوچنگ کرنے والے قومی کرکٹر نے کہا کہ شاہین کا پہلے فرنٹ فٹ کہاں پر آرہا تھا اور بیک فٹ کہاں پر پڑرہا تھا اس میں تبدیلی آئی ہے۔

    جنید خان نے کہا کہ ابھی آپ انجری کے بعد دیکھ شاہین کی بائیو مکینکس دیکھ لیں تو اس میں زمین آسمان کا فرق ہے، جب تک ہم ان چیزوں پر کام نہیں کرلیتے تو ہمارا یہی حال ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ انجرڈ ہے، حسین انجرڈ ہے، احسان اللہ انجرڈ ہے، خرم انجرڈ ہے۔ آپ گننا شروع کریں تو سارے مین بولرز انجرڈ ہیں۔

    انجری کے بعد شاہین آفریدی کا ری ہیب ٹھیک ہوا ہے مگر جب وہ انجری کے بعد آیا ہے جس طریقے سے اس پر کام کرنا چاہیے تھا وہ کام نہیں ہوا۔ انجری کے بعد جب بندہ آتا ہے تو کوچز کو اس کے ساتھ نئے سرے سے محنت کا آغاز کرنا ہوتا ہے جیسے بچوں کو ٹریٹ کیا جاتا ہے۔

    شاہین کا نیچرل سوئنگ کم ہوگیا ہے اور اس کی رفتار ورلڈکپ میں 130 سے 140 کلو میٹرفی گھنٹہ تھی اور اب اس کی رفتار مزید بڑھنے کے امکانات بھی کم ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جب تک شاہین آفریدی کا نیچرل سوئنگ اس وقت تک واپس نہیں آئے گا جب تک وہ اپنا بائیو مکینکس ٹھیک نہیں کرے گا۔ بائیومکینکس تب ہی ٹھیک ہو گا جب ٹیم کے کوچز اس کو درست کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں۔