Tag: جنید صفدر

  • لاہور: پولیس اہلکار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا

    لاہور: پولیس اہلکار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا گیا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ان کا چالان کردیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ جوہرٹاؤن لاہور میں پولیس اہلکار کی جانب سے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا چالان کیا گیا، نئے ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کیا گیا۔

    لاہوریوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    اس سے قبل حکومت سندھ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے اصلاحات کا اعلان کیا تھا، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ یکم جون سے شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا عمل مکمل ہو گیا، یکم جون سے چالان کی رقم کے پانچ ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک بھرنا پڑیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/traffic-police-issue-challans-worth-three-billion-for-first-time-in-history-in-lahore/

  • مریم نواز کے صاحب زادے کا رشتہ طے

    مریم نواز کے صاحب زادے کا رشتہ طے

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحب زادے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے پا گیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید کا رشتہ طے پا گیا ہے، جنید صفدر کا رشتہ نواز شریف کے عزیزوں میں طے پایا ہے۔

    جنید صفدر کا رشتہ ڈیڑھ ماہ قبل لاہور کی فیملی میں طے پایا، جنید برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد لاہور میں قیام پذیر ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 2021 میں جنید کی عائشہ سیف (قطر کے صنعت کار سیف الرحمان خان کی بیٹی) سے شادی ہوئی تھی، تاہم یہ شادی زیادہ نہ چل سکی اور اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی۔


    شادی پر جنید صفدر نے 30 لاکھ کی شال پہنی؟


    ذرائع کے مطابق دونوں فیملیوں نے طے کیا ہے کہ جلد منگنی کی تقریب منعقد ہوگی، نکاح اور منگنی کی تقریب کے لیے دونوں خاندان باہمی مشاورت سے تاریخ کا تعین کریں گے۔

    جنید صفدر کیمبرج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں سے دو ماسٹرز اور دو بیچلرز ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں۔

  • مریم نواز کے صاحبزادے کا  اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان

    مریم نواز کے صاحبزادے کا اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان

    مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے صاحبزادے محمد جنید صفدر نے شادی کے دو سال بعد اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے صاحبزادے محمد جنید نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ عائشہ سیف سے علیحدگی کی خبر کی تصدیق کردی۔

    جنید صفدر نے پیغام میں لکھا کہ ‘میری طلاق کی خبر سچ ہے، یہ مکمل طور پر نجی معاملہ ہے اور میں میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔”

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ اس فیصلے سے ہمیں اپنا سکون مل جائے گا، انشاءاللہ، اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہوں گا۔’

    واضح رہے کہ اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے ہوا تھا، بعد ازاں پاکستان میں شادی کی تقریبات دسمبر میں ہوئی تھیں۔

  • شادی پر جنید صفدر نے 30 لاکھ کی شال پہنی؟

    شادی پر جنید صفدر نے 30 لاکھ کی شال پہنی؟

    لاہور: سوشل میڈیا پر ابھی تک بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے ملبوسات کا چرچا تھا، لیکن اب ان کے صاحب زادے جنید صفدر کی وہ شال توجہ کا مرکز بن گئی ہے جو انھوں نے اپنی مہندی پر اوڑھی تھی۔

    مہندی کی تقریب میں جنید نے ایک سنہرے رنگ کی شال اوڑھی تھی جس کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ’شاہ توش‘ سے بنی ہوئی شال تھی جس کی قیمت لاکھوں میں ہوگی۔

    ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان ابھی تک مقروض ہے لیکن جنید صفدر نے مہندی پر 30 لاکھ کی شال اوڑھی۔

    شاہ توش شال اتنی مہنگی کیوں؟

    دراصل شاہ توش کا دھاگا ایک خاص نسل کے ہرن کے بالوں سے بنایا جاتا ہے، جو پاکستان میں پایا ہی نہیں جاتا، نیشنل جیوگرافک کے مطابق شاہ توش کا دھاگا تبت کے علاقے ’چینگٹنگ‘ میں پائے جانے والے ہرن کے بالوں سے بنتا ہے، اور ایک شال بنانے میں تقریباً 4 تبتی ہرنوں کے بال استعمال ہوتے ہیں۔

    غیر قانونی

    شال کے لیے اس ہرن کا غیر قانونی طور شکار کیا جاتا ہے، کھال اسمگلرز کو بیچی جاتی ہے، اور بھارت میں ان سے ملبوسات تیار ہوتے ہیں، امریکا کی ’فش اینڈ وائلڈ لائف سروس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ہرن کی کھال سے تقریباً سارا کپڑا انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بنایا جاتا ہے۔

    تبت میں پائی جانے والی ہرن کی یہ نسل دنیا بھر میں اس کے بالوں سے بننے والے کپڑے کی ڈیمانڈ کے سبب معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے، ان کی تعداد دنیا میں 1 سے ڈیڑھ لاکھ کے درمیان رہ گئی ہے، دنیا کے بیش تر ممالک بشمول امریکا، انڈیا، نیپال اور چین میں تبت کے اس ہرن کے بالوں سے بنے کپڑے کی تجارت پر پابندی ہے۔

    بیٹے کی شادی میں مریم نواز کی تصاویر کے چرچے

    امریکا میں اس کے کپڑے کی تجارت پر 1 سال کی سزا ہو سکتی ہے اور 1 لاکھ سے 2 لاکھ ڈالر تک کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

  • ‘عمران خان آج کل گا رہے ہیں دلِ امید توڑا ہے کسی نے’

    ‘عمران خان آج کل گا رہے ہیں دلِ امید توڑا ہے کسی نے’

    اسلام آباد: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کو درپیش صورتِ حال پر دل چسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان آج کل گانا گا رہے ہیں کہ ‘دلِ امید توڑا ہے کسی نے’۔

    ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے پیشی کے موقع پر مریم نواز کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے میڈیا کے حوالے سے بیان کی بھی حمایت کی۔

    میڈیا کے سامنے کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کی نئی آڈیو لیک پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی پارٹی ہے، تو الیکشن میں مریم نواز میڈیا کو تو ڈیل کریں گی۔

    کے پی بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا عمران خان آج کل گا رہے ہیں دلِ امید توڑا ہے کسی نے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ جنید کے پاپا کماتے نہیں ہیں تو پھر اس کی شادی پر اتنا خرچہ کس نے کیا؟ کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ پِیروں نے بھی کبھی کوئی کام کیا ہے، کیپٹن (ر) صفدر پیروں کی اولاد ہیں، شادی جتنا کھانا تو ہم روز لنگر کر دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنی اپیلوں کے سلسلے میں سماعت کے لیے مریم نواز، کیپٹن صفدر اور ان کے صاحب زادے جنید صفدر پیش ہوئے۔

    تاہم نیب پراسکیوٹر عثمان غنی چیمہ کی طبیعت ناساز ہونے پر عدالت میں دی جانے والی التوا کی درخواست پر عدالت نے سماعت بغیر کارروائی 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ آثار بتا رہے ہیں کہ نیب پراسیکیوٹر کو کرونا وائرس لاحق ہو گیا ہے، ان کی سونگھنے اور ذائقے کی حس ختم ہو چکی ہے۔

  • جنید صفدر کی اپنے نکاح پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    جنید صفدر کی اپنے نکاح پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    لندن: مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنے نکاح کے موقع پر گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کا نکاح اتوار کو لندن کے ایک عالیشان ہوٹل میں منعقد کیا گیا تھا جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

    اب حال ہی میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں جنید صفدر گانا گاتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ساتھ ان کی دلہن عائشہ سیف اور دیگر اہل خانہ بھی براجمان ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے جنید صفدر کے گانا گانے کے فن پر نہایت حیرت اور خوشی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں ان کے نانا سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔

    اس موقع پر ان کی والدہ مریم نواز، بہن مہرالنسا، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکا نے بذریعہ ویڈیو کال تقریب میں شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے ہوا ہے، عائشہ نے اس موقع پر بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کا تیار کردہ لہنگا زیب تن کیا تھا۔

    جنید صفدر کے نکاح کے روز مذکورہ ہوٹل کے باہر مسلم لیگ ن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی۔

  • مریم نواز کے صاحب زادے جنید کی منگنی ہو گئی

    مریم نواز کے صاحب زادے جنید کی منگنی ہو گئی

    لندن: مریم نواز کے صاحب زادے جنید صفدر کی منگنی ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی ہو گئی ہے، ان کی منگیتر یونی ورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کی منگیتر سابق سینیٹر سیف الرحمان کی صاحب زادی ہیں۔

    دوسری طرف نیب نے رائیونڈ میں 200 ایکڑ زمین کی منتقلی کا الزام میں مریم نواز کو 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، نیب نے سابق ڈی ای او نور امین مینگل، احد چیمہ سے بھی اس سلسلے میں تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ 2014 میں رائیونڈ میں مریم نواز کے نام 200 ایکڑ زمین منتقل کی گئی تھی۔

    مریم نواز کی نیب میں طلبی، سوال نامہ تیار

    ذرایع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے نام 1440 کنال ارضی منتقل کی گئی، شریف خاندان کی جانب سے 2013 میں 3568 کنال اراضی خریدی گئی، سب سے زیادہ زمین 242 ایکڑ یعنی 1936 کنال شمیم بی بی کے نام تھی، مریم نواز کے نام منتقل زمین کا رقبہ کل 180 ایکڑ یعنی 1440 کنال تھا۔

    ذرایع کے مطابق نواز شریف کے نام منتقل زمین 12 ایکڑ تھی جو 96 کنال بنتی ہے، شہباز شریف کے نام منتقل زمین کا رقبہ بھی 12 ایکڑ یعنی 96 کنال تھی۔

    نیب ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، شریف فیملی کی زمین کے اردگرد تعمیرات کو روکنے کے لیے تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا۔

    مریم نواز کی 200 ایکڑ اراضی الاٹمنٹ کے معاملے پر نیب میں طلبی سے متعلق سوال نامہ بھی تیار کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ زمین کی خرید و فروخت کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں، زمین کی خریداری کے لیے فنڈز کب اور کہاں سے دستیاب ہوئے، مذکورہ اراضی کی خریداری کے لیے ڈیوٹی، ٹیکس کی تفصیلات بھی دی جائیں، اراضی میں سے کوئی حصہ فروخت کیا گیا ہو تو اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اراضی ایگری کلچر یا کمرشل استعمال میں آئی تو اس کی بھی تفصیلات دی جائیں۔