Tag: جوئے خانہ

  • پی سی بی نے معین خان کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹس بھیج دیا

    پی سی بی نے معین خان کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹس بھیج دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹس بھیج دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد معین خان کو فارغ کردیا ہے، معاہدہ کے تحت بورڈ معین خان کو ایک ماہ کی تنخواہ دے گا۔

    پی سی بی ترجمان کے مطابق بورڈ کا معین خان سے تیس اپریل تک کا معاہدہ ہے، اس دوران انہیں تمام مراعات ملتی رہیں گی۔

    ورلڈ کپ کے دوران کیسنیو جانے کے واقعے کے بعد بورڈ کا معین خان کو برقرار رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ معین خان کو کیسینو جانے پر ورلڈ کپ کے دوران واپس بلالیا گیا تھا۔

  • جوئے خانہ جانے پر معین خان کو سزا ملنی چاہیے، سردار محمد یوسف

    جوئے خانہ جانے پر معین خان کو سزا ملنی چاہیے، سردار محمد یوسف

    گوجرانوالہ : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ جوئے خانہ جانے پر معین خان کو سزا ملنی چاہیے۔

    گوجرانوالہ کی جامعہ قاسمیہ میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلام میں جوا کھیلنا یا جوئے خانے جانا حرام ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر معین خان نے غیر قانونی کام کیا، جس کا اُنہوں نے اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ معین خان کے کسینو جانے کے اعتراف پر انہیں سزا ملنی چاہیے۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، داعش کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    وفاقی وزیرِ نے واضح کیا کہ دینی مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، دینی مدارس اسلام کی ترویج کر رہے ہیں۔