Tag: جوئے کے اڈے

  • پولیس کا کراچی کے دوسرے سب سے بڑے جوئے کے اڈے پر چھاپہ،  18 ملزمان  گرفتار

    پولیس کا کراچی کے دوسرے سب سے بڑے جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 18 ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے سولجر بازارتھانے کی حدود میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا، فلیٹ میں آن لائن جواکھیلا جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایسٹ پولیس نے کراچی کے دوسرے سب سے بڑے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا ، سولجر بازار تھانے کی حدود میں فلیٹ پر چھاپہ مار کر 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان میں منظم جوئے کا اڈہ چلانے والی ادیبہ شامل ہیں ، کارروائی کے دوران لیپ ٹاپ، کیش، پلے کارڈ اور دیگرسامان برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ بھی درج کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ آپریشن میں سہراب گوٹھ شارع فیصل اورفیروزآباد پولیس نےحصہ لیا ، چھاپے کے وقت 40 سے زائد افراد موجود تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فلیٹ میں آن لائن جواکھیلا جارہا تھا ، چھاپے کے دوران 2جواری دوسری منزل سے کود کر زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ ادیبہ نے گھر چاروں جانب سے سیل کر رکھا تھا اور چھاپوں کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا رکھے تھے۔

  • کراچی : جوئے کے اڈے پر کریکر حملہ ، 1شخص ہلاک ، متعدد زخمی

    کراچی : جوئے کے اڈے پر کریکر حملہ ، 1شخص ہلاک ، متعدد زخمی

    کراچی: شہرِقائد کے علاقے داؤد گوٹھ ملیر میں جوئے کے اڈے پر کریکر حملے میں ایک شخص ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق داؤد گوٹھ ملیر میں جوئے کے اڈے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہوگئے کریکر پھٹنے سے جوا کھیلنے میں مصروف نامعلوم شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

    جن کے نام محمد یاسین ، عدنان ، عبد العزیز ، وقاص ، محمد اشرف ، عبدالغفار، اور شبیر بتائے جاتے ہیں۔زیادہ تر زخمیوں کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان ہیں ۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اڈے کا مالک جاوید پولیس کو بھاری رشوت دیتا ہے۔

    اہل محلہ نے جوئے کا اڈہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔