Tag: جوائنٹ سروسز

  • جوائنٹ سروسز اور تینوں مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی شاندار تقاریب

    جوائنٹ سروسز اور تینوں مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی شاندار تقاریب

    اسلام آباد: پاکستان کے 76 واں یومِ آزادی کے موقع پر جوائنٹ سروسز اور تینوں مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی شاندار تقاریب منعقد کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 76 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، پرچم کشائی کی شاندار تقاریب تمام مسلح افواج کے اہم ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئیں۔

     مسلح افواج کے اعلٰی افسران نے پرچم کشائی تقاریب میں حصہ لیا اور قومی پرچم کو سلامی دی،  پہلے مرحلے میں جوائنٹ سروسز ہیڈکوارٹر، جی ایچ کیو میں تقاریب ہوئیں۔

     ایئر ہیڈ کوارٹرز اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب ہوئیں،  پرچم کشائی کی یہ تقاریب پیغام ہیں کہ یہ پرچم ہماری پہچان ہے، یہ پرچم ہماری سرفرازی کی علامت ہے۔

    اس تقریب مں مسلح افواج کے اعلٰی افسران نے کہا کہ یہ پرچم بلند ہے تو ہمارے سر فخر سے بلند ہیں، یہ پرچم تجدیدِ عہد کا پیغام دیتا ہے کہ اگر اس کیلئے جان بھی جائے تویہ اعزاز ہے۔

    مسلح افواج کے اعلٰی افسران کا کہنا تھا کہ قوم کا یہ جذبہ حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ دل قوم ہیں، قوم کا یہ جذبہ بتاتاہے کہ دشمن کے کسی بھی پروپیگنڈے کو شکست دینےکیلئے متحد ہیں۔