Tag: جواب دینے کا اعلان

  • فوجی عدالتوں کیلئےآئینی ترمیم نہیں چاہتے، اعتزازاحسن

    فوجی عدالتوں کیلئےآئینی ترمیم نہیں چاہتے، اعتزازاحسن

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کےلیےآئینی ترمیم کےحق میں نہیں، اعتزاز احسن کہتےہیں نیاآئینی مسودہ نہ دکھاناشکوک جنم دےرہا ہے۔

    فوجی عدالتوں کے قیام پر پیپلزپارٹی نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا، اسلام آبادمیں سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے بعد میڈیاسے گفتگو میں سینٹراعتزاز احسن نے نئی آئینی ترمیم پر عملدرآمد سے قبل ہی اسے متنازعہ قراردے دیا۔

    چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ حکومت کا وعدوں کے باوجود نیا آئینی ترمیمی مسودہ نہ دکھایا جانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے، ان کا مزید کہناتھا کہ اےپی سی کےمینڈیٹ پرعمل کیلئےآئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔

  • اعتزازاحسن کے بیان کوایف آئی آرتصورکیا جائے، چوہدری نثار

    اعتزازاحسن کے بیان کوایف آئی آرتصورکیا جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کے الزمات کو درگزر کرتا ہوں، ایک فیصد الزام بھی درست ثابت ہوگیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی کھیل کھیلوں گا دو نمبر نہیں کھیلوں گا، یہ میری زندگی کی مختصر ترین پریس کانفرنس ہے ۔

    انہوں نے ابتداء میں صحافیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد کوئی سوال نہیں لوں گا، تاخیر کے لئے معازرت چاہتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ایک طوفان کھڑا ہوگیا تھا، پارلیمنٹ میں پاکستان کی سیاست پربحث ہو رہی تھی کہ اچانک میں موضوع بن گیا، میرے اور میرے بھائی کے خلاف جو کہا گیا اس کے جواب کا حق رکھتا ہوں ، پارلیمنٹ میں مجھ پر جو قانلانہ حملہ کیا گیا وہ ایک بیان کے ردِعمل پر کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں پارلیمنٹ میں نوک جھوک ہوتی رہتی ہیں، میری جماعت اوردیگررہنماء کا کہنا تھا کہ میں معاملے کو ٹھنڈا کروں، میں اپنے ضمیر کی سنتا ہوں، حکومت میں ہوں اوراپوزیشن کا قرض نہیں رکھتا، میری پارٹی مجھے تیس گھنٹے سے ردِعمل دینے سے روکتی رہی، جس سیاست میں عزت نہ ہو اس میں رہنے کا حق نہیں، نواز شریف کی پیٹھ  کے پیچھے ان کا سب سے بڑا حامی ہوں، واحد پارلیمنٹرین ہوں جو 8 مرتبہ منتخب ہوا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ذاتی عزتِ نفس اور ملک کے مستقبل کے درمیان فیصلہ کرنا مشکل کام تھا، میں گزشتہ تیس گھنٹوں سے ایک کرب سے گزر رہا تھا، جمہوریت اور ملکی مستقبل کے خاطرذاتی انا کو قربان کرتا ہوں۔

    اعتزاز احسن کے الزمات پران کا کہنا تھا کہ اعتزازاحسن کے الزمات کو درگزر کرتا ہوں، اعتزاز احسن کے بیان کو ایف آئی آر تصور کیا جائے اور کمیٹی بنائی جائے کسی بھی جج سے تحقیقات کرالیں ،اگر ایک فیصد الزام بھی درست ثابت ہوگیاتو میں وزارت عظمیٰ اور قومی اسمبلی سےاستعفیٰ دے کر سیاست بھی چھوڑ دوں گا۔

  • چوہدری نثار ناراض، اعتزاز احسن کو جواب دینے کا اعلان

    چوہدری نثار ناراض، اعتزاز احسن کو جواب دینے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ِداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آئندہ روز پریس کانفرنس میں اعتزاز احسن کو جواب دینے کا اعلان کردیا ہے، انھوں نے کہا  ہےکہ اپنی ذات پر ہونے والے حملوں کا جواب دینا میرا حق ہے، دوسری جانب پیپلز پارٹی  کے شریک چیئرمین آصف علی زردای نے چوہدری نثار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    چوہدری نثار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب سے روکے جانے پر ناراض ہوگئے ہیں، مسلم لیگ  ن کے رہنماؤں کی چوہدری نثار کو منانے کی کوششیں بھی رنگ نہ لاسکیں، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق ، ایاز صادق، حمزہ شہباز، شیخ آفتاب اور فواد حسن نے چوہدری نثار سے ملاقات کے دوران معاملہ حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اپنی ذات پر کئے گئےحملوں کا جواب دینا میرا حق ہے، میری ذات پر حملہ کیا گیا ہے، کل پریس کانفرنس میں جواب ضرور دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میرے مرحوم بھائی کو بھی نہیں چھوڑا گیا یہ برداشت نہیں کرسکتا، ہمیں آستین کا سانپ کہا گیا حقائق میاں نواز شریف یا خدا کی ذات جانتی ہے، پہلی بار پارٹی ڈسپلن توڑنے لگا تھا لیکن خاموش ہوگیا۔

    اسی حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی اعتزاز احسن پر الزامات لگانے پر چوہدری نثار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کی جمہوریت کیلئے خدمات پر فخر ہے۔