Tag: جواد ظریف

  • ایرانی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

    ایرانی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

    اسلام آباد : ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پرآج پاکستان آئیں گے، وہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے با ضابطہ مذاکرات کریں گے۔

    ایرانی وزیرخارجہ اور اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

    جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے اس کے علاوہ ان کی سیاسی وعسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہم اپنی خارجہ پالیسی میں امریکی اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایران کے ساتھ طویل سرحد ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان سرحدوں پردیرپا امن برقرار رہے۔

    واضح رہے کہ ایران پاکستان کا ایک قریبی ہمسایہ ملک ہے، جس کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، سماجی اور مذہبی تعلقات ہونے کے باوجود باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے اور غیرجانبدار حلقوں کے نزدیک
    اس کی وجہ ماضی میں ایران پر عائد تجارتی پابندیاں ہیں۔

  • ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی اُمور پر پاکستان کے سول اور عسکری عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف تیس رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ، وفد میں ایران کے کاروباری اور تجارتی شعبوں کے سر کردہ افراد شامل ہیں۔

    اپنے دورہ پاکستا ن کے دوران جواد ظریف صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد اور کراچی میں منعقد ہونے والے دو مختلف اجلاسوں سے بھی خطاب کریں گے، جس میں پاکستانی اورایرانی تجارتی برادری کے افراد شرکت کریں گے۔

    جواد ظریف باہمی تعلقات کے موضوع پر پاکستانی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

    خیال رہے کہ ایران پاکستان کا ایک قریبی ہمسایہ ملک ہے، جس کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، سماجی اور مذہبی تعلقات ہونے کے باوجود باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے اور غیرجانبدار حلقوں کے نزدیک ا س کی وجہ ماضی میں ایران پر عائد تجارتی پابندیاں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تہران: خواجہ آصف کی ایرانی صدر و وزیر خارجہ سے ملاقات

    تہران: خواجہ آصف کی ایرانی صدر و وزیر خارجہ سے ملاقات

    تہران: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف آج صبح ہی ایران پہنچے جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے خواجہ آصف کا استقبال کیا۔

    بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات میں امریکا کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے پالیسی اور اس کے خطے پر اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی شریک تھیں۔

    ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد خواجہ آصف نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاک ایران باہمی تعلقات، بین الاقوامی اورخطے کی صورتحال اور امریکا کی نئی افغان پالیسی اور خطے پر اس کے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اس سے قبل چین کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ چین کے دورے پر روانگی سے قبل انہوں نے خارجہ پالیسی کے بنیادی خدوخال میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو بتائیں گے کہ ہم نے کتنی قربانیاں دی ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قربانیوں کا اعتراف کرنے والے ممالک کے ساتھ پاکستان آگے بڑھے گا۔