Tag: جوانی پھر نہیں آنی

  • مومنہ مستحسن کی آواز میں جادو جگاتا ’عشق ہوا جو طاری‘

    مومنہ مستحسن کی آواز میں جادو جگاتا ’عشق ہوا جو طاری‘

    اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بنائی جانے والی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا نیا گانا ’عشق ہوا جو طاری‘ جاری کردیا گیا۔ گانے کی گلوکارہ کوئی اور نہیں بلکہ مقبول ترین گلوکارہ مومنہ مستحسن ہیں۔

    اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز اور سکس سگما پلس پروڈکشن کی مشترکہ پیشکش جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ایک اور گانے نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے۔

    گانا ’عشق ہوا جو طاری‘ معروف اداکارہ سارہ لورین پر فلمایا گیا ہے۔

    گانے کو مومنہ مستحسن نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا ہے۔ اس کی شاعری شکیل سہیل جبکہ موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

    خیال رہے کہ یہ سنہ 2015 کی مقبول ترین فلم جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل ہے جس کے ٹریلر اور گانے فلم کی ریلیز سے پہلے ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

    چند روز قبل ہی ایک اور گانا ’آیا لاڑیے‘ ریلیز کیا گیا تھا جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔

    جوانی پھر نہیں آنی 2 کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں۔

    فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، کبریٰ خان، ماورا ہوکین، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ثروت گیلانی اور عظمیٰ خان شامل ہیں۔

    فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔


     

  • اے آر وائی کی فلم یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو

    اے آر وائی کی فلم یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو

    یوٹیوب پاکستان نے سال 2016 کی ٹاپ 10 ویڈیوز کی فہرست جاری کردی ہے۔ ان ویڈیوز میں اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’ہو من جہاں‘ کا گانا شکر ونڈاں اور اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے دل لگی کی آخری قسط بھی شامل ہیں۔

    یوٹیوب انتطامیہ نے اس فہرست میں شامل ویڈیوز کا انتخاب صارفین کی جانب سے دیکھنے کے لیے مختص کیے جانے والے وقت، شیئر، تبصروں اور پسندیدگی کی بنیاد پر کیا ہے۔

    جاری کی جانے والی فہرست میں دوسرے نمبر پر اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام پیش کی جانے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی کو رکھا گیا ہے۔

    یہ فلم پاکستانی سینما میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہوئی تھی اور اسے نہ صرف سینما میں دیکھا گیا بلکہ شائقین کی بڑی تعداد نے اسے بعد میں یوٹیوب پر دیکھا۔

    فہرست میں چھٹے نمبر پر اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے دل لگی کی آخری قسط ہے۔

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش ہو من جہاں کے گانے شکر ونڈاں کو بھی پاکستانیوں نے بے شمار دفعہ سرچ کیا اور اسے دیکھا۔

    یہ فہرست میں آٹھویں نمبر پر شامل ہے۔ اس گانے کے رقص کے انداز بے حد مشہور ہوئے تھے اور فاروق ستار سمیت کئی معروف شخصیات نے اس گانے کے اسٹیپس کا مظاہرہ کیا تھا۔

    فہرست میں پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈی جے براوو کا گایا ہوا گانا چیمپئن جبکہ دوسرے نمبر پر طاہر شاہ کا گانا اینجل موجود ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں یوٹیوب پر کافی عرصہ تک پابندی عائد رہی تاہم رواں برس جنوری میں اس پابندی کو ختم کردیا گیا تھا اور پاکستان میں یوٹیوب سروس کو بحال کردیا گیا تھا۔

  • اے آر وائی فلمز کی ایک اور پیشکش تہلکہ مچانے کے لیے تیار

    اے آر وائی فلمز کی ایک اور پیشکش تہلکہ مچانے کے لیے تیار

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے تحت بننے والی بلاک بسٹر فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے بعد اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پروڈکشنز کی ایک اور مشترکہ پیشکش ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلم میں مرکزی کردار ہمایوں سعید اور مہوش حیات ادا کریں گے جبکہ احمد علی بٹ بھی نمایاں کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ انجام دیں گے۔

    ary-2
    فلم ڈائریکٹر ندیم بیگ

    فلم کا اعلان کرتے ہوئے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال نے کہا کہ وہ اس فلم کے لیے بہت پرجوش ہیں، ’ہمیں امید ہے کہ یہ فلم اے آر وائی فلمز اور پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک اور بہترین اضافہ ثابت ہوگی‘۔

    سکس سگما فلمز کے سربراہ شہزاد نصیب نے کہا کہ ان کی پہلی مشترکہ کاوش ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی اور اب وہ اپنی اگلی کاوش کے لیے بھی نہایت پرامید ہیں۔

    فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید نے اس موقع پر کہا کہ اس سے قبل وہ ایک شاندار ٹیم کی کاوشوں ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’دل لگی‘ کو پیش کر چکے ہیں جسے ناظرین نے پسندیدگی کی سند بخشی اور اب اپنی اگلی مشترکہ کاوش کے لیے بھی وہ بے حد پرجوش ہیں۔

    فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا *

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجا نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی فلمز نے دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کو نئی پہچان دی ہے۔ ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے قابل فخر اضافہ ثابت ہوگی‘۔

    اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پروڈکشن کی مشترکہ پیشکش ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ 2017 میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • فلم جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا

    فلم جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور سکس سگمہ پلس کی مشترکہ کاوش ’جوانی پھر نہیں آنی ‘نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی۔

    فلم جوانی پھر نہیں آنی نے ریلیز ہوتے ہی پاکستان میں باکس آفس کا نیا ریکارڈ بنالیا، جس میں فلم نے ایک دن میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔

    ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی مہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لئے پیش ہونے والی اس فلم کے تمام شو ہاوٗس فل جارہے ہیں۔

    فلم کے اداکاروں میں ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چودھری، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، بشری انصاری، سوہائے علی ابڑو، مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی اور عظمی خان اور دیگر شامل ہیں۔

    اے آر وائی فلم اور سکس سگماپلس کی مشترکہ پیشکش "جوانی پھرنہیں آنی” برطانیہ، امریکہ ، یورپ اور متحدہ عرب عمارات میں نمائش کے بعد پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

  • جوانی پھر نہیں آنی دنیا بھرمیں نمائش کے لئے پیش، مداحوں کارش

    جوانی پھر نہیں آنی دنیا بھرمیں نمائش کے لئے پیش، مداحوں کارش

    کراچی : اے آروائی فلمزاورسکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش’’ جوانی پھرنہیں آنی‘‘ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں نمائش کے لئے پیش کردی گئی، پہلے دن شائقین کثیر تعداد میں فلم دیکھنے امڈ آئے۔

    12032023_692725994196689_4362934428722735765_n

    عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پراے آروائی فلمزنے اپنی شاہکار فلم جوانی پھرنہیں آںی پاکستان، بھارت، دبئی  امریکہ، کینیڈا، افریقہ، آسٹریلیا اوریورپ میں نمائش کے لئے پیش کردی ہے۔

    ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی مہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں۔

    KHUL JAYE BOTAL song from the film JAWANI PHIR NAHI ANIPresenting the second song of the film Jawani Phir Nahi Ani"KHUL JAYE BOTAL"Cast: Humayun Saeed, Hamza Ali Abbasi, Ahmed Butt, Vasay Chaudhry, Aisha Khan, Mehwish Hayat, Uzma Khan, Sarwat Gillani, Sohai Ali Abro, Javed Sheikh, Bushra Ansari & Ismail TaraDirected by: Nadeem Baig Producers: Salman Iqbal, Humayun Saeed, Jerjees Seja & Shahzad NasibA joint production of ARY Films & Six Sigma Plus Releasing on Eid ul Azha in Cinemas Across Pakistan, UAE, UK, Australia, Africa by ARY FILMS Posted by ARY Films on Monday, August 31, 2015
    یہ چاروں دوست اپنی زندگی کا بھرپور لطف اٹھانے کیلئےبنکاک کا رخ کرتے ہیں، فلم کے اداکاروں میں ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چودھری، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، بشری انصاری، سوہائے علی ابڑو، مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی اور عظمیخان اور دیگر شامل ہیں۔
    Presenting the Fourth song from the film Jawani Phir Nahi Ani FILM :JAWANI PHIR NAHI ANI DIRECTOR OF MOVIE :NADEEM BAIG SONG :JAWANI PHIR NAHI ANI DIRECTOR OF TITLE SONG :ADNAN MALIKD.O.P:MO AZMI SINGER : AHMAD ALI BUTT FEAT FAIZA MUJAHID AND MADAM NOOR JAHANLYRICS AND COMPOSED BY AHMAD ALI BUTT SONG PRODUCTION : HASIL KURESHIPOST :SHARPIMAGE PRODUCED BY: ARY FILMS AND SIX SIGMA PRESENTS ....Releasing on eid ul azha in cinemas across Pakistan, UK, USA & Middle East Posted by ARY Films on Tuesday, September 15, 2015
      اس موقع پر شائقین نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بے پناہ پسندیدگی کا اظہارکیا اورجوانی پھرنہیں آنی کو سال کی بہترین فلم قراردیا۔ عید الاضحیٰ کے پہلے نمائش کے لئے پیش ہونے والی اس فلم کے تمام شو ہاوٗس فل جارہے ہیں۔ غیرملکی سینما گھروں کی فہرست
      جوانی پھر نہیں آنی برطانیہ کے مندرجہ ذیل سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے 12009625_692261127576509_4357888764860115467_n   جوانی پھر نہیں آنی متحدہ عرب امارات کے مندرجہ ذیل سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے 12027810_692261134243175_5472465854032373160_n جوانی پھر نہیں آنی امریکہ کے مندرجہ ذیل سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے 11998872_692261217576500_8406336651511555348_n

  • فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی

    فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی

    کراچی : اے آر وائی فلمز اور سکس سگما کی مشترکہ پیشکش فلم جوانی پھر نہیں آنی عیدالاضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،مذکورہ فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔

    1

    فلم کے پروڈیوسرز میں سلمان اقبال، جرجیس سیجا ، شہزاد ناسب اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی مہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں۔

    2

    یہ چاروں دوست اپنی زندگی کا بھرپور لطف اٹھانے کیلئےبنکاک کا رخ کرتے ہیں،   فلم کے اداکاروں میں ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چودھری، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، بشری انصاری، سوہائے علی ابڑو، مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی اور عظمی خان اور دیگر شامل ہیں۔

    3

    فلم کا پہلا پریمیئر انیس ستمبر کولاہور اور دوسرا بیس ستمبر کوکراچی میں  منعقد ہوا، اس موقع پر صدراے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال، بھارتی فلم سازمہیش بھٹ اورفلم کی کاسٹ سمیت لالی ووڈ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    اس کے علاوہ فلم کا تیسرا پریمئیر دبئی میں منعقد ہوا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی،۔

    فلم اے آر وآئی میڈ ان پاکستان کمپین کے تحت عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت امریکا، انگلینڈ، انڈیا، افریقہ اور آسٹریلیا میں ریلیز کی جائیگی۔

  • فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم پر تنقید کرڈالی

    فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم پر تنقید کرڈالی

    کراچی: فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم کے دو گانوں پر تنقید کرڈالی۔

    اداکارحمزہ علی عباسی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ‘ کا حصہ ہیں لیکن ایک ہفتے بعد جاری ہونیوالے فلم کے ٹریلر سے انہیں نکالے جانے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے، حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم سے خود ہی دوری اختیار کرلی ہے ۔

    Hamza Ali Abbasi

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حمزہ علی عباسی نے لکھاکہ فلم کے گانے اور مناظر نہایت نامناسب اور قابل اعتراض ہیں اور بم گرائے جانے کے مناظر کی موجودگی میں وہ فلم کی پروموشن کا حصہ نہیں رہ سکتے۔

    حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر یہ دونوں پارٹ گانے فلم سے نکالے جاتے ہیں تو وہ پروموشن ٹیم کا حصہ ہوں گے ورنہ پرہیز ہی کریں گے ۔

    Hamza Ali Abbasi

     ان کا کہنا تھا کہ  آپ تمام لوگوں نے جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلر تو دیکھ ہی لیاہوگااور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتاہوں کہ فلم 100فیصد مزاحیہ اور سکرپٹ میں کوئی بھی غیرمناسب لفظ نہیں لیکن اس میں دوگانے شامل ہیں جو ان کے نزدیک مناسب نہیں ۔

     اُنہوں نے لکھاکہ ان گانوں کا علم اُنہیں فلم کی شوٹنگ کے بہت بعد میں ہوااوراگر میں نے اس کی حمایت کی تو میرے بہت سے دوستوں کیلئے کئی مشکلات ہوسکتی ہیں ، کسی کو بھی کسی کی ذاتی زندگی پر اعتراض نہیں ہوتالیکن یہ فلم پبلک پراپرٹی ہے اور اس کا معاشرے پر اثر ہوگااور میں اپنے پراجیکٹس میں ایسی چیزوں کی مخالفت کرتاہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  جو بھی وجوہات تھیں ، میں ایسی چیز کا حصہ رہاجس کی مخالفت کرتاہوں اور اپنی ہی تنقید کا خود نشانہ بنتارہا، میں نے پی ٹی آئی کلچرل سیکشن آفس سے استعفیٰ دیا ، معذرت کی اور اس کیخلاف بھی آوازاٹھائی،فلمیں ہی آپ کی کلچرل شناخت اور معاشرتی روایات کی وضاحت کرتی ہیں اور یہ آپ لوگوں پر منحصر ہے کہ آپ کس قسم کی پاکستانی فلم دیکھنا اوراس کی حمایت کرناچاہتے ہیں ۔ پاکستانی سینماءکی قسمت آپ کے ہاتھ میں ہے اور عقل مندبنیں ۔

    Hamza Ali Abbasi

    حمزہ کے اس بیان پر سی ای او اے آروائی ڈجیٹل نیٹ ورک جرجیس سیجا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ حمزہ علی عباسی کے رائے کی قدر کرتے ہیں لیکن انہوں حمزہ علی عباسی کو مشورہ دیا کہ حمزہ کو اپنے دوستوں کے کام پر تنقید نہیں کرنا چاہیئے۔

    Hamza Ali Abbasi

    پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھی حمزہ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ پرسکون ہو جاؤ اور بات جانے دو۔

  • ایکشن، ڈرامہ، مستی سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز

    ایکشن، ڈرامہ، مستی سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز

    کراچی : اے آر وائی فلمز اور سکس سگما کی مشترکہ پیشکش فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن، ڈرامہ، مستی اور رومانس کا تڑکا لئے مووی لورز کے لئے آرہی ہے، اے آر وائی اور سکس سگما کی پیشکش فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز کردیاگیاہے۔

    فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی، فلم میں ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، واسع چوہدری،جاوید شیخ ،عائشہ خان اور مہوش حیات سمیت کئی جانے مانےچہرے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔

    ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کے پروڈیوسرز میں سلمان اقبال، جرجیس سیجا ، شہزاد ناسب اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں۔

    فلم اے آر وآئی میڈ ان پاکستان کمپین کے تحت عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت امریکا، انگلینڈ، انڈیا، افریقہ اور آسٹریلیا میں ریلیز کی جائیگی۔