Tag: جوبائیڈن

  • جوبائیڈن نے پیوٹن کی بدترین توہین کردی ۔۔

    جوبائیڈن نے پیوٹن کی بدترین توہین کردی ۔۔

    امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لئے ایک پھر سے توہین آمیز کلمات ادا کئے گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو اس مرتبہ ٹھگ قرار دیا ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب میں روسی صدر کو ٹھگ کہہ دیا۔ امریکی صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ پیوٹن مزید برسر اقتدار نہیں رہ سکتے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی روسی صدر کو قاتل، آمر، قصائی، جنگی مجرم کے القابات سے نواز چکے ہیں۔

    ماضی کے زبانی حملوں پر روسی صدر پیوٹن نے بائیڈن کو کبھی سخت جواب نہیں دیا بلکہ وہ ایسے الفاظ پر ان کو درازی عمر کی دعائیں دیتے رہے ہیں۔

    امریکی صدر نے اسرائیل میں نئے انتخابات کی حمایت کر دی

    پیوٹن اکثر و بیشتر کہتے رہتے ہیں کہ بائیڈن ٹرمپ سے بہتر ہیں کیونکہ ان کے بارے میں پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔

  • امریکی صدر جوبائیڈن کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی

    امریکی صدر جوبائیڈن کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی

    امریکی صدر جوبائیڈن کی ریاست جارجیا کا معرکہ جیتنے کے بعد دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن کے حاصل ووٹوں کی تعداد انیس سو اڑسٹھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، اس طرح انہوں نے امیدوار نامزد ہونے کے لیے درکار ڈیلگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فی الوقت گیارہ سو اکیاسی ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بھی درکار 1215 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    یاد رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا جس میں ایک بار پھر جوبائیڈن کا مقابلہ سابق امریکی صدر سے ہوگا۔

    دوسری جانب مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے حوالے سے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں ”کم از کم چھ ہفتوں کے لیے فوری اور پائیدار جنگ بندی”کا مطالبہ کیا۔

    اسرائیلی فوج کا طبی عملے سے ناروا سلوک، برطانیہ کا سخت رد عمل

    انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال دل دہلا دینے والی ہے جیسا کہ ہم غزہ کو اضافی امداد پہنچاتے ہیں، ہم یرغمالیوں کو رہا کرنے والے معاہدے کے حصے کے طور پر کم از کم چھ ہفتوں کے لیے فوری اور پائیدار جنگ بندی کے لیے بلا روک ٹوک کام کرتے رہیں گے۔

  • روسی صدر اپوزیشن لیڈر کی موت کے ذمہ دار ہیں، امریکی صدر

    روسی صدر اپوزیشن لیڈر کی موت کے ذمہ دار ہیں، امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی موت کے اصل ذمہ دار ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ الیکسی ناوالنی کی موت کے ذمہ دار روسی صدر ہیں، روسی صدر پیوٹن کی کرپشن، تشدد اور غلط کاموں کے خلاف آواز اٹھانے والے بہادر اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی موت پر حیرت نہیں ہوئی بلکہ غصہ ہے۔

    واضح رہے کہ جیل میں مرنے والے روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی، روسی صدر کے سخت ناقد تھے اور روسی صدر پر تنقید کے باعث جیل میں سزا کاٹ رہے تھے جہاں وہ گزشتہ روز پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔

    اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے 6 اراکین جاں بحق

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی اپنی بیرک سے سیر کے لیے نکلے تھے اور بے ہوش ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔

  • طے کرلیا فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے، جوبائیڈن

    طے کرلیا فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے، جوبائیڈن

    امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم نے طے کرلیا ہے کہ اردن حملے میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے۔

    امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے، امریکا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اردن میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    اس سے قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز پر حملوں کو برداشت نہیں کریں گے، امریکی فوجیوں کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

    اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد اپنے بیان میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسوس ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کو سزا، امریکا کا مَوقِف سامنے آگیا

    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کہنا تھا کہ صدر بائیڈن اور میں امریکی فورسز پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، امریکا اور امریکی فورسز کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات اُٹھائیں جائیں گے۔

  • بائیڈن کی انتخابی مہم میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے بلند ہوگئے

    بائیڈن کی انتخابی مہم میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے بلند ہوگئے

    جنوبی کیرولائنا میں امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران تقریر کے موقع پر شرکاء نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے بلند کردیئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر سیاہ فام ووٹرز سے چرچ میں خطاب کررہے تھے، اس موقع پر بعض شرکاء کھڑے ہوگئے اور فوری جنگ بندی کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔

    جوبائیڈن نے اس موقع پر مجمع کو خاموش کرانے کی کوشش کی اور کہا کہ میں آپ کے جذبات سمجھتا ہوں، اور یہ بھی کہ وہ اسرائیل سے بات کررہے ہیں کہ غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بالآخر فوج واپس بلائی جائے۔

    مظاہرین نے امریکی صدر جوبائیڈن سے کہا کہ صدر کو اگر بے گناہ فلسطینیوں کا واقعی دکھ ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنان، اسرائیل، حزب اللہ تنازع بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ کے تمام رہنما غزہ تنازع پھیلنے سے روکنا چاہتے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے اسرائیل روانگی سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں کو رکاوٹوں کا اندازہ ہے، سب کو معلوم ہے کہ کچھ بھی راتوں رات نہیں ہوجاتا۔

    شام میں اسرائیلی حملہ، حماس کے عہدیدار شہید

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے رکنے چاہئیں، حملوں کے نتائج ہوں گے، حوثی یہ پیغام سمجھ لیں، حملے روک دیں۔مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے کی گئی مشاورت کو اسرائیل سے شیئر کروں گا۔

  • امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیدی

    امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیدی

    امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نازی جرمنی جیسی زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کے لیے امر یکی جمہوریت کو قربان کرنا چاہتے ہیں۔

    امریکی صدر بائیڈن کا پنسلوینیا سے 2024 کی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ اور ان کے حامی 2024 انتخابات میں بھی سیاسی تشدد چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرائمری الیکشن میں نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ ریاست کولو راڈو کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    ٹرمپ نے پرائمری الیکشن میں نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

    کولوراڈو کی عدالت نے 6 جنوری کو بغاوت میں ملوث ہونے پر سابق امریکی صدر ٹرمپ کو نااہل قرار دیا تھا، ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے ریپبلکنز نامزدگی کی دوڑ میں بدستور سرفہرست ہیں۔

  • امریکی صدر نے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

    امریکی صدر نے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

    امریکا کے صدر جوبائیڈن نے 2024کے لئے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا، بجٹ میں مختص کی گئی مجموعی رقم وزارت دفاع، توانائی، محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس سروسز پر خرچ کی جائے گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بجٹ میں 800 ملین ڈالر یوکرین کی امداد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

    امریکی صدر نے یوکرین، اسرائیل اور ایشیا پیسیفک کے لیے 106 ارب ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم انہیں کانگریس سے تعاون حاصل نہ ہوسکا۔

    دفاعی بجٹ میں مجموعی طور پر تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سروسز سے وابستہ اہلکاروں کی تنخواہوں کی مد میں پانچ اعشاریہ دو فیصد اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نا اہلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شک ہی نہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے بغاوت کی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ یہ معاملہ عدالت پر چھوڑتے ہیں کہ آیا چودھویں ترمیم کا سابق صدر پر اطلاق ہوتا ہے یا نہیں۔

    سلامتی کونسل پھر غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں ناکام

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کولوراڈو عدالت سے نااہلی چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا میں اگلے برس نومبر میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔

  • کوئی شک ہی نہیں ٹرمپ نے بغاوت کی، امریکی صدر

    کوئی شک ہی نہیں ٹرمپ نے بغاوت کی، امریکی صدر

    امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نا اہلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شک ہی نہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے بغاوت کی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ یہ معاملہ عدالت پر چھوڑتے ہیں کہ آیا چودھویں ترمیم کا سابق صدر پر اطلاق ہوتا ہے یا نہیں۔

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کولوراڈو عدالت سے نااہلی چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا میں اگلے برس نومبر میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈ ن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے جلد نئے معاہدے کی توقع نہیں ہے۔

    ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب حماس اور اسرائیلی نمائندے ایک نئے معاہدے پر پہنچنے کی کوشش میں مصر میں ملاقات کر رہے تھے۔

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر میں موجود ہیں جو قطر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے حکام سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

    ’یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل بڑی قتل و غارت گری کر سکتا ہے‘

    الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں حماس کے عہدیدار غازی حماد نے کہا ہے کہ جاری مذاکرات کے درمیان گروپ کی ”ترجیح”جنگ کو روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نقطہ نظر بہت واضح ہے ہم جارحیت کو روکنا چاہتے ہیں۔

  • اسرائیل کی حمایت امریکی صدر کے گلے پڑ گئی

    اسرائیل کی حمایت امریکی صدر کے گلے پڑ گئی

    امریکی صدر جوبائیڈن کو غزہ کے معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کرنے والے اسرائیل کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو دوبارہ صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے امریکا کے مسلمان رہنماؤں نے بائیڈن کو روکو ”AbandonBiden” مہم شروع کردی ہے۔

    امریکی مسلمان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ساتھ دینے والے امریکی صدر بائیڈن کو دوبارہ صدر بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

    ریاست منی سوٹا سے شروع ہونے والی بائیڈن مخالف مہم مشی گن، ایری زونا، وسکونسن، پنسلوانیا اور فلوریڈا تک پھیل گئی۔

    دوسری جانب اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 16ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، 24گھنٹے کے دوران مزید 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے جنوبی شہرخان یونس کے رہائشی علاقے میں وحشیانہ فضائی حملے اور بدترین گولہ باری کی گئی۔

    اسرائیلی فوج کی جارحیت کے باعث 40ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہیں جبکہ شہدا اور زخمیوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    حوثیوں کا امریکی و دیگر جہازوں پر حملہ

    اسرائیل نے ایک بار پھر گنجان آباد جبالیہ کیمپ میں رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایا، شدید بمباری کے باعث متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے،عمارتیں ملبے کاڈھیر بن گئیں۔

  • امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی، امریکی صدر

    امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی، امریکی صدر

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ خوشی کا موقع ہے 13اسرائیلی یرغمالی رہا ہوکر اپنوں سے جاملے، انہوں نے کہا کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ جنگ بندی کیلئے خطے کے لیڈرز کو اوول آفس سے متعدد کالز کی گئیں، ہماری کوشش تھی پہلے مرحلے میں 50 سے زائد اسرائیلی رہا کرالئے جائیں۔

    امریکی صدر نے کہا ہے کہ آج 13 اسرائیلیوں کو رہا کردیا گیا جس میں خواتین شامل ہیں، امریکا جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کرایا جاسکے۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ جنگ بندی ممکن بنانے پر امیر قطر، مصر ی صدر اور نیتن یاہو کاشکر گزار ہوں، امید ہے آئندہ دنوں میں مزید اسرائیلی قیدی رہا ہوجائیں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو امدادی سامان پہنچ سکے گا، ایسا طریقہ کار بنایا ہے کہ خوراک، دوائیں، پانی حماس کے ہاتھ نہ لگے۔

    دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے13 اسرائیلی اور 12 تھائی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔

    حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ معاہدے کے تحت یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے ہو رہے ہیں۔

    مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں 12 تھائی یرغمالیوں اور 13 اسرائیلیوں کی رہائی ہوئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے 12 کارکنوں کو رہائی ملی ہے۔ تھائی لینڈ کی وزیر اعظم سریتھا تھاوسین نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ حکومت کو تصدیق ملی ہے کہ غزہ میں قید 12 تھائی کارکنوں کو حماس نے رہا کر دیا ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے 39 فلسطینی قیدی رہا کر دیئیگئے ہیں جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ قیدیوں کو شناخت اور میڈیکل کے بعد گھر بھیجا جائے گا۔