Tag: جوبائیڈن

  • جوبائیڈن امریکا کو ورلڈ وار تھری کی طرف لے جارہے ہیں، ٹرمپ

    جوبائیڈن امریکا کو ورلڈ وار تھری کی طرف لے جارہے ہیں، ٹرمپ

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر کے عہدے پر براجمان جوبائیڈن امریکا کو ورلڈ وار تھری کی طرف لے کر جارہے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کی نااہلی کی وجہ سے امریکا خطرے میں جا رہا ہے۔ بائیڈن کواندازہ ہی نہیں کہ وہ ملک کوعالمی تنازع کی طرف دھکیل رہےہیں،

    انھوں نے کہا کہ بائیڈن کو خبر کرتا ہوں کہ اسرائیل اور یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل عالمی تنازع جنم دے گی۔

    مزید یہ کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کیلئے حماس اور اسرائیل کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

    وال اسٹریٹ جرنل نے بتایا کہ مذاکرات میں قطر بھی شامل تھا، 50 قیدیوں کی رہائی کا امکان تھا، حماس نے جنگ بندی اور اسرائیل کی جانب سےغزہ کو پانی کی سپلائی کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

    اخبار نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کے انکار کے باوجود حماس نے 2 امریکی شہریوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا۔

  • جوبائیڈن کی اسرائیل کی اندھی حمایت، فوجی امداد کے اعلانات

    جوبائیڈن کی اسرائیل کی اندھی حمایت، فوجی امداد کے اعلانات

    امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اسرائیل کی اندھی حمایت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ فوجی امداد کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد امریکی اعلیٰ حکام کے استعفوں کے بعد امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے بھی اس عمل کی مخالفت کی گئی ہے۔

    انسٹی ٹیوٹ فارپالیسی اسٹڈیز نے اسرائیل کی مزید فوجی مدد کی مذمت کی ہے، جبکہ این پی پی کی جانب سے بائیڈن کی اسرائیل کیلئے امریکی امداد اربوں ڈالر تک بڑھانے پر تنقید کی گئی ہے۔

    انسٹی ٹیوٹ فارپالیسی اسٹڈیز کے جاری بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر مصائب دنیاکے سامنے ہیں۔ اسرائیلی حکومت عالمی قوانین کی بیتوقیری میں مصروف ہے۔

    این پی پی کے مطابق امریکا کو ایسے حالات میں اضافی فوجی امداد یا ہتھیار نہیں دینے چاہئیں بلکہ امریکا کوجنگ بندی کامطالبہ کرنے کیلیے سفارتی طاقت استعمال کرنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنانی شہر کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے، یہ اعلان لبنان کے ساتھ سرحد پر حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تھوڑی دیر پہلے شہر کریات شمونہ کے میئر کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے، اس منصوبے کا انتظام مقامی اتھارٹی، وزارتِ سیاحت اور وزارتِ دفاع کریں گے۔

    حماس کے زیرِانتظام وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں 3,700 سے زیادہ فلسطینی جوابی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بنیادی طور پر عام شہری ہیں۔

  • غزہ میں ہولناک جانی نقصان پر غمزدہ ہوں، امریکی صدر

    غزہ میں ہولناک جانی نقصان پر غمزدہ ہوں، امریکی صدر

    واشگنٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا غزہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہولناک جانی نقصان پر غمزدہ ہوں۔

    امریکی صدر جوبائیڈن کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ اسپتال پرحملے کی خبر سنتے ہی اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور اسرائیل کے وزیراعظم سے بات کی۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی قومی سلامتی ٹیم کو غزہ میں اسپتال حملے کی معلومات لینے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق یا زخمی مریضوں، طبی عملے اور دیگر بے گناہوں کے لیے سوگوار ہیں۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکا تنازعات کے دوران شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے واضح طور پر کھڑا ہے۔

    دوسری جانب حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کا ذمہ دار براہ راست امریکہ کو قرار دے دیا اور اپیل کی دنیا اسرائیلی قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

    حماس رہنمااسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کے اسپتال پر حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے اسپتال پر مہلک اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکا ہے، امریکا نے اسرائیلی جارحیت کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

    اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیل کو پوری طرح سہارا اور تحفظ دے رکھا ہے، اس کی وجہ سے اسرائیل اندھا دھند کبھی گھروں، مسجدوں، اسکولوں پر اور ہسپتالوں پر بھی بمباری کر رہا ہے۔

    حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا دشمن درحقیقت اپنی شکست دیکھ چکا ہے اور بوکھلا کر ایسا کر رہا ہے، اس حملے نے اسرائیل کی بربریت اور اس کی شکست کی تصدیق کردی ہے۔

  • جوبائیڈن نے دورہ اسرائیل پر جانے کی تصدیق کردی

    جوبائیڈن نے دورہ اسرائیل پر جانے کی تصدیق کردی

    واشگنٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اسرائیل کے دورے پر جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے دہشتگرد حملے کے خلاف اظہاریکجہتی کے لیے اسرائیل جارہا ہوں جبکہ وہاں سے اردن کے لئے روانہ ہو جاؤں گا جو سنگین انسانی ضروریات سے نمٹنے اور رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے ہوگا۔

    امریکی صدر کا ایکس پر جاری کئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ نفرت کی کارروائیاں ہماری بنیادی اقدار کے خلاف ہیں اور امریکا میں نفرت انگیزی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ حماس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے کھڑی نہیں ہوئی، کچھ بنیادی اقدار ہیں جو ہمیں امریکیوں کے طور پر اکٹھا کرنا چاہئیں، ان بنیادی اقدار میں نفرت، نسل پرستی، تعصب اور تشدد کیخلاف کھڑاہونا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل فلسطین جنگ بندی کیلئے روس کی قرارداد ناکام ہوگئی۔

    غزہ اسرائیل جنگ پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے روس کی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔

    روس کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد میں عام شہریوں کے خلاف تشدد، دہشتگردی کی مذمت کی گئی تھی جبکہ غزہ سے عام شہریوں کے محفوظ انخلا کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    قرارداد کی منظوری کے لیے 9 ووٹ درکار تھے، تاہم روسی قرارداد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ روسی قرارداد میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا نام نہیں لیا گیا۔

    امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان نے روسی قرار داد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ چین، متحدہ عرب امارات، گبون اور موزمبیق نے حمایت کی، سلامتی کونسل کے 6 رکن ممالک ووٹنگ کے عمل میں شامل نہیں ہوئے۔

  • یہودیوں اور اسرائیل کی حفاظت کریں گے، جوبائیڈن

    یہودیوں اور اسرائیل کی حفاظت کریں گے، جوبائیڈن

    واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر اسرائیل کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، یہودیوں اور اسرائیل کی حفاظت کریں گے۔

    واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے حماس کے حملے کو دہشت گردی قرار سیتے ہوئے کہا کہ حماس اسرائیل میں معصوم شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

    جو بائیڈن نے کہا کوئی موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کا سوچے بھی نہیں، امریکی صدر نے حماس کے حملے کو دہشتگردی قرار د دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کی دفاعی ضروریات کو یقینی بنائیں گے، دہشت گرد تنظیم حماس نے حملے والے دن اسرائیل میوزک فیسٹیول میں خوشیاں منانے والے نوجوانوں کا وحشیانہ قتل عام کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع میں حملوں کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے، درحقیقت اسرائیل کو ان حملوں کا جواب دینا بہت ضروری بھی ہے، بائیڈن نے اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کو کرسٹل کلیئر قرار دیا۔

  • طیب اردوان کی امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات

    طیب اردوان کی امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات

    لتھوانیا: ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے نیٹو کانفرنس میں امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں نیٹو کے دو روزہ سربراہ اجلاس کے موقع پر ترک صدر اردوان سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں آپ کی سفارت کاری اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کی ہمت وحوصلے پرآپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ امریکا کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کر رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ امریکا کے ساتھ اسٹریٹیجک میکانزم پر مشاورت کریں۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے سوئیڈن کی نیٹو رُکنت کے لیے ترکیے کی طرف سے مخالفت ختم کرنے پر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا، بائیڈن نے کہا کہ سوئیڈن کی نیٹو رکنیت سربراہی اجلاس کے اہم ایجنڈے میں سے ایک ہے۔

    مغربی میڈیا کے مطابق ترکیہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سوئیڈن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، سوئیڈن وک گرین سگنل ملنے کے بعد امریکہ ترکیہ کو ایف 16 طیارے فراہم کرے گا۔

    امریکی صدر نے کہاکہ ترک صدر سے دوبارہ ملاقات کا منتظر رہوں گا، ترک صدر نے بائیڈن کو 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے گڈ لَک کہہ دیا۔

  • جو بائیڈن نے یوکرین کو کلسٹر بم فراہمی کی منظوری دے دی

    جو بائیڈن نے یوکرین کو کلسٹر بم فراہمی کی منظوری دے دی

    واشنگٹن: بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو کلسٹر بم فراہمی کی منظوری دے دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے یوکرین کو نئے فوجی پیکچ میں کلسٹر بم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بائیڈن انتظامیہ نے کلسٹر بم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

    امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین کو پہلی بار کلسٹر بم فراہم کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکا نے روس کی یوکرین پر یلغار پر یہ قدم اٹھایا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یوکرین کو گولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے، 800 ملین ڈالر کے فوجی پیکج سے یوکرین کو نفسیاتی برتری حاصل ہوگی، نیز یوکرین کو دیے گئے کلسٹر بم کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے۔

    امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کا آخری ذخیرہ بھی تلف کر دیا

    روئٹرز کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے گروپوں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یوکرین کو کلسٹر بموں کی فراہمی کے بارے میں واشنگٹن کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ کلسٹر بم 100 سے زیادہ ممالک میں ممنوع ہیں، تاہم روس، یوکرین اور امریکا نے اس کے کنونشن پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ کلسٹر بم ایک وسیع علاقے میں بڑی تعداد میں فائر کیے جاتے ہیں جو جنگ کے دوران اور طویل عرصے بعد شہریوں کے لیے ایک بڑا خطرہ بنے رہتے ہیں کیوں کہ کچھ بم پھٹنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔

  • جوبائیڈن کے گھر، دفتر سے برآمد ہونیوالی خفیہ دستاویز کے معاملے مں اہم پیشرفت

    جوبائیڈن کے گھر، دفتر سے برآمد ہونیوالی خفیہ دستاویز کے معاملے مں اہم پیشرفت

    واشنگٹن : امریکی محکمہ انصاف نے ایوانِ نمائندگان کی نگران اور احتساب کمیٹی کے صدر جو بائیڈن کے گھر اور دفتر سے ملنے والی "خفیہ دستاویزات” کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

    محکمہ انصاف کی جانب سے اس معاملے میں خصوصی پراسیکیوٹر کی تقرری کی تھی، نے کانگریس کی ذیلی شاخ ایوانِ نمائندگان کی نگران اور احتساب کمیٹی ہاؤس کی تحقیقات کے نتائج اور تفصیلات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

    ریپبلکنز کی زیر قیادت کمیٹی کی درخواست کے جواب میں وزارت انصاف کی طرف سے کہا گیا کہ کانگریس کو تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی جاسکیں کیونکہ اس وقت جاری خصوصی پراسیکیوٹر کی تحقیقات میں ایسی معلومات شامل ہیں جنہیں عوام کے سامنے نہیں رکھا جاسکتا۔

    وزارت کے حکام نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ مستقبل کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی نوعیت کا ہے، اور یہ تحقیقات کی شفافیت کو خطرے میں ڈالے بغیر کانگریس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ معلومات شیئر کرنے کے لیے ہے۔

  • اوباما دور کی حساس دستاویزات نیشنل آرکائیو نہ بھیجنے پر صدر بائیڈن کے خلاف تحقیقات شروع

    واشنگٹن: اوباما دور کی حساس دستاویزات نیشنل آرکائیو نہ بھیجنے پر صدر بائیڈن کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کے گھر سے کلاسیفائیڈ دستاویزات ملنے پر تحقیقات شروع کر دی گئی، بائیڈن انتظامیہ نے تحقیقات کے لیے خصوصی کونسل کو نامزد کر دیا ہے۔

    ایوان نمائندگان کے اسپیکر مک کارتھی نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے لیے الگ اور بائیڈن کے لیے الگ قانون نہیں ہو سکتا۔

    واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے ڈیلاویئر میں گھر سے کلاسیفائیڈ دستاویزات ملنے کی تصدیق کی تھی، صدر بائیڈن نے اوباما دور کی حساس دستاویزات نیشنل آرکائیو نہیں بھیجی تھیں۔

    اس سے پہلے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے بھی حساس دستاویزات ملنے پر امریکی محکمہ انصاف کی تحقیقات جاری ہیں، ایف بی آئی نے فلوریڈا میں سابق صدر ٹرمپ کے گھر پر دستاویزات کے لیے چھاپا مارا تھا۔

    ریپلکن رہنما ساجد تارڑ نے کہا دستاویزات کی برآمدگی سے ڈیموکریٹ کا ڈبل اسٹینڈرڈ سامنے آ چکا ہے، ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ تحقیقات کے لیے خصوصی کونسل نامزد کر چکی ہے۔

  • امریکی صدر جوبائیڈن کی 80 ویں سالگرہ پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

    امریکی صدر جوبائیڈن کی 80 ویں سالگرہ پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

    جوبائیڈن امریکی تاریخ میں پہلے صدر ہیں جو صدارت کے دوران ہی اپنی عمر کے 80 ویں سال تک پہنچ گئے ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ منانے کی کسی باقاعدہ تقریب کا اعلان تو نہیں کیا تاہم انکی اہلیہ جِل بائیڈن نے امریکی صدر جوبائیڈن کیلئے محبت بھرا پیغام دیا اور رقص کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔

    امریکہ کی خاتون اول جلِ بائیڈن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’’میں کسی اور کے ساتھ ڈانس نہیں کرنا چاہتی، سالگرہ مبارک ہو‘‘۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن سگریٹ نہیں پیتے اور اب بھی جسمانی طور پر متحرک ہے۔ 1988 میں جان لیوا دماغی انیوریزم کی سرجری کے بعد سے انہیں صحت کے کسی بڑے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    ایک سال قبل ایک وسیع طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں کا کہا تھا کہ جوبائیڈن کو چند معمولی بیماریاں ہیں اور ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ بائیڈن اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل ہیں۔