Tag: جوتا

  • گلوکار عاصم اظہر پر کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا

    گلوکار عاصم اظہر پر کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا

    معروف گلوکار عاصم اظہر پر کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا، ملک بھر میں ان کے مداحوں نے اس حرکت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

    گلوکاری کے شعبے میں بہت جلد اپنا مقام بنانے اور مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار عاصم اظہر پر ان کے کنسرٹ کے دوران ہجوم میں سے کسی نے جوتا اچھال دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر اسٹیج پر پرفارم کر رہے ہیں کہ اچانک تماشائیوں کی طرف سے ان پر جوتا پھینکا گیا، جوتا عاصم کو نہ لگ سکا۔

    واقعے کے باوجود عاصم پرفارم کرتے رہے اور انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس حرکت پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا، عاصم کے مداحوں سمیت دیگر افراد نے بھی اس حرکت کو سخت شرمناک قرار دیا۔

  • میرا بوٹ، سب سے مضبوط‘ نامعلوم شخص نے بی جے پی رہنما پر جوتا دے مارا

    میرا بوٹ، سب سے مضبوط‘ نامعلوم شخص نے بی جے پی رہنما پر جوتا دے مارا

    نئی دہلی : بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما نرسہما راؤ پر دوران پریس کانفرنس نامعلوم شخص نے جوتا دے مارا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ان دنوں لوک سبھا کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ہندوستان کی شدت پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے الیکشن میں کارکنان و عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک مہم ’میرا بوتھ، سب سے مضبوط‘ شروع کررکھی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس مہم پر عوام شدید و عجیب احتجاج کریں گے، آج صبح ایک نامعلوم شخص نے یہ کہتے ہوئے ’میرا بوٹ، سب سے مضبوط‘ بھارتی رکن پارلیمنٹ و رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی نرسہما راؤ کو جوتا دے مارا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نرسمہا راؤ کو جوتا اس وقت پڑا جب وہ مالےگاؤں دھماکے کے ملزم سدھوی پراگیا کی بی جے پی میں شمولیت پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

    مزید پڑھیں : بھارت میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

    یاد رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے لیے پولنگ کے دوسرے مرحلے میں (آج) ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ملک کی 13 ریاستوں کی 97 نشستوں پر عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کررہے ہیں۔ انتخابات میں 90 کروڑ ووٹر حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، یہ تعداد امریکا اور یورپی یونین کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں کے لیے مرحلہ وار انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، اب تک ایک مرحلہ ہوا جس میں دورانِ ووٹنگ پرتشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

  • چنئی سپرکنگز کا ہوم گراؤنڈ پرجوتوں سے استقبال

    چنئی سپرکنگز کا ہوم گراؤنڈ پرجوتوں سے استقبال

    چنئی : آئی پی ایل میں دو سال کی پابندی کے بعد چنئی سپرکنگز کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے ہوم گراؤنڈ پہنچی تو تماشائیوں نے کھلاڑیوں کا جوتوں سے استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو سال کی پابندی کے بعد چنئی سپرکنگز اپنے ہوم گراؤنڈ ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے پہنچی تو اس دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

    چنئی سپرکنگزاور کولکتہ نائٹ رائڈرز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا کہ آٹھویں اوور میں تماشائیوں کی جانب سے باؤنڈری کے قریب کھڑے چنئی کے کھلاڑی رویندرا جڈیجہ اور فاف ڈوپلیسس پر جوتا پھینکا گیا۔

    پولیس اور گراؤنڈ انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر جوتے پھینکنے والے تماشائیوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا جس کے بعد میچ بغیر کسی تعطل کے مکمل ہوا۔

    چنئی سپرکنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈر کے خلاف 203 رنز کا ہدف سنسنی خیزمقابلے کے بعد میچ کے آخری اوور کی پانچویں گیند پرحاصل کیا۔

    بھارت: آئی پی ایل میچز رکوانے کے لیے سیکڑوں افراد کا احتجاج

    خیال رہے کہ میچ سے قبل ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے گراؤنڈ کے باہر مظاہرہ کیا تھا اوراس دوران پولیس سے مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    مشتعل مظاہرین نے پانی کے بحران کے حل تک چنئی میں آئی پی ایل میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کے لیے 4 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں 10 اپریل سے 20 مئی تک آئی پی ایل کے سات میچ کھیلے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق وزیراعظم نوازشریف جوتے کا نشانہ بن گئے

    سابق وزیراعظم نوازشریف جوتے کا نشانہ بن گئے

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر تقریب کے دوران جوتے سے حملہ کیا گیا، عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں ہونے والی تقریب میں خطاب کرنے اسٹیج پر آئے تو ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینکا جو نوازشریف کو جا کرلگا۔

    جوتا پھینکنے والے شخص کو وہاں موجود افراد نے پکڑلیا اور تقریب سے باہر لے جانے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا۔

    واقعے کی وجہ سے تقریب میں شدید بدمزگی پیدا ہوگئی اور نوازشریف بھی مختصر خطاب کرکے واپس روانہ ہوگئے جبکہ تقریب کو بھی وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔


    عمران خان کی مذمت


    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف پرجوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ
    جوتے اورسیاہی پھینکنا غیراخلاقی عمل ہے، عام لوگوں سے کہتا ہوں جوتے اورسیاہی پھینکنا کوئی طریقہ نہیں ہے۔


    شاہ محمود قریشی کی مذمت


    پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے نوازشریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جوتا پھینکنے کاعمل انتہائی نامناسب ہے، اس پربہت افسوس ہے، ایسا کرنا انسان کے اپنے ضمیراور اخلاق کے خلاف ہے۔


    بلاول بھٹو کی مذمت


    چیئرمین پاکستان تحریک بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیڈروں پرجوتا پھینکنے کے واقعات قابل مذمت ہیں، پیپلز پارٹی اپنےآغاز سے ایسے ہتھکنڈوں کی مخالف ہے، ایسے واقعات سیاسی رہنماؤں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔


    رضا ہارون کی مذمت


    پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے نوازشریف پرجوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیرجمہوری اور غیرسیاسی رویوں کی سخت مذمت کی جانی چاہیے، نوازشریف سے اختلاف کیا جاسکتاہے، جواب دیا جا سکتا ہے۔

    رضا ہارون نے کہا کہ اگرجوتا پھینکنے کے رویے کو برداشت کیا گیا تو پھرسیاست کواللہ ہی حافظ ہے جبکہ سیاست دانوں کواپنے اندازمیں نرمی پیدا کرنی چاہیے۔


    زاہد خان کی مذمت


    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے نوازشریف پرجوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جوتا پھینکنےاورسیاہی پھینکنے جیسے واقعات قابل افسوس ہیں، ہمارے ہاں سیاست کو ذاتی مسئلہ سمجھ لیا جاتا ہے۔

    زاہد خان نے کہا کہ سیاست میں گالم گلوچ پہلے نہیں تھا، نظریاتی اختلاف ہوتا تھا، ایسےردعمل کو روکنا معاشرے اورسیاست دانوں کی ذمےداری ہے، ایسی چیزوں کونہیں روکا گیا تو چیزیں مزید خراب ہوں گی۔


    وزیر خارجہ خواجہ آصف پر نوجوان نے سیاہی پھینک دی


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ایک شخص نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کے چہرے پرسیاہی پھینک دی تھی جسے وہاں موجود افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔


    نارووال:‌ وفاقی وزیر احسن اقبال پر جوتے سے حملہ


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 فروری کو نارووال میں ہونے والے ورکرز کنونشن کے دوران ایک شخص نے وفاقی وزیراحسن اقبال پرجوتا پھینکا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نارووال:‌ وفاقی وزیر احسن اقبال پر جوتے سے حملہ

    نارووال:‌ وفاقی وزیر احسن اقبال پر جوتے سے حملہ

    نارووال : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جوتا کلب کے ممبربن گئے، تقریب میں‌ ایک نوجوان نے ن لیگ کے سینئر رہنما پر جوتا پھینک دیا.

    تفصیلات کے مطابق نارووال میں ہونے والے ورکرز کنونشن کے دوران ایک شخص نے وفاقی وزیر پر جوتا پھینکا. جوتا ان کے ہاتھ پر لگا.

    یہ واقعہ تب پیش آیا، جب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسٹیج پر پہنچے. جوتا پھینکنے والے نوجوان بلال حارث کو پولیس نے حراست میں لے لیا. البتہ وزیر داخلہ کے کہنے پرنوجوا ن کورہا کر دیا گیا۔

    واقعے کے بعد احسن اقبال نے ٹویٹ‌ کیا، جس میں‌ انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ مخالفین کی شرارت تھی، البتہ تقریب پرسکون رہی. تقریب میں کوئی رخنہ نہیں پڑا، میں نےتقریر مکمل کی.

    اپوزیشن کا ردعمل

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ افسوس ناک صورتحال ہے، رویہ کسی طور مناسب نہیں. ایسے رویے کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی، البتہ عوام کے اندر ن لیگ کے خلاف غم وغصہ ہے، جس ترقی سے عوام کاپیٹ نہ بھرے، وہ ترقی نہیں ہوتی.

    پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے اس عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن سال کی پانچ سالہ کارکردگی پرعوام غصے میں ہیں۔ ن لیگی وزرا اپنی حرکتوں کی وجہ سےاس مقام پر پہنچے. انھوں نے مزید کہا کہ جب آپ غیرمقبول ہوجائیں تو پبلک میں جانا رسک ہے.


    شیخ رشید کی لاہور آمد، کسی نے ان پرجوتا اچھال دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جوتے میں بجلی پیدا کرنے اور موبائل فون چارج کی صلاحیت

    جوتے میں بجلی پیدا کرنے اور موبائل فون چارج کی صلاحیت

    واشگنٹن: یونیورسٹی آف وسکانس کے سائنس دانوں نے ایک ایسا جوتا ایجاد کیا ہے جسے پہن کر چہل قدمی کرنے سے بجلی پیدا ہوتی ہے اور اس بجلی سے چلتے پھرتے موبائل فون و دیگر برقی آلات کو آسانی سے چارج کیا جاسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف وسکانس کے ہونہار سائنسدانوں نے اس پروجیکٹ کو خاص طور پر غریب پسماندہ علاقوں اور فوجیوں کے لیے تیار کیا ہے تاکہ اسے پہن کر چہل قدمی کے ذریعے آسانی سے موبائل چارج کیا جاسکے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جوتے میں حرکت کے ذریعے (کائنیٹک) نامی توانائی پیدا ہوتی ہے جسے موثر انداز میں بجلی میں تبدیل کیاگیا ہے تاکہ اس کی مدد سے دیگر برقی آلات کو بھی چارج کیا جاسکے۔

    پڑھیں: ’’ سیکنڈز میں چارج، ہفتہ بھر چلے، اسمارٹ فون کی سپر بیٹری ایجاد ‘‘

    سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انسانی چہل قدمی میں توانائی چھپی ہوتی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جوتے کو تیار کیا گیا، یہ ایجاد حیرت انگیز ضرور ہے کیونکہ صرف ایک جوتے سے ہی 10 واٹ توانائی پیدا کی جاسکتی ہے تاہم مستقل چلنے کی صورت میں 20 واٹ کی بجلی پیدا ہوتی ہے جو جدید موبائل کو چارج کرنے کے لیے کافی ہے۔