Tag: جوزف کوٹس

  • کراچی سے تعلق رکھنے والے جوزف کوٹس کارڈینل بن گئے

    کراچی سے تعلق رکھنے والے جوزف کوٹس کارڈینل بن گئے

    روم: پوپ فرانسس نے دنیا بھر سے منتخب شدہ آرچ بیشپس کو کارڈینلز کا عہدہ تفویض کردیا جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے آرچ بشپ جوزف کوٹس بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے گزشتہ ماہ دنیا بھر کے 14 گرجا گھروں میں موجود بشپس کو کارڈیلنز مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا جن کو اعزاز دینے کی تقریب ویٹی کن سٹی میں ہوئی۔

    ٹاپ کونسل کی مٹینگ میں پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے منتخب کردہ بیشپس کو کارڈینلز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے پادری اہم عہدے کے لیے مقرر، پوپ فرانسس کا اعلان

    کراچی سے تعلق رکھنے والے جوزف کوٹس پوپ فرانسس کی جانب سے کارڈینل کا اعزاز پانے والے پاکستان کی تاریخ کے دوسرے مسیحی پیشوا ہیں، ااس سے قبل جوزف کورڈیرو کارڈینل رہ چکے ہیں۔

    جوزف کوٹس عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد روم کے مرکزی گرجا گھر گئے جہاں انہوں نے عصر حاضر کے شہدا کے حوالے سے منسوب لائبریری میں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما اور پاکستانی وزیر شہباز بھٹی کی انجیل پیش کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پوپ فرانسس نے کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کارڈینل کا عہدہ تفویض کردیا

    پوپ فرانسس نے کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کارڈینل کا عہدہ تفویض کردیا

    ویٹکن سٹی : مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کارڈینل کا عہدہ تفویض کردیا اور آرچ بشپ جوزف دوسرے پاکستانی کارڈینل بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ویٹکن سٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کارڈینل کا عہدہ تفویض کردیا۔

    جوزف کوٹس کارڈینل کا اعزازپانے والے دوسرے پاکستانی آرچ بشپ ہیں۔

    اس کے علاوہ تقریب میں پوپ فرانسس نے عراق، جاپان سمیت دنیا بھرسے منتخب چودہ آرچ بشپس کو کارڈینل کا منصب تفویض کیا۔

    تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس نے نئے کارڈنلز پرزور دیا کہ وہ غریبوں کی مدد کریں اورنمود ونمائش اورمراعات سے دوررہیں۔

    خیال رہے 2012 میں جوزف کوٹس کوکراچی کا آرچ بشپ بنایا گیا تھا، وہ پاکستان میں ‘کاریٹاس پاکستان‘ کے نیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ  مسلمانوں کے ساتھ بین المذاہب مذاکراتی عمل کا بھی سرگرم حصہ ہیں۔

    جوزف پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس‘ کے صدر بھی ہیں، انہوں نے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے اور ان کو انگریزی، اطالوی، جرمن، فرانسیسی،اردو، پنجابی اور سندھی زبان بول سکتے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ مسیح برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں 14 کارڈینلز کی تقرریاں کیں تھیں ، جس کے تحت کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو بھی کارڈینل کا اعزاز دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ کارڈینل کا انتخاب دنیا کے پانچ براعظموں سے کیا گیا جن میں پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان کے مسیح رہنماؤں کے نام شامل تھے۔ اس موقع پر  پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ کارڈینلز کے عہدوں کا مقصد اور اس کے لیے پادریوں کا انتخاب گرجا گھروں کی یکجہتی کا مظہر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔