Tag: جوز بٹلر

  • چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی، انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کپتانی چھوڑ دی

    چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی، انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کپتانی چھوڑ دی

    انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

    انگلش کھلاڑی جوز بٹلر نے کہا کہ کپتانی چھوڑ رہا ہوں، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں آخری بار ٹیم کی قیادت کروں گا۔

    جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم کی 2 شکستوں کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا بہتر مستقبل چاہتا ہوں، میں بطور کھلاڑی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی کپتانی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نتائج مایوس کن رہے۔جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں آخری گروپ میچ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ افغانستان نے بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

  • جوز بٹلر نے افغانستان سے شکست کی وجہ بتادی

    جوز بٹلر نے افغانستان سے شکست کی وجہ بتادی

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا افغانستان سے شکست کے بعد کہنا تھا کہ ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے اکٹھے ہونا پڑے گا، وائٹ بال فارمیٹ میں ہمیں جلد واپس آنا ہوگا۔

    افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا میچ رہا ہے، ہم نے جلد وکٹیں لیں لیکن ابراہیم زدران نے اچھی سنچری کی، آخری اوورز میں ہم نے بہت رنز دیے، ہمیں چانس ملے کوشش بھی کی لیکن ناکام رہے۔

    انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ میں بدقسمتی سے اس طرح پرفارم نہیں کر پا رہا جس کی ٹیم کو ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت اپنے بارے میں جذباتی ہوکر کوئی فیصلہ نہیں کروں گا، ہم وننگ ٹیم رہے ہیں ہمیں پھر سے وننگ ٹیم بننا ہے۔

    واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 326 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    عظمت اللہ عمر زئی نے آخری اوورز میں 13 رنز نہیں بننے دیے اور افغانستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔جو روٹ نے 111 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، کپتان جوز بٹلر 38 رنز بناسکے، بین ڈکٹ نے بھی 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ہیری بروک 25 رنز بنا کر محمد نبی کا نشانہ بنے، فل سالٹ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمی اوورٹن نے 32 رنز بنائے، جوفرا آرچر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نبی نے 2 اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    ابراہیم زدران نے 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی 40، عظمت اللہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نبی نے بھی 40 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

    فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    رحمان اللہ گرباز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صادق اللہ اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بناسکے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیام لیونگسٹن نے دو وکٹیں حاصل کیں، جیمی اوورٹن، عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • افغانستان سے میچ، انگلش کپتان نے پچ سے متعلق کیا کہا؟

    افغانستان سے میچ، انگلش کپتان نے پچ سے متعلق کیا کہا؟

    لاہور: انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ اس پچ پر کسی ہدف کا تعاقب کرنا مشکل کام ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل انگلش کپتان جوز بٹلر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میچ میں بولرز کو کافی اسکور پڑا، کوشش ہوگی افغانستان کے خلاف کم بیک کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہیری بروک بہترین کھلاڑی ہیں ان سے اچھی اننگز کی امید ہے۔

    جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ کرس کی انجری کا دکھ ہے، کوشش کریں گے آئندہ میچ میں غلطیاں نہ دہرائیں، بہترین کرکٹ کھیل کر اگلا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ کل کے میچ میں دونوں ٹیمیں اچھی کرکٹ کھیلیں گی۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کو پہلے میچ میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ افغانستان کو جنوبی افریقا نے شکست دی تھی۔

    گروپ بی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا تین، تین پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انگلش ٹیم تیسرے اور افغانستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

  • جوز بٹلر کو بھی کوہلی اور دھونی جتنی عزت دی جائے! سابق بھارتی کرکٹر کا مطالبہ

    جوز بٹلر کو بھی کوہلی اور دھونی جتنی عزت دی جائے! سابق بھارتی کرکٹر کا مطالبہ

    سابق بھارتی کرکٹر نے آئی پی ایل میں شاندار سنچری بنانے والے جوز بٹلر کی تعریف کی ہے اور انھیں بھی بھارتی سپر اسٹارز جتنی عزت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ہربھجن سنگھ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کامیاب ہدف کے تعاقب میں سنچری جڑنے والے انگلش پلیئر جوز بٹلر کو کھل کر سراہا ہے۔ سابق آف اسپنر نے کہا ہے کہ اگر اسی طرح ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی یا مہندرا سنگھ دھونی سنچری بناتے تو ان کی بہت واہ واہ ہوتی۔

    انھوں نے کہا کہ اگر ویرات کوہلی نے یہ سنچری اسکور کی ہوتی تو ہم دو مہینے تک ان کی تعریفیں کرتے نہ تھکتے، جس طرح ہم نے آخری میچ میں ایم ایس دھونی کے لگائے چار چھکوں کی بات کی، ہمیں اسی طرح جوز بٹلر کو بھی عزت دینی چاہیے کیوں وہ بھی لیجنڈز میں سے ایک ہیں۔

    ہربھجن نے کہا کہ وہ ایک خاص اور مختلف سطح کے کھلاڑی ہیں۔ جوز بٹلر نے یہ پہلی بار نہیں کیا ہے وہ پہلے بھی کئی بار ایسا کر چکے ہیں

    انھوں نے کہا کہ بٹلر ایک ناقابل یقین کھلاڑی ہیں ہم ان کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے کیونکہ وہ بھارتی کھلاڑی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ جوز بٹلر نے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم راجھستان رائلز کی جانب سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ون مین شو کا مظاہرہ کیا تھا اور اکیلے ہی راجستھان رائلز کو فتح دلائی تھی۔

    انگلش پلیئر نے 107 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کرتے ہوئے میچ کی آخری گیند پر کے کے آر سے جیت چھین لی تھی۔

  • جوز بٹلر نے اپنا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا

    جوز بٹلر نے اپنا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا

    انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے اپنے نام کے غلط تلفظ کے بعد اپنا نام تبدیل کر نے کا اعلان کردیا۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، اس منفرد ویڈیو میں کپتان جوز بٹلر نے نام کی تبدیلی کا اعلان کیا۔

    33 سالہ جوز بٹلر برسوں سے تمام فارمیٹس میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ مستقل مزاج کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، تاہم وکٹ کیپر بلے باز کو پورے کیریئر میں لوگوں نے انہیں غلط نام سے پکارا ہے، یہاں تک کہ ان کی والدہ نے سالگرہ پر انہیں غلط نام سے پکارا ہے جبکہ ایک ایوارڈ میں بھی ان کا نام غلط لکھا گیا۔

    ویڈیو میں کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ’’ ہیلو! میں انگلینڈ کے وائٹ بال کا کپتان جوز بٹلر ہوں،  مجھے ساری زندگی غلط نام سے پکارا جاتا رہا ہے، میری والدہ بھی غلط نام سے پکارنے والوں میں شامل ہیں‘‘۔

    ’’لہذا 13 سال اپنے ملک کی نمائندگی کرنے اور دو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد، آخرکار مسئلہ کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے، مسئلہ کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے حل کرنے کے لیے، میں باضابطہ طور پر جوش بٹلر ہوں‘‘۔

  • ویڈیو: جوز بٹلر کو کس طرح بولڈ کیا؟ نوین نے راز آشکار کردیا!

    ویڈیو: جوز بٹلر کو کس طرح بولڈ کیا؟ نوین نے راز آشکار کردیا!

    نوین الحق نے جوز بٹلر کو آؤٹ کرنے کے کس حدتک منصوبہ بندی کی تھی، اس راز سے افغانی پیسر نے خود ہی پردہ اٹھا دیا۔

    افغانستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کے بعد آئی سی سی کی جانب اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نوین الحق کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پیسر نے تفصیل بیان کی ہے کہ کس طرح انھوں نے خطرناک انگلش بیٹر کو قابو کیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے افغانی پیسر کا کہنا تھا کہ ’ اس وقت جوز بٹلر ان سوئنگر کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھے‘۔

    انھوں نے کہا کہ یہ ایک گریٹ سیٹ اپ تھا جس کے بارے میں، میں نے اور محمد نبی نے گفتگو کی تھی۔ میں نے جوز اور بروک کو تین اوورز کیے تھے اور اس میں تقریباً ڈیلیوریز آؤٹ سونگرز تھیں۔

    نوین نے بتایا کہ بٹلر کو بولڈ کرنے والی بال کرنے سے قبل میں نے محمد نبی سے بات کی تو ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ اگلی بال انھیں ان سوئنگ کرانی چاہیے جس کے لیے وہ تیار نہیں ہونگے۔ خوش قسمتی سے وہ بال درست جگہ پر پڑی۔

    واضح رہے کہ افغانستان نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈکپ میں پہلی بار انگلینڈ کی ٹیم کو 69 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نوین نے اہم مرحلے پر انگلش کپتان اور ان فارم بیٹر جوز بٹلر کو بولڈ کیا تھا۔

  • جوز بٹلر بھارتی صحافی کے احمقانہ سوال پر حیران رہ گئے، دلسچپ ویڈیو

    جوز بٹلر بھارتی صحافی کے احمقانہ سوال پر حیران رہ گئے، دلسچپ ویڈیو

    ورلڈکپ کے افتتاحی میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھاتی صحافی کے احمقانہ سے سوال پر انگلش کپتان جوز بٹلر کی ہنسی چھوٹ گئی اور وہ حیرانی سے انھیں دیکھتے رہے۔

    انگلش کپتان جوز بٹلر سے وہاں موجود بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ جو کہ حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں ان کی ٹیم میں عدم موجودگی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی فاسٹ بولنگ کو متاثر کرے گی؟

    صحافی کے اس اوٹ پٹانگ سوال پر بٹلر کی حیرانی دیدنی تھی جب کہ وہ مسکراتے رہے کہ جیمز اینڈرسن اور براڈ تو گزشتہ 8 سالوں سے انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کا حصہ ہی نہیں ہیں۔

    انگلینڈ کے کپتان نے سوال کا جواب پرمزاح انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں جمی (جیمز اینڈرسن) اب بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہے تاہم وہ 2015 سے کوئی او ڈی آئی نہیں کھیلا۔ اسٹورٹ براڈ کو بھی او ڈی آئی کھیلے اتنا ہی وقت ہوچکا ہے۔ وہ تو اب ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسٹورٹ براڈ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں آخری بار 14 فروری 2016 کو جنوبی افریقا کیخلاف میدان میں اترے تھے۔ جیمز اینڈرسن نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2015 میں افغانستان کے خلاف کھیلا تھا۔ دونوں 2019 کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی نہیں تھے۔

    سوشل میڈیا صارفین بھاتی صحافی کو اس کی کم علمی پر آرے ہاتھوں لے رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ اس رپورٹر سے زیادہ کرکٹ کی معلومات تو میری دادی کو ہے۔

  • جوز بٹلر نے ورلڈ کپ 2023 کے بعد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کیا کہا؟

    جوز بٹلر نے ورلڈ کپ 2023 کے بعد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کیا کہا؟

    جوز بٹلر نے ورلڈ کپ 2023 کے بعد ریٹائرمنٹ کے منصوبے کے حوالے سے بتادیا، وکٹر کیپر بیٹر کا کہنا ہے کہ اب بھی ایسے کئی شعبے ہیں جن میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا چاہتا ہوں۔

    جوز بٹلر نے 2011 میں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو سے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ تاہم 12 سال گزر جانے کے بعد وہ موجودہ دور کے عظیم ترین وکٹ کیپر بیڑز میں شمار ہوتے ہیں جبکہ اس ورلڈ کپ میں وہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

    بٹلر اس انگلش ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2019 میں اپنی سرزمین پر پہلے بار کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انھوں نے سپر اوور میں مارٹن گپٹل کو رن آئوٹ کیا تھا جسے سبب میچ ٹائی ہونے کے بعد ٹرافی اٹھانے کا اعزاز انگلینڈ کو ملا تھا۔

    بھارت کے خلاف پہلے ورام اپ میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بٹلر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے منصوبے کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔

    انھوں نے کہا کہ میں انگلینڈ کے لیے مزید کچھ سالوں تک کھیلنا چاہتا ہوں باوجود اس کے میں کچھ دنوں پہلے ہی 33 سال کا ہوا ہوں۔ میں اپنی بڑھتی عمر کو اتنا زیادہ محسوس نہیں کرتا۔ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت اعزاز کی بات ہوتی ہے۔

    انگلینڈ کی ون ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اب بھی ایسے شعبے ہیں جن میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہتا ہوں اور بطور کھلاڑی ترقی کرنا چاہتا ہوں، یہ چیزیں آپ کی حوصلہ افزائی کا ایک مثبت ذریعہ ہیں۔

  • جیسن روئے کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہ بنانامشکل فیصلہ تھا، بٹلر

    جیسن روئے کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہ بنانامشکل فیصلہ تھا، بٹلر

    جیسن روئے کو آئندہ ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، معاملے کی حساسیت کے پیش نظر جوز بٹلر نے خود ذاتی طور پر انگلش اوپنر کو اس خبر سے آگاہ کیا۔

    اس مشکل ٹاسک کو انجام دینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ جیسن روئے پر ہیری بروک کو ترجیح دینا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ یہ کوئی خوشگوار چیز نہیں تھی لیکن یہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس طرح کا فیصلہ کرنا کسی بھی وقت آسان نہیں ہوتا۔ بطور کپتان یہ میری ذمہ داری تھی حالاں کہ جیسن میرا بہت اچھا ساتھی ہے اس لیے یہ کرنا واقعی کٹھن تھا۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب رائے کو بٹلر کی طرف سے اس طرح کی خبر ملی ہو۔ اس سے قبل، انگلیش بیٹر کو انگلینڈ کے T20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے بھی باہر کیا گیا تھا۔

    روئے بدقسمتی سے کمر کی تکلیف کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ چاروں ون ڈے میچز نہیں کھیل پائے تھے، جس کے بعد بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ 2023 اسکواڈ میں ان کی جگہ ہیری بروک کو منتخب کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ہیری بروک کو انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ بنانے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہ نمبر ایک سے لے کر چھ تک کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • بھارت دفاع کے لیے نہیں بلکہ ورلڈکپ جیتنے جارہے ہیں، جوز بٹلر

    بھارت دفاع کے لیے نہیں بلکہ ورلڈکپ جیتنے جارہے ہیں، جوز بٹلر

    انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے پُرزور انداز میں کہا ہے کہ ان کی ٹیم رواں سال محض دفاع کے بجائے پھر سے ورلڈکپ جیتنا چاہتی ہے۔

    انگلش ٹیم کے 32 سالہ کھلاڑی نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کی جیت کو ورلڈ ٹورنامنٹ کے لیے اچھی تیاری قرار دیا۔ براڈ کاسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس بار ٹرافی اٹھانے کے لیے ان کی ٹیم اچھی دکھ رہی ہے، بٹلر کے مطابق چوتھے ون ڈے میں اسپنرز نے بھی اپنی مہارت دکھا کر یہ بات واضح کر دی ہے۔

    بٹلر نے کہا کہ ہم عمدہ طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم کسی چیز کے دفاع کرنے کی کوشش نہیں کررہے بلکہ ہم تو وہاں جاکر ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اس وقت ہماری بھی وہی پوزیشن ہے جو دوسری ٹیموں کی ہے۔

    انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بہتر سے بہتر ہورہے ہیں، ہر کسی نے یہی کہا کہ گزشتہ میچ کی وکٹ سلو تھی اور اس پر کافی محنت کرنا پڑی، اسپنرز نے بہت عمدگی سے بولنگ کی۔

    انگلش کپتان نے کہا کہ ہم بہتر پوزیشش میں ہیں بحیثیت پلیئر میں آئندہ ورلڈ ایونٹ کے لیے پرجوش ہوں۔ ہمارے کھلاڑی بیٹ اور بول کے ساتھ اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں کیویز کے خلاف انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر پھر انگلینڈ نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے بقیہ تینوں ون ڈیز میں فتح اپنے نام کی اور سیریز میں 1-3 سے کامیابی کو گلے لگایا تھا۔