Tag: جوش ہیزل ووڈ

  • بھارت کو پنک بال ٹیسٹ میں کس طرح 36 رنز پر آؤٹ کیا؟ ہیزل ووڈ کا انکشاف

    بھارت کو پنک بال ٹیسٹ میں کس طرح 36 رنز پر آؤٹ کیا؟ ہیزل ووڈ کا انکشاف

    دو سال قبل ایڈلیڈ میں ہونے والے پنک بال ٹیسٹ میں بھارت کو کس طرح صرف 36 رنز پر آؤٹ کیا تھا، اس حوالے سے جوش ہیزل ووڈ نے لب کشائی کی ہے۔

    دوسرے ٹیسٹ سے قبل ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ اس پنک بال ٹیسٹ میں بھارتی بیٹرز پر دباؤ ڈالنے کے لیے پچ پر درست ایریاز پر بال اور اسکے علاوہ میں نے کچھ بھی اتنا خاص نہیں کیا تھا، مجھے یاد ہے کہ بھارتی بیٹرز ہر گیند کو اچھال رہے تھے۔

    ہیزل ووڈ نے پوری بھارتی ٹیم کے 36 رنز پر آؤٹ ہونے کے حوالے سے مزید کہا کہ میں نے بولنگ کے لیے واقعی کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔ میں صرف لینتھ پر بولنگ کررہا تھا۔

    ہم نے اس ٹیسٹ میں اچھی شروعات کی تھی، ایک موقع پر بھارت کے 15 رنز پر 3 وکٹیں گری ہوئی تھیں، ہم نے انھیں دباؤ میں لانے کی اچھی کوشش کی۔

    خیال رہے کہ 2022 میں ایڈیلیڈ میں پنک بال ٹیسٹ میزبان آسٹریلیا نے بھارت کو صرف 36 رنز پر آؤٹ کیا تھا، جوش ہیزل ووڈ نے اس میچ می 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے بھارت کی کمر توڑ دی تھی، آسٹریلیا نے مذکورہ میچ 8 وکٹوں سے جیتا تھا۔

  • ہیزل ووڈ نے کووڈ کا شکار گرین کو قریب آنے سے منع کردیا! ویڈیو وائرل

    ہیزل ووڈ نے کووڈ کا شکار گرین کو قریب آنے سے منع کردیا! ویڈیو وائرل

    آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے دوران میچ کووڈ کا شکار کیمرون گرین کو قریب آنے سے منع کردیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں اس وقت عجیب صورتحال دیکھنے میں آئی جب جوش ہیزل ووڈ نے اپنے ساتھی کیمرون کو ہاتھ کے اشارے سے دور جانے کا کہنا۔

    ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد ٹیم جشن منارہی تھی اس دوران کووڈ سے متاثرہ کیمرون گرین بھی وہاں دوڑتے ہوئے آگئے۔

    گرین نے حفاظتی پروٹوکول کی پابندی کرتے ہوئے وکٹ لینے والے بولر ہیزل ووڈ سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھا اور بغیر کسی جسمانی رابطے کے ہاتھ کے اشارے سے ہوا میں مٹھی دکھائی۔

    اس دوران ہیزل ووڈ نے مسکراتے ہوئے شرارت کے ساتھ انگلی کے اشارے سے آل راؤنڈر کو دور جانے کا اشارہ کیا، کیمرون گرین نے ہنستے ہوئے خود بھی فاصلہ برقرار رکھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین کا ٹیسٹ میچ سے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم اس کے باوجود وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    برسبین میں ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو شائقین کرکٹ حیرت زدہ رہ گئے جب انھوں نے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود کینگرو کرکٹر کیمرون وائٹ کو بھی میدان میں اترتا دیکھا۔

    آل راؤنڈر فیلڈ میں دیگر آسٹریلوی کھلاڑیوں سے فاصلے پر کھڑے ہوئے جب کہ پروٹوکولز کے مطابق کیمرون میدان میں کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی نہیں ملا رہے ہیں۔

  • آسٹریلیا کی حالیہ فتح ورلڈکپ 2015 کی جیت سے بڑی کیوں؟

    آسٹریلیا کی حالیہ فتح ورلڈکپ 2015 کی جیت سے بڑی کیوں؟

    بھارتی ٹیم کو ان کے ہوم کراؤڈ کے سامنے عالمی کپ فائنل میں شکست دینے پر آسٹریلین پلیئرز کی خوشی دیدنی ہے، وہ ان لمحات سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    ورلڈکپ فاتح اسکواڈ میں شامل آسٹریلین پلیئرز نے 2023 کی ورلڈکپ فتح کو آج سے ٹھیک آٹھ سال قبل 2015 میں ملنے والی جیت سے بڑا قرار دیا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ جیتنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہماری حالیہ فتح 2015 کی جیت سے بڑی ہے۔

    جوش ہیزل ووڈ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہ ٹائٹل اپنے ہوم گراؤنڈ اور ملکی شائقین کے سامنے جیتا تھا، اس بار بھارت میں میزبان ٹیم کے خلاف مختلف کنڈیشنز میں چیمپئن بننا واقعی ایک اعزاز ہے۔

    مڈل آرڈر بیٹر اور فائنل میں اپنی بیٹنگ سے اہم کردار ادا کرنے والے مارنس لبوشین نے کہا کہ ہم نے آج جو حاصل کیا وہ ناقابل یقین ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں اسے بہترین کامیابی کہوں گا جس کا حصہ بننے پر بہت مسرور ہوں، ہمارے بولرز نے شاندار پرفارمنس پیش کی، اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔

    پلیئر آف دی میچ ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ جیسا چاہتے تھے ساری چیزیں ویسی ہی رہیں اس لیے ہم خوش قسمت رہے۔ بھارتی کپتان روہت بدقسمت رہے، ہمارے لیے تاریخی موقع کا حصہ بننا خوش کن ہے۔

    مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور گلین میکسویل نے بھی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے یادگار لمحات میں سے ایک کہا۔
    واضح رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم ایک لاکھ سے زائد بھارتی شائقین کے سامنے کینگروز نے بھارتی ٹیم کے ارمان ٹھنڈے کردیے۔

    آسٹریلین پلیئرز نے نہ صرف میزبان بھارت کی سپورٹ میں آئے کراؤڈ کا دباؤ برداشت کیا بلکہ اپنی کپتان پیٹ کمنز کے کہنے کے مطابق انھیں خاموش بھی کروایا۔