Tag: جوفرا آرچر

  • آرچر کی گیند نے رشبھ پنت کو چکرا کررکھ دیا، بیٹ سامنے لانے کا بھی موقع نہ ملا، ویڈیو

    آرچر کی گیند نے رشبھ پنت کو چکرا کررکھ دیا، بیٹ سامنے لانے کا بھی موقع نہ ملا، ویڈیو

    جوفرا آرچر کی تیز اور گھومتی ہوئی گیند نے رشبھ پنت کو چکرا کر رکھ دیا، بھارتی کرکٹر کو بیٹ سامنے لانے کا بھی موقع نہ ملا۔

    بھارت اور انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں رشبھ پنت انجری کا شکار ہوگئے تھے، تاہم اس کے باجود وہ بیٹنگ کرنے کےلیے آئے اور 54 رنز بنائے، ان کی اننگز کا خاتمہ جوفرا آرچر کی ایک ایسی ڈیلوری نے کیا جسے کھیلنا تقریباً ہر بیٹر کےلیے ناممکن ہوتا۔

    انگلش کرکٹ بورڈ نے رشبھ پنت کے کلین بولڈ ہونے کی ویڈیو اپنے آفیشل پیج پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ آرچر نے رشبھ کی وکٹوں کو اڑنے پر مجبور کردیا۔

    رشبھ پنت بھارت کی جانب سے آئوٹ ہونے والے نویں کھلاڑی تھے اور ان کے آئوٹ ہوتے ہی مزید 9 رنز بعد بھارت کی آخری وکٹ بھی گر گئی۔

    جوفرا آچر نے مانچسٹر میں ہونے والے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 73 رنز دیکر 3 بھارتی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    https://urdu.arynews.tv/rishabh-pant-equals-virender-sehwags-long-standing-test-record/

  • بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، جوفرا آرچر انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل

    بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، جوفرا آرچر انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل

    انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، بین اسٹوکس کی قیادت میں جو روٹ، جوفرا آرچر، زیک کرالی، ہیری بروکس، برائڈن کرس اور بین ڈکٹ شامل ہیں۔

    ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بیٹر جیم سمتھ، جوش ٹنگ، اولی پاپ، کرس ووکس، سیم کک، جیکب بیتھل، جیم اوورٹن اور شعیب بشیر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    دوسرا ٹیسٹ ایجبسٹن برمنگھم میں 2 جولائی سے شروع ہو گا، 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 سے برتری حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 371 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت ایک ٹیسٹ میں پانچ سنچریوں کے باوجود ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    بین ڈکٹ نے شاندار 149 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 21 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، زیک کرولی نے 65 رنز بنائے۔

    ہیروک بروک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان بین اسٹوکس نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، جو روٹ 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے پرادش کرشنا اور شردل ٹھاکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل بھارت نے دوسری اننگز میں 364 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے 137 اور رشبھ پنت نے 118 رنز کی اننگز کھیلی تھی، رویندرا جڈیجا 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

    آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کروادیے

    انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کارس اور جوش ٹنگ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    بھارت نے پہلی اننگز میں 471 بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 464 رنز اسکور کیے تھے۔

  • فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر پروٹوکول توڑنے پر اسکواڈ سے باہر

    فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر پروٹوکول توڑنے پر اسکواڈ سے باہر

    لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کو پروٹوکول توڑنے پر اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر بائیو سیکیور حصار توڑنے پر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر کو پانچ دن تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا، آئسولیشن کی مدت کے بعد اُن کو منفی ٹیسٹ آنے پر اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

    جوفرا آرچر نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے بنائے بائیو سیکیور رولز کی خلاف ورزی پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غلطی کی وجہ سے تمام کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف مشکل میں پڑ گئے۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے پر افسوس ہے۔آرچر نے دوبارہ ایسی غلطی نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے کرونا وائرس کے باعث 4 ماہ کے تعطل کے بعد ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہے۔